کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،16،مئی،2022ء)—دوبیرن بناہل روڈ پر لینڈ روور مسافر گاڑی کو حادثہ ایک شخص جاں بحق دو شدید زخمی،حادثہ بریک فیل ہونے پر پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق لینڈ روور جیپ مسافروں کو لے کر بناہل کے لیئے روانہ ہوئی تھی کہ کھڈ کے قریب گاڑی بریک فیل ہو جانے سے حادثے کا شکار کو گئی جس سے یوسی منیاندہ کے سابق کونسلر اسلم گجر،ان کا بیٹا اور ایک دوسرا مسافر شدید زخمی ہوئے انہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں پہنچایا گیا جہاں سے انہیں راولپنڈی منتقل کیا جا رھا تھا کہ اسلم گجر راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔
Kallar Syedan: (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, May 16, 2022) * One person was killed and two others were seriously injured in a Land Rover passenger car accident on Doberan Banahal Road. According to the details, the Land Rover The jeep was on its way to Banahal with its passengers when the vehicle failed to brake near Khad. Aslam Gujjar, a former councilor of UC Maniyanda, his son and another passenger were seriously injured in the accident. He was rushed to hospital from where he was being shifted to Rawalpindi. Aslam Gujjar succumbed to his injuries on the way.
کلرسیداں شہر کے قریب لگی آگ پانچ گھنٹوں بعد بھی نہ بجھائی جا سکی
The fire near the town of Kallar Syedan could not be extinguished even after five hours by fire services
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،16،مئی،2022ء)—کلرسیداں میں ریسکیو کی کارکردگی کا بھی بھانڈہ پھوٹ گیا،کلرسیداں شہر کے قریب لگی آگ پانچ گھنٹوں بعد بھی نہ بجھائی جا سکی۔گاؤں ممیام میں دوسرے روز بھی تین مقامات پر آگ لگی رہی مگر کلرسیداں کا فائر بریگیڈ ٹرک کلر کی بجائے کہوٹہ میں خدمات سر انجام دیتا رہا گزشتہ روز کلر سیداں کے سات مقامات پر نامعلوم افراد نے جنگل میں آگ لگا کر ہزاروں چھوٹے بڑے درختوں کو جلا ڈالا،پرندے بھی جل کر ہلاک ہو گئے جبکہ اتوار کو دوپہرایک بجے کلرسیداں کے قریبی گاؤں کلریاں میں ایک نوجوان اسد اللہ نے اپنے گندم کے کھیت کی باقیات کو تلف کرنے کے لیئے آگ لگائی جو بے قابو ہو گئی اور اس نے پی ٹی آئی کے رہنما راجہ ساجد جاوید کے فارم ہاؤس کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا بارہا مرتبہ ریسکیو کلرسیداں سے امدادی کمک طلب کی گئی مگر ہر بار یہی جواب ملتا رہا کہ ہماری پانی کی گاڑی آگ بجھانے کہوٹہ گئی ہوئی ہے۔اس دوران آگ نے پورے فارم ہاؤس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ سے بارہ لاکھ روپے کا ڈرپ واٹر سسٹم جل گیا اس کے علاؤہ چیڑ کے 80،امرود کے 150انار کے 120خوبانی،آڑو،ناشپاتی،انجیر،آلو بخارہ کے 250لیموں کے 80مالٹے کے 120پاپولر چنار کے80پودوں کا نقصان ہوا جبکہ ملحقہ جنگل میں لاکھوں روپے مالیت کے کیکر،ٹالی اور شیشم کے درخت جل گئے۔درجنوں مورنیوں کے انڈے بھی آگ کی نذر ہو گئے اور مجموعی طور پر راجہ ساجد جاوید کا پچیس لاکھ کے قریب نقصان ہوا ہے۔واقعہ کے چار گھنٹوں بعد راولپنڈی سے آگ بجھانے کی گاڑی بغیر پانی کے گاؤں کلریاں پہنچی اور آگ سے تقریبا سو میٹر دور گاڑی کو یہ کہہ کر روک لیا گیا کہ اگر ٹرک یہاں سے گزار بھی لیا جائے تو واپسی ممکن نہ رہے گی اس طرح آگ بجھانے والی گاڑی کوئی بھی کاروائی کیئے بغیر واپس راولپنڈی پلٹ گئی اور اس دوران آندھی طوفان سے آگ کے شعلوں نے ایک کلومیٹر کے ایریا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔متاثرین دور سے سب کچھ جلتا دیکھتے رہ گئے اور ریسکیو جس کا بڑا نام سنا تھا وہ کوئی بھی مدد نہ کر سکا اور اس پر اونچی دوکان پھیکا پکوان کی مثال سو فیصد درست صادر ہوتی ہے اب جس نے ریسکیو سے مدد لینی ہے وہ پہلے بیس فٹ چوڑی سڑک تعمیر کرے اس کے بغیر یہ ادارہ کسی مدد کے قابل نہیں ہے۔ادہر کلریاں میں فارم ہاؤس کو آگ لگانے کے خلاف نوجوان اسد اللہ کے خلاف تھانے میں درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔
غیر قانونی مصنوعی نسل کشی کے سیمین رکھنے پر وسیم احمد نامی نوجوان کو تھانہ کلر سیداں میں پولیس کی موجودگی میں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا
A case has been registered against a youth named Wasim Ahmed
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،16،مئی،2022ء)—غیر قانونی مصنوعی نسل کشی کے سیمین رکھنے پر وسیم احمد نامی نوجوان کو تھانہ کلر سیداں میں پولیس کی موجودگی میں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا جبکہ مقامی عدالت سے ملزم کی ضمانت ہونے کے بعد ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر خرم شہزاد کی جانب سے مبینہ طور پر تشدد کرنے کیخلاف تھانہ میں دی گئی درخواست پر کوئی کارروائی کی گئی نہ ہی مضروب کا ٹی ایچ کیوہسپتال کلر سیداں سے طبی معائنہ کروایا گیا۔وسیم احمد نے تھانہ کلر سیداں میں دی گئی درخواست میں تحریر کیا ہے کہ شاہ خاکی کے رہائشی عرفان علی،اشتیاق علی نے میری خلاف درخواست دی جس پر ڈاکٹر خرم ارشاد ویٹرنری آفیسر سی وی ڈی سموٹ نے غیر قانونی پریکٹس کرنے اور کنٹینر سے اعلی نسل کے جانوروں کی مصنوعی نسل کشی کے سیمن برآمد ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کروایا اور ڈاکٹر خرم اپنی ذاتی گاڑی اے اے جی 500میں ڈال کر تھانہ کلر سیداں لے گیا اور سائیڈ روم میں لے جا کر مجھ پر تشدد کیا جس کی وجہ سے میری بائیں آنکھ کے قریب سوجن ہو گئی۔میرے روم کا سامان،موٹر سائیکل نمبری آر آئی ایکس 2103اور روم کی چابیاں بھی چھین لی گئیں۔اس نے سی پی او راولپنڈی سے تھانے کے اندر وٹینیری ڈاکٹر کی جانب سے تشدد کا فوری نوٹس لینے اور تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
چودہ سالہ عارف نے گلے میں پھندہ ڈال کر خود کشی کر لی
Fourteen-year-old Arif committed suicide by strangling himself
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،16،مئی،2022ء)—14سالہ نوجوان نے خود کشی کر لی کلر پولیس نے رپٹ درج کر لی گھر والوں نے کسی کاروائی میں دلچسپی نہ لی۔کلر پولیس کے مطابق چودہ سالہ عارف نے گلے میں پھندہ ڈال کر خود کشی کر لی کلر سیداں پولیس موقع پر پہنچ گئی اور گھر والوں کی خواہش پر نعش دفنانے کی اجازت دے دی۔
کمسن چوروں نے انت مچادی شہر اور مضافات میں گھروں میں داخل ہوکر چوری
Minor thieves broke into homes and commit burgalry
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،16،مئی،2022ء)—کلرسیداں میں کمسن چوروں نے انت مچادی شہر اور مضافات میں گھروں میں داخل ہوکر چوری کی وارداتیں کرتے ہیں اندرون شہر بھی مین ہولوں کے ڈھکن چوری کر لیتے ہیں کلرسیداں کے برساتی نالہ کانسی کے غربی کنارے اور جناح کالونی میں رھائش پزیر دس سے چودہ برس کے درجن کے لگ بھگ چور کچرا چننے کی آڑ میں میں چوری کی وارداتیں کرتے ہیں۔گزشتہ شب تھانہ کلر کی عمارت کے ملحقہ علاقوں میں ان کمسن چوروں نے شہریوں کو سکون غارت کر رکھا ہے یہ گھروں کے باہر پڑی اشیا کے علاؤہ گھروں کے اندر سے بھی اشیا چوری کرکے لے جاتے ہیں انہوں نے ایک فٹ کی لوہے کی ونڈو کو چرانے کے لیئے اتفاق ٹاون کلرسیداں کی چھ سات سو میٹر کی حفاظتی دیوار بھی توڑ دی ہے۔مقامی سیاسی سماجی رہنما الحاج اسلم بانی نے ایس ایچ او کلرسیداں سردار ذوالفقار سے ملاقات کی اور انہیں کمسن چوروں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔
کلرسیداں اور گردونواح میں مٹی اور گردوغبار کا طوفان
Dust storm in and around Kallar Syedan
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،16،مئی،2022ء)—کلرسیداں اور گردونواح میں مٹی اور گردوغبار کا طوفان،بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام اچانک آسمان پر گہرے بادل چھا گئے جس کے بعد آندھی مٹی اور گردوغبار کا تیز طوفان چلا جس سے بجلی کا نظام بری طرح سے متاثر ہوا اور متعدد علاقوں میں بجلی بند ہو گئی جسے گھنٹوں بعد بتدریج بحالی کا کام جاری تھا۔