DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; PTI Leader Member Punjab Provincial Assembly Tanveer Butt’s visit to the house of Malik Ahsan Bashir

پی ٹی آئی رہنماء ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب تنویر بٹ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت ملک احسن بشیر کے گھر آمدمختلف معملات پر اظہار خیال پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13مئی2022)
پی ٹی آئی رہنماء ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب تنویر بٹ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت ملک احسن بشیر کے گھر آمدمختلف معملات پر اظہار خیال پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت۔ملک احسن بشیر نے آئندہ الیکشن میں ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب تنویر بٹ کابھر پور ساتھ دینے کا اعلان ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب تنویر بٹ نے نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت ملک احسن بشیر کا شکریہ ادا کیا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزقبل راولپنڈی پی پی 15کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت ملک احسن بشیر سے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب تنویر بٹ نے ان کے گھر آکر ان سے ملاقات کی انہوں نے ملک احسن بشیر سے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت اور آپس میں اتفاق و رائے سے عوامی مسائل حل کرنے پر اتفاق کیا انہوں نے ملک احسن بشیرسے آئندہ الیکشن ساتھ دینے کا کہا جس پر نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت ملک احسن بشیر نے آئندہ الیکشن میں ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب تنویر بٹ کابھر پور ساتھ دینے کا اعلان کیا ایم پی اے تنویر بٹ نے ملک احسن بشیر کا شکر یہ ادا کیا اس موقع پر جواد احمد قریشی، زکی بٹ، عبداللہ قریشی، ملک سمیع، ملک عمر بشیر، ملک عاصم بشیر، سمیت دیگر معززین موجود تھے آخر میں پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی۔

Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 13 May 2022)
PTI Leader-Member Provincial Assembly Punjab Tanveer Butt visited the house of young political and social figure Malik Ahsan Bashir and expressed his views on various issues. Discussion on the current political situation in Pakistan. Member Provincial Assembly Punjab Tanveer Butt thanked the young political and social figure Malik Ahsan Bashir. He called on Malik Ahsan Bashir to discuss the current political situation in Pakistan and to resolve public issues through consensus. He asked Malik Ahsan Bashir to support the upcoming elections. Ahsan Bashir announces to support Punjab Provincial Assembly member Tanveer Butt in the upcoming elections. MPA Tanveer Butt thanked Malik Ahsan Bashir on this occasion. Jawad Ahmad Qureshi, Zaki Butt, Abdullah Qureshi, Malik Sami Omar Bashir, Malik Asim Bashir, among others offered prayers for the security of Pakistan.

مسلم لیگ (ن) کیخلاف کرپشن کا پروپیگنڈہ کرنے والے آج خود بے نقاب ہو رہے ہیں

Proponents of corruption against the PML-N are exposing themselves today

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13مئی2022)
کونسلر راجہ گلزار احمد گلزاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کیخلاف کرپشن کا پروپیگنڈہ کرنے والے آج خود بے نقاب ہو رہے ہیں ملک کی عوام کو پتہ ہے مسلم لیگ (ن) کی قیادت بحرانوں کا خاتمہ کرے گی،ترقی اور خوشحالی کا دور ایک مرتبہ پھر واپس آئے گا۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہی عوام کو بحرانوں سے نکالنے کاوسیع تجربہ رکھتی ہے اور ان شاء اللہ عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کیلئے سکیورٹی رسک بن چکے ہیں،پی ٹی آئی کے کارکنوں کی مسجد نبوی میں بے حرمتی پر ہر مسلمان کا دل دکھی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان اقتدار کی محرومی کے بعد یہ ملک بھی فسادات کو ہوا دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تاریک انصاف نے اجتماعیت کو نقصان پہنچایا ہے وہ کسی رعایت کی مستحق نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اشتعال انگیزی اور پر تشدد سیاسی کلچر کا متحمل نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ قوم کرپشن زدہ حکومت اور ناہل حکومتی ٹیم کے گھر جانے پر سکھ کا سانس لے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف نے وزیر اعظم کا منصب سنبھالتے ہی ملک میں تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے دروازے کھول دہئے ہیں انشاء اللہ ملک میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں جلد ترقی کے منازل طے کر ئے گا۔

قومی رضا کاروں  نے میڈیا کے نمائندوں سے کہا کہ دو سال سے ہم بے روزگا ر بیٹھے ہیں

National volunteers Sajid Mahmood, Qamaruddin, Naseerullah, Mohammad Hanif and Mohammad Saghir told the media that we have been unemployed for two years now

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13مئی2022)
قومی رضا کاروں ساجد محمود،قمر الدین،نصیر اللہ،محمد حنیف اور محمد صغیر نے میڈیا کے نمائندوں سے کہا کہ دو سال سے ہم بے روزگا ر بیٹھے ہیں راولپنڈی کے ایک رضاء کار کی غلطی کی سزا سب رضا کاروں کو نہ دی جائے ہمارے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں مہنگائی کا یہ عالم ہے کہ دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہو گیا ہے اعلیٰ حکام ہماری حالت پر رحم کریں اور ہماری ڈیوٹی کو بحال کر یں ان خیالات کا اظہار کہوٹہ کے قومی رضاء کاروں ساجد محمود،قمر الدین،نصیر اللہ،محمد حنیف اور محمد صغیر نے میڈیا کے نمائندوں سے کیا انہوں نے کہا دو سال قبل راولپنڈی سے ایک قومی رضا ء کار سے ایک غلطی ہوئی جس پر اس وقت کے سی پی او نے ہماری ڈیوٹی بند کر دی تھی ہم یہ نہیں کہتے کہ وہ ٹھیک ہے یا غلط ہم یہ کہتے ہیں کہ ایک بندے کی غلطی کی سزا سب کو نہ دی جائے ہم پنجاب پولیس کے شانہ بشانہ ڈیوٹی دیتے اس کے عوض ہمیں سابقہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ہماری تنخواہ6ہزار مقر ر کی مگر بعد میں ہماری ڈیوٹی 10دن کر کے تنخواہ2ہزار کر دی تھی وہ بھی دو سال سے زاہد عرصہ ہو گیا ہے بند ہے ہم وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب پولیس، آر پی او اور سی پی او راولپنڈی سے اپیل کرتے ہیں کہ خدا راہ ہمیں دوبارہ ڈیوٹی پر بحال کیا جائے تاکہ ہم اپنے گھر کا چولہا جلا سکیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہوٹہ اورآزاد کشمیر کی عوام کا درینہ مسلہ حل کر دیا۔

Shahid Khaqan Abbasi solved the dilemma of the people of Kahuta and Azad Kashmir

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13مئی2022)
شاہد خاقان عباسی نے کہوٹہ اورآزاد کشمیر کی عوام کا درینہ مسلہ حل کر دیا۔سی ڈی ڈبلیوپی کی میٹنگ میں چار سال سے التوا کا شکار منصوبہ شروع کر نے کی اجازت اہلیان علاقہ کا سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کاشکر یہ ادا کیا۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ پنڈی روڈ کا منصوبہ مسلم لیگ ن کے سابقہ دور میں سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے افتتاح کیا فنڈز رکھا مشینری بھی آگئی اخبار ٹینڈر بھی ہو گیا تھا مگر حکومت کی مدت پوری ہو گئی الیکشن کے بعد پی ٹی آئی کی حکومت آئی مگر یہ منصوبہ شروع نہ ہو سکا اب عدم اعتماد کے بعد ن لیگ کی حکومت آجانے کے بعد سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی کوششوں سے یہ منصوبہ دوبارہ شروع کر نے کی اجاز ت مل گئی ہے سی ڈی ڈبلیوپی کی میٹنگ میں کہوٹہ راولپنڈی ایکسپریس وے کا منصوبے جو تقریبا چار سال سے التوا کا شکار تھا منصوبے کو شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے پلاننگ کمیشن کے آفیسرز اور چیئرمین این ایچ اے سے مذکورہ میٹنگ سے پہلے ملاقات کی اور اس منصوبے کی اہمیت اور افادیت کے متعلق بریف کیا اس موقع پر ایم پی اے راجہ صغیر احمد کے ہمراہ کرنل (ر)مسعود عباسی اور معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبدالقدوس عباسی بھی ہمراہ تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button