کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،15،مئی،2022ء)—کلرسیداں تحصیل کی دو یوسیز دوبیرن کلاں اور کنوھا میں چھ سے زائد دیہات میں نامعلوم افراد نے جنگلات میں آگ لگا دی لاتعداد درخت جل کر گر گئے ان گنت پرندے آگ میں جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ دھویں کے بادل میلوں دور سے بھی نظر آنے لگے محکمہ جنگلات کلرسیداں کا واقعہ کو دبانے کی کوشش،اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں کی ہدایت پر ریسکیو کلرسیداں نے دوبیرن کلاں میں لگی آگ پر قابو پالیا جبکہ دیگر علاقوں میں لگی آگ میں مسلسل اضافہ ہو رھا ہے تاہم کنوہا کے موضع سہوٹ بدھال میں ستر کنال سے زائد رقبے پر لگی آگ پر مقامی لوگوں نے سات گھنٹوں بعد قابو پالیا تاہم سینکڑوں درخت جل کر زمین بوس ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم ملزمان نے کلرسیداں کی یوسی دوبیرن کلاں کی چھ سے زائد دیہات دوبیرن،پنڈ بینسو،گھوئی،گڑہالہ اور کنوہا کے موضع سہوٹ بدھال سمیت متعدد مکامات پر جنگل میں آگ لگا دی گئی۔تیز ہوا اور شدید گرمی سے آگ تیزی سے پھیلتی چلی گئی دھویں کے بادل آسمان سے بغل گیر ہو گئے اور یہ میلوں دور سے بھی دکھائی دینے لگے ملحقہ آبادیوں کو بھی شدید دھویں سے مشکلات لاحق تھیں جب اس صورتحال سے اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں رمیشا جاوید اعوان کو مطلع کیا گیا انہوں نے بلا کسی تاخیر کے کلرسیداں میں واقع محکمہ جنگلات کے دفتر سے رابطہ قائم کیا تو ان سے کچھ اس طرح کا جھوٹ بولا گیا کہ آگ کلر نہیں کہوٹہ کے علاقوں میں لگی ہوئی ہے مگر بعد ازاں اے سی کلرسیداں نے اپنے طور پر تصدیق کرلی کہ آگ کلرسیداں کے دیہات میں لگی ہوئی ہے جس پر ریسکیو 1122 کلرسیداں کو بھیجا گیا اس کی پانی کی گاڑیاں آگے نہ جاسکیں البتہ اس کے اپنی مد آپ کے تحت تیار کیئے گئے فائٹر فائٹر جوانوں نے پوری لگن سے کام کرتے ہوئے دوبیرن کلاں کے قریب لگی آگ پر قابو پالیا جبکہ دیگر علاقوں میں آگ مسلسل لگی ہوئی ہے اور اس میں اضافہ بھی ہو رھا ہے جبکہ سہوٹ بدھال میں ستر کنال کا رقبہ جل کر خاکستر ہوگیا۔سینکڑوں درخت جل گئے مقامی لوگوں نے سات گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم ایک ہی روز کلرسیداں کے ہزاروں ایکٹر رقبے پر لگے جنگلات بری طرح جھلس گئے درخت جل گئے سینکڑوں رنگ برنگے پرندے اور ان کے بچے آگ میں جھلس کر ہلاک ہو گئے اور محکمہ جنگلات اس ساری صورتحال سے لاعلم اور بے خبر خواب خرگوش کے مزے لیتا رہا۔
Kallar Syedan; Unknown individuals set fire to forests in more than six villages in two UCs Doberan Kallan and Kanoha of Kallar Syedan Tehsil. The wildlife died in the fire. Clouds of smoke could be seen from miles away. The Forest Department was trying to quell the incident. Rescue services, on the instructions of Assistant Commissioner, managed to contain the blaze in Doberan Kallan while fires in other areas continued to increase. Locals managed to control the fire which spread over an area of more than 70 kanals in Mouza Sahot Badhal of Kanoha after seven hours but hundreds of trees were burnt to the ground. According to details, last night Forest fires were reported at several places including Mouza Sahot Badhal in villages Doberan, Pind Bainso, Ghoi, Garhhala and Kanoha. Adjacent settlements, which could be seen from afar, were also facing severe smoke problems. When Assistant Commissioner Ramsha Javed Awan was informed about the situation, She immediately contacted the Forest Department office. Some such lies were told that the fire was not burning in Kahuta area However, AC Kallar Syedan later confirmed that the fire was raging in the villages. Fire Fighters worked diligently to contain the blaze near Doberan Kallan while the fire was raging in other parts of the country and was on the rise. Locals managed to control the blaze after a seven-hour struggle, but on the same day, thousands of acres of forests in Kallar Syedan were badly burned, trees were burned, and hundreds of colorful birds and their young died in the blaze.
کلر سیداں سے ایک اور 19 سالہ دوشیزہ مبینہ طور پر اغواء ہو گئی
Another 19-year-old girl was allegedly abducted from Kallar Syedan
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،15،مئی،2022ء)—کلر سیداں سے ایک اور 19 سالہ دوشیزہ مبینہ طور پر اغواء ہو گئی اور جاتے ہوئے گھر سے دو لاکھ روپے کی نقدی اور پانچ تولے سونا بھی ہمراہ لے گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔منیر احمد نے پولیس کو بیان دیا کہ میں محنت مزدوری کرتا ہوں گزشتہ رات جب نیند سے بیدارہوا تودیکھا کہ میری 19 سالہ بیٹی(ان)گھر میں موجود نہ ہے میں نے فوری طور پر اپنے گھر والوں کوجگایا اور بیٹی کی تلاش شروع کر دی اور اس دوران پتہ چلا کہ میری بیٹی کو ادریس نامی نوجوان ورغلا پھسلا کر اغواء کر کے لے گیا ہے جبکہ میری بیٹی گھر سے جاتے ہوئے دو لاکھ روپے کی رقم اور پانچ تولے زیورات بھی ہمراہ چوری کر کے لے گئی ہے۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
محکمہ ویٹرنری کے عملے اور دوستوں میں پھوٹ پڑھ گئی
There was a rift between the veterinary department staff and friends
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،15،مئی،2022ء)—کلرسیداں میں محکمہ ویٹرنری کے عملے اور دوستوں میں پھوٹ پڑھ گئی غیر قانونی پریکٹس کرنے اور کنٹینر سے اعلی نسل کے جانوروں کی مصنوعی نسل کشی کے سیمن برآمد ہونے پر بریڈنگ ایکٹ کے تحت اپنے ہی دیرینہ ساتھی کے خلاف نہ صرف مقدمہ درج کرا دیا گیا بلکہ پولیس کی بجائے ویٹرنری سٹاف نے خود ہی ملزم کو قابو کیا اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد کلرسیداں پولیس کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ویٹرنری آفیسر کلر سیداں ڈاکٹر نادر عباس نے استغاثہ مرتب کرتے ہوئے تحریر کیا گزشتہ روز میں ڈاکٹر خرم ارشاد ویٹرنری آفیسر سی وی ڈی سموٹ اور عبدالوحید ڈبلیو سی وی اے نلہ مسلماناں کے ہمراہ 6 بجے شام فیلڈ میں نکلے تو راستے میں ایک شخص جس کا بعد میں نام وسیم احمد معلوم ہوا اور جب اس کے موٹر سائیکل پر لگے اے ون کنٹینر کی پڑتال کی تو اس میں سے دھنی نسل کے 38عدد سیمن،سٹرا ساہیوال کے 13عدد سیمن،سٹرا بھینس نر کے 16 عددسیمن،سٹرالوکل فریزین کے 13 عدد سیمن اور امپورٹڈ سیمن کے 09سٹرا برآمد ہوئے جس کے بارے میں ملزم محکمہ ویٹرنری کا کوئی اتھارٹی لیٹر پیش نہ کر سکا۔ وسیم احمد نے بریڈنگ ایکٹ 2014کی شق 33اور 34کی خلاف ورزی کر کے ارتکاب جرم کیا ہے۔دریں اثناء تفتیشی آفیسر فرحت عباس نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد مقامی عدالت پیش کیا گیا جہا ں معزز عدالت نے پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے پر ملزم کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔یادرہے کہ ملزم وسیم احمد سات برس تک مقامی ویٹرنری ڈاکٹر کے ساتھ کام کرتا رہا اب اس نے اسے چھوڑ کر اپنے طور پر الگ ہو کر مویشیوں کا علاج معالجہ شروع کررکھا تھا جس سے زیادہ کاشتکار اب اس سے رجوع کرتے تھے محکمہ ویٹرنری کے افسران اس صورتحال سے سخت پریشان تھے انہوں نے گزشتہ روز مکمل پلاننگ اور نگرانی کے تحت کاروائی گی نہ صرف مبینہ ملزم وسیم احمد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا بلکہ پولیس کے فرائض بھی خود سنبھال کر اسے شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد کلرسیداں پولیس کے سپرد کردیا گیا کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ادہر مقامی حلقوں اور کاشتکاروں زمینداروں نے اس واقعی کی ازسرنو انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ مبنیہ ملزم سات برس محکمہ ویٹرنری کلرسیداں کے انہی افسران کے ساتھ کام کرتا تھا اس وقت تو اس کے کسی عمل کو غیر قانونی قرار کیوں نہ دیا گیا شہریوں نے وزیراعلی حمزہ شہباز سے کلرسیداں میں محکمہ ویٹرنری کی اس طرز کی لوٹ مار کا سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
عمران خان کی جان کو خطرہ ہے, برگیڈیئر شاز الحق جنجوعہ
Imran Khan’s life is in danger, Brigadier Shazul Haq Janjua
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،15،مئی،2022ء)—پی ٹی آئی کے رہنما برگیڈیئر شاز الحق جنجوعہ نے کہا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے ممکن ہے جیل میں بھی ڈال دیا جائے۔میں نظریئے کے اوپر یقین رکھنے والا آدمی ہوں،میں برادری ازم پر یقین نہیں رکھتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کلر سیداں کے لوگ باشعور ہیں حق سچ کا ساتھ دینا جانتے ہیں جبکہ کہوٹہ میں یہ شعور بالکل نہیں ہے۔وہ مکمل برادری ازم کی سیاست کرتے ہیں ہمیں بے حسی کا شکار ہونے کی بجائے عملی زندگی میں مثبت کام کرنا چاہئیے۔ انہوں نے کہاکہ اب وقت ہے کہ قوم عمران خان کیلیے باہر نکلے جدھر بھی جائیں عزت سے جائیں کسی کے چیلے یا غلام بن کے نہ جیئیں۔ انہوں نے کہا کہ سنا ہے لوگ ٹکٹوں کی بات کر رہے ہیں الیکشن ایک خون کا دریا ہے ممکن ہے عمران خان کو ہی نہ رہنے دیا جائے پارٹی ہی ختم کر دی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ حالات اتنے خراب ہیں کہ کچھ پتا نہیں کیا ہونے والا ہے ضرورت اس امر کی ہے لوگ آپس میں اتفاق سے رہیں اور ایک دوسرے کی عزت کریں۔
سب ڈویژن چوآخالصہ کے تمام فیڈرز صبح نو بجے سے دن دو بجے تک بند رکھنے کا شیڈول جاری
Schedule announced to keep all feeders of sub-division Choa Khalsa closed from 9:00 am to 2:00 pm
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،15،مئی،2022ء)—واپڈا کنسٹرکشن ڈویژن روات نے رواں ماہ کے آخر تک ایک دن چھوڑ کر ائیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ کے تمام فیڈرز صبح نو بجے سے دن دو بجے تک بند رکھنے کا شیڈول جاری کرکے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ایک تو سورج صبح سے شام تک زمین پر آگ برسا رہا ہے ٹمپریچر 44 تک پہنچ چکا ہے چوآخالصہ سمیت دیگر علاقوں میں میٹرک کے سالانہ انتحانات بھی شروع ہیں ایسے میں صبح نو بجے سے دن دو بجے تک بند رکھنے کا مقصد لوگوں کی مشکلات میں سنگین اضافہ کرنا ہے۔ادہر کنسٹرکشن ڈویژن کے مطابق چوآخالصہ کے فیڈرز میں کنڈیکٹرز تبدیل کیئے جا رہے ہیں اور اس مقصد کے لیئے کرین کی مدد بھی حاصل کی گئی ہے جبکہ عام حالات میں فصل کی موجودگی میں کرین کو کھیتوں میں اتارا نہیں جا سکتا چونکہ آج کل گندم کی کٹائی مکمل ہونے کے بعد کھیت خالی پڑے ہیں جس کی وجہ سے فیڈرز کے کنڈیکٹرز تبدیل کیئے جا رہے ہیں تاکہ ہر موسم میں بجلی کی سپلائی بحال رکھی جا سکے۔