کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،18،مئی،2022ء)—کلر سیداں کے قصبہ دوبیرن میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کا تعمیراتی میٹریل چوری کر کے لے گئے ہیں۔محمد ظہیر نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں اپنے گھر سے چند قدم کے فاصلے پر نئے مکانات تعمیر کر رکھے ہیں جن میں تعمیراتی میٹریل،جنریٹرو دیگر سامان رکھا ہوا تھا۔ گزشتہ روز دن چار بجے کے قریب گھر کی دیکھ بھال کیلئے وہاں گیا تو دیکھا گھر کے دروازے ٹوٹے ہوئے ہیں۔مزید جانچ پڑتال کرنے پر پتہ چلا کہ گھر میں موجود دو عدد جنریٹرز،ایک بک ٹریکٹر،بجلی کی 8سوفٹ لمبی تاریں،پانی کے پائپ کا مکمل بنڈل،سریا،رنگ وغیرہ،پائپ پانچ فٹے،کمپیوٹر سی پی یوغائب تھے جنہیں نامعلوم ملزمان چوری کر کے فرار ہو گئے ہیں۔
Kallar Syedan؛ (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, May 18, 2022) * Unidentified thieves have stolen construction materials worth millions of rupees in the incident of theft in Doberan. Mohammad Zaheer filed the case He stated that he had built new houses a few steps away from his house in which construction materials, generators, and other equipment were kept. When I went there to take care of the house at around 4 o’clock yesterday, I saw that the doors of the house were broken. A complete bundle of pipes, paint etc., five pieces of pipe, computer CP were missing which were stolen by unknown assailants.
کلر سیداں،کہوٹہ،کوٹلی ستیاں،مری میں نامعلوم افراد نے جنگلات میں آگ لگا کر ہزاروں قیمتی درخت جلا ڈالے
In Kallar Syedan, Kahuta, Kotli Sattian, and Murree, unknown persons set fire to forests and burnt thousands of valuable trees
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،18،مئی،2022ء)—کلر سیداں،کہوٹہ،کوٹلی ستیاں،مری میں نامعلوم افراد نے جنگلات میں آگ لگا کر ہزاروں قیمتی درخت جلا ڈالے ہزاروں رنگ برنگ پرندے اور ان کے کمسن بچے ہلاک کر دیئے گئے اور آگ اس وسیع پیمانے پر لگائی گئی کہ انتظامیہ کی بھرپور کوششوں اور ضلع بھر کے فائر بریگیڈ بھی اسے بجھانے میں ناکام رہے بیشتر مقانات تک ریسکیو کی فائر بریگیڈگاڑیاں پہنچ ہی نہ سکیں تاہم کلرسیداں میں گندم کی باقیات تلف کرنے کے لیئے لگائی گئی آگ نے پی ٹی آئی رہنما راجہ ساجد جاوید جاوید کے فارم ہاؤس کے سینکڑوں پھل دار پودے جلا ڈالے ان کا ڈپ واٹر سسٹم بھی جھلس کر ناکارہ ہو گیا اور ان کا مجموعی طور پر پچیس لاکھ کے قریب نقصان ہوا۔ ان کی درخواست پر کلرسیداں پولیس نے اسد اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے یہ آگ لگانے پر پہلا مقدمہ ہے اسد اللہ اپنے گندم کے کھیت کی باقیات کو تلف کرنے کیلئے آگ لگائی تھی جس نے پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید کے پورے فارم ہاؤس کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں 12 لاکھ روپے مالیت کا ڈرپ واٹر سسٹم جل گیا اس کے علاوہ بھاری تعداد میں پھلوں کے درخت جل کر خاکستر ہو گئے جبکہ درجنوں مورنیوں کے انڈے بھی آگ کی نذر ہو گئے۔مجموعی طور پر نقصان کا اندازہ 25لاکھ روپے بیان کیا جاتا ہے۔تھانہ کلر سیداں پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔آگ سے راجہ ساجد جاوید کے40 کنال پر مشتمل رقبے پر لگے باغات اور سینکڑوں کنال پر پھیلا جنگل جل کر خاکستر ہو گیا۔چیڑ،امرود کے ڈیڈھ سو کے قریب پودے،انار کے 120 پودے،خوبانی،آڑو،آلوبخارا،ناشپاتی،انجیر کے قریبا پونے تین سو پودے، لیموں کے پودے،چنار کے 40پودے، پاپولر کے 80 پودے، ڈیڈھ سو کے قریب مالٹے کے پودے آگ کی نذر ہو گئے۔مقامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے مری کوٹلی ستیاں کہوٹہ اور کلرسیداں میں جیو فینسنگ کے ذریعے پولیس آگ لگانے والے ملزمان کا سراغ لگا کر ان کے خلاف مقدمات درج کرے۔
بلڈر ماسٹر ظہیر کے خلاف بجلی میٹر کی چوری کا مقدمہ بے بنیاد
The case of theft of electricity meter against builder Master Zaheer is found to be baseless
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،18،مئی،2022ء)—کلرسیداں کی معروف درسگاہ کے سربراہ اور معروف بلڈر ماسٹر ظہیر کے خلاف بجلی میٹر کی چوری کا مقدمہ بے بنیاد، من گھڑت اور جھوٹا نکلا،پولیس نے مقدمہ خارج کردیا۔ تفصیل کے مطابق مسمات لبنی راشد نے معروف سماجی و کاروباری شخصیت ماسٹر محمدظہیر کے خلاف بجلی میٹر چوری کا تھانہ کلرسیداں میں مقدمہ درج کرا رکھا تھا۔ پولیس پر دباوڈالنے کے لئے درخواست گزار خاتون نے کچھ لوگوں کو ساتھ ملا کر ایک احتجاج بھی کروایا تھا۔ مگر پولیس نے شواہد کی روشنی میں تفتیش کرتے ھوئے قرار دیا کہ مبینہ بجلی میٹر چوری ھونے کا کوئی ثبوت نہیں دیا گیا۔ جبکہ جو میٹر عثمان کے نام نصب ھے اس خسرہ سے لبنی راشد کا کوئی تعلق واسطہ نہیں ھے۔ پولیس نے اخراج رپورٹ میں لبنی راشد بارے لکھا ھے کہ اس نے یہ جھوٹا مقدمہ محض مالی مفاد حاصل کرنے کے لئے درج کرایا ھے جو کہ لائق اخراج ھے۔ دریں اثناء ماسٹر محمد ظہیر نے مقدمہ اخراج پہ کہا ھے کہ سچ اور حق کی فتح ھوئی ھے۔ جھوٹ اپنے انجام کو پہنچا اللہ نے سرخرو فرمایا۔ جھوٹا بے بنیاد مقدمہ درج کرانے والی کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ھوں۔
کلر سیداں بار ایسوسی ایشن میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا
An Eid-ul-Fitr party was organized at Kallar Syedan Bar Association
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،18،مئی،2022ء)—کلر سیداں بار ایسوسی ایشن میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (کلر سیداں کیمپ) راؤ محمد سعید، سینئر سول جج محمد عابد اعوان ملک،سول جج ملک مختار اکبر،صدر کلر بار ایسوسی ایشن اطہر احمد خالد کھوکھر ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری نعمان ظفر بھٹی،نائب صدر عبدالحلیم چوہدری،سابق صدر چوہدری عرفان احمد ایڈووکیٹ،راجہ گلفراز احمد ایڈووکیٹ، چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ،ریفانہ ملک ایڈووکیٹ،ناظمہ عباسی ایڈووکیٹ،عاصمہ شاہین ایڈووکیٹ، عظمی قدوس ایڈووکیٹ سمیت جملہ وکلاء نے شرکت کی۔نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری نعمان ظفر بھٹی ایڈووکیٹ نے ادا کئے۔
دربار حسینی دھمالی کے سجادہ نشین سائیں امجد علی کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں
Mother of Sain Amjad Ali, m Sajjada Nasheen of Darbar Hussaini Dhamali passed away
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،18،مئی،2022ء)—دربار حسینی دھمالی کے سجادہ نشین سائیں امجد علی کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں،نمازجنازہ میں واسا کے وائس چیئرمین ہارون کمال ہاشمی،قمر ایاز،راجہ ثقلین،راجہ صفدر کیانی،ظفر عباس مغل، عامر شبیر،مسعودبھٹی،چوہدری توقیراسلم، شیخ نصیر،شیخ میثم تمار،حکیم طاہر عباس،راجہ طالب حسین،عاقب علی،عاطف ادریسی،آصف محمود کیانی اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
محلہ اکبری چوآخالصہ کے ریٹائرڈ مدرس چوہدری محمد شفیق کے برادر نسبتی چوہدری محمد حنیف ہارٹ فیل ہو جانے سے انتقال کر گئے
Chaudhry Muhammad Hanif, a relative of Chaudhry Muhammad Shafiq, of Mohalla Akbari Choa Khalsa,passed away
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،18،مئی،2022ء)—محلہ اکبری چوآخالصہ کے ریٹائرڈ مدرس چوہدری محمد شفیق کے برادر نسبتی چوہدری محمد حنیف ہارٹ فیل ہو جانے سے انتقال کر گئے وہ واہ کینٹ آئے ہوئے تھے اگلی صبح انہوں نے واپس کراچی جانا جانا تھا کہ ان کا دل اچانک فیل ہو گیا انہیں او پی ایف ہسپتال واہ کینٹ کے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے نمازجنازہ کے بعد راولپنڈی میں تدفین کردی گئی یہ تین تلوار چوک کلفٹن کراچی کے رھائشی تھے
پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنما راجہ قمر مسعود وطن لوٹ آئے
Raja Qamar Masood (PPP) arrives home to Choa Khalsa from UK
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،18،مئی،2022ء)—پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنما راجہ قمر مسعود وطن لوٹ آئے ان کی چوآ خالصہ آمد پر پارٹی کارکنوں نے ان سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور مستقبل کی صف بندی کے لیئے صلاح مشورے شامل ہیں