DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Matriculation examinations started by Board of Intermediate and Secondary Education Rawalpindi
بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیر اہتمام میٹر ک کے امتحانات شروع ہو گئے

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،13،مئی،2022ء)—بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیر اہتمام میٹر ک کے امتحانات شروع ہو گئے ہیں جو 10 جون تک جاری رہیں گے۔ تحصیل کلر سیداں میں 09امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں گورنمنٹ بوائز ایسوسی ایٹ کالج کلر سیداں،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلر سیداں نمبر 1،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھکڑال،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈیرہ خالصہ،الائیڈ سکول کلر سیداں،گرلز ہائیر سیکنڈری سکول چوآ خالصہ،بوائز ہائر سیکنڈری سکول چوآ خالصہ،بوائر اینڈ گرلز ہائی سکولز دوبیرن کلاں اور بوائز ہائی سکول سکوٹ شامل ہیں۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کلر سیداں داؤد اکبر کیانی کو بوائز سنٹرز کیلئے موبائل انسپکٹر تعینات کیا گیا ہے۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, May 13, 2022) * Matriculation examinations organized by the Board of Intermediate and Secondary Education Rawalpindi have started and will continue till June 10. 09 examination centers have been set up in Tehsil Kallar Syedan including Government Boys Associate College Kallar Syedan, Government Girls High School Kallar Syedan No. 1, Government Boys High School Bhakral, Government Boys High School Dera Khalsa, Allied School Kallar Syedan, Girls Higher Secondary. School Choa Khalsa, Boys Higher Secondary School Choa Khalsa, Boyer and Girls High Schools Doberan Kallan and Boys High School Skot. Deputy District Education Officer Kallar Syedan Dawood Akbar Kayani has been posted as Mobile Inspector for Boys Centers.
پی ٹی آئی کی نااہلی کی سزا پاکستان نے ہی نہیں آزاد کشمیر بھی بھگت رہا ہے, راجہ محمد صدیق
Not only Pakistan but also Azad Kashmir is being punished for disqualification of PTI, Raja Muhammad Siddique
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،13،مئی،2022ء)—آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی راجہ محمد صدیق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہلی کی سزا پاکستان نے ہی نہیں آزاد کشمیر بھی بھگت رہا ہے عمران خاں خود کو کشمیریوں کا وکیل کہتے رہے مگر دورہ امریکہ میں مقبوضہ کشمیر بھارت کے حوالے کر آئے کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ عمران خان کے دور حکومت میں ہوا تاریخ اس گناہ پر پی ٹی آئی کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی امیدوں کا محور اور مرکز ہے جہاں لوگوں کی رائے کو بلڈوز کیا گیا پہلے چند ماہ کشمیریوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیئے نصف گھنٹہ کا پروگرام شروع کیا گیا اور پھر اسے بھی ختم کردیا گیا،پی ٹی آئی کوئی نظریاتی جماعت نہیں یہ ایک فین کلب ہے انہوں نے کہا آزادکشمیر میں پی ٹی آئی نے اپنے ہی وزیراعظم کو منصب سے الگ کیا اب پھر وہاں ابھی تک کابینہ کی تشکیل ممکن نہ ہو سکی ہے۔انہوں نے واضع کیا کہ پی ٹی آئی زیادہ دیر تک آزادکشمیر میں اپنا اقتدار قائم نہ رکھ سکے گی وہاں بھی باالاخر سیاسی تبدیلی آ کر رہے گی۔
تشدد اور گالم گلوچ پر مبنی سیاست کا خاتمہ جلد ہو کر رہے گا، راجہ جاوید اخلاص
Raja Javed Ikhlas: Politics based on violence and gossip will end soon
