کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،17،مئی،2022ء)—چوکپنڈوری کلرسیداں سے مری ٹورازم ہائی وے کی تعمیر کا کام زوروشور سے جاری،ایف ڈبلیو او سڑک کی کٹنگ میں مصروف،کلر تھوہا روڈ پر بیس کیمپ بھی قائم کر لیا گیا،گاڑیوں کو براستہ کلرسیداں بائی پاس گزارا جا رہا ہے پی ٹی آئی کے مستعفی رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے گزشتہ روز اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کوہسار اور پوٹھوار کو ملانے والے گیم چینجر میگا پروجیکٹ کوہسار ٹورزم ہائی وے کے کام کا جائزہ لینے کے لئے بیور سے لے کر چوک پنڈوڑی تک دورہ کیا۔انہوں نے ایف ڈبلیو او کے کیمپ کا بھی دورہ کیا وہاں کے ذمہ داران سے بات چیت بھی کی اور انہیں بتایا گیا کہ کام برق رفتاری سے جاری ہے یہی وجہ ہے چوکپنڈوری سے تھوہا خالصہ مٹور نارہ اور بیور تک سڑک کی کٹنگ کا ستر فیصد کام مکمل کرلیا گیا صداقت علی عباسی نے کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کو مقررہ مدت میں مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس شاہراہ کی تعمیر سے لاہور پشاور موٹر وے اور جی ٹی روڈ کی ٹریفک مری گلیات شمالی علاقہ جات اور کشمیر جانے والی ٹرانسپورٹ کو راولپنڈی اسلام آباد داخل ہوئے بغیر ایک بڑا متبادل روٹ مل جائے گا۔اس شاہراہ کا نام ٹورازم ہائی وے رکھنے کا مقصد یہ ہے اس روٹ پربڑی تعداد میں نئے سیاحتی مقامات کو تیار کیا جا رہا ہے اور آئندہ مری گلیات جانے والے سیاحوں کو ایک پورا ٹورازم پیکج دیا جائے گا۔ پونے 5 ارب کی لاگت کے اس منصوبے سے مستقبل میں تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کوٹلی ستیاں کو مری کی طرز پر ترقی دینے کا موقع فراہم ہوگا۔
Kallar Syedan ؛ (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, May 17, 2022) Resigned PTI National Assembly Member Sadaqat Ali Abbasi along with his colleagues yesterday inaugurated the work of Game Changer Mega Project Kohsar Tourism Highway connecting Kohsar and Pothwar. He also visited the FWO camp from Bior to inspect it. He also talked to the officials at the FWO camp and was informed that the work was progressing at lightning speed. Seventy percent of work of road cutting up to Thoha Khalsa Mator Nara and Bior has been completed. Expressing satisfaction over the speed of work, Sadaqat Ali Abbasi said that the road will be completed within the stipulated time. He said that with the construction of this highway Lahore-Peshawar Motorway and GT Road traffic Murree Galyat Northern Areas and Kashmir bound transport will get a major alternative route without entering Rawalpindi Islamabad. The name of this highway is Tourism High. The purpose of the route is to develop a large number of new tourist destinations on this route and a complete tourism package will be provided to the next Murree Galyat tourists.
خاتون بھڑوں کے کاٹنے سے جاں بحق
Woman dies after being bitten by bee
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،17،مئی،2022ء)—28سالہ خاتون بھڑوں کے کاٹنے سے جاں بحق ہو گئی، مقامی دوکاندار راجہ اظہر الرحمان کی بھانجی اپنی والدہ کے ہمراہ گھر میں بھوسہ اٹھا رہی تھی کہ اسے دو زہریلی بھڑوں نے کاٹ لیاجس سے وہ جاں بحق ہو گئی۔نمازجنازہ موہڑہ مرید میں ادا کی گئی جس میں حاجی اخلاق حسین،راجہ ظفر محمودذین العابدین عباس،عاطف اعجاز بٹ،صوبیدار غلام ربانی،شیخ ندیم احمد،شیخ حسن سرائیکی،چوہدری توقیر اسلم،نمبردار اسد عزیز، ملک عنصر خان، صغیر بھولا، شیخ عظیم اکرم، چوہدری نعیم بنارس، سرار صلاح الدین احمد، جاوید چشتی ایڈووکیٹ،مسعود بھٹی،راجہ امجد بگھاروی،خان امجد خان،شیخ شبیر ہیرا،شیخ سلیمان شمسی،نعمان ظفر،بابو محمد حنیف اور دیگر نے شرکت کی۔
زمرد خان کو پاکستان بیت المال کا ایم ڈی مقرر کیا جائے
Zamrud Khan should be appointed MD of Pakistan Bait-ul-Mal
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،17،مئی،2022ء)—علاقہ بھر کے سیاسی سماجی حلقوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری سے اپیل کی ہے کہ ملک بھر کے ضرورت مندوں کے لیئے زمرد خان کو پاکستان بیت المال کا ایم ڈی مقرر کیا جائے انہوں نے کہا کہ وہ اس کام میں بڑی مہارت تجربہ اور جزبہ رکھتے ہیں ان کی موجودگی میں بیت المال کی شفافیت کو بھی یقینی بنایا جا سکتا ہے لہذہ ضرورت اس امر کی ہے کہ زمرد خان کو بلاتاخیر پاکستان بیت المال کا ایم ڈی مقرر کیا جائے۔
بلدیہ کلر کے سینئر اہلکار چوہدری عمران مظہر کے بھائی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
The brother of Chaudhry Imran Mazhar, a senior official of Baldia Kallar, got married
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،17،مئی،2022ء)—بلدیہ کلر کے سینئر اہلکار چوہدری عمران مظہر کے بھائی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے،دعوت ولیمہ کلر سیداں میں ہوئی جس میں وائس چیئرمین واسا ہارون کمال ہاشمی،حافظ سہیل اشرف ملک،قمر ایاز،محسن نوید سیٹھی،آصف محمود کیانی،راجہ آفتاب حسین،اشفاق جنجوعہ، حاجی اخلاق حسین،زین العابدین عباس،نمبردار اسد عزیز،شیخ عامر خورشید، شیخ ندیم احمد،شیخ حسن سرائیکی،عاطف اعجاز بٹ اور دیگر نے شرکت کی۔