DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Attended the annual Urs of Raja Dada Pir Kala, ancestor of 84 villages of Janjua Rajput family
جنجوعہ راجپوت خاندان کے 84 گاوں کے جد امجد راجہ دادا پیر کالا کے سالانہ عرس میں شرکت

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16مئی2022)
معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ شجاع جنجوعہ آف ممیام راجگان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کہوٹہ کلر سیداں جنجوعہ راجپوت خاندان کے 84 گاوں کے جد امجد راجہ دادا پیر کالا کے سالانہ عرس میں شرکت کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہیں انشائاللہ مزار اور مسجد کا بقیہ کام بھی بہت جلد پایہ تکمیل تک پہنچے گا انشاء اللہ جنجوعہ راجپوت خاندان کے سبھی افراد ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوکر اپنے خاندان کے فلاح و بہبود کے لیے کام کریں گے انہوں نے کہا کہ مزار اقدس دادا پیر کالا کے ساتھ ملحقہ مسجد جس میرے دیگر ساتھیوں نے بھی حصہ لیا تھا اس میں ٹاہل اور کارپیٹ کا کام آہندہ ماہ میں شروع ہو جاے گا جبکہ مزار کے چاروں اطراف چار دیواری تعمیر کی جاے گی دور دراز سے آنے والے مہمانوں کی رہاہش کے لیے کمرہ جات بھی تعمیر کیے جاہیں گے اعلی قسم کے درخت جس میں پھلدار اور پھولدار شامل ہونگے وہ بھی لگاے جاہیں گے تاکہ آنے والے افراد ان کے ساے میں آرام کریں انہوں نے کہا کہ اپنے خاندان جنجوعہ راجپوت کے معروف روحانی و علمی شخصیت صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن کی نگرانی میں ایک دینی لاہبریری کا قیام بھی عمل میں لایا جاے گا جہاں دینی تعلیم بھی دی جاے گی۔




