کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،12،مئی،2022ء)—ملک کے معروف سیاسی رہنما سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ میں غیر روائتی سیاستدان ہوں میں سیاست اقتدار کے لیئے نہیں،اقدار،عزت اور عام افراد کی خدمت کے لیئے کرتا ہوں۔اقتدار کی کرسی کا نشہ اس قدر ہوتا ہے کہ وہاں مشورہ دینے والے کو نہیں خوشامدی لوگوں کو ہی پسند کیا جاتا ہے کلر سیداں کے لوگ وفا شعار ہیں ان کی قدر ہمیشہ میرے دل میں رہے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اپنی رھائش گاہ چکری میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وفد کی قیادت پی ٹی آئی نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کی ملاقات میں پی ٹی آئی نظریاتی کے ایڈیشنل سیکرٹری عثمان ڈار،پنجاب یوتھ کے صدر زبیر حسین،کلرسیداں اور شیخوپورہ کے صحافی اکرام الحق قریشی،سلطان حمید راہی کے علاؤہ سابق چیئرمین دوست محمد مہمند،چوہدری خلیل احمد،راجہ صفدر کیانی اور شیخ ساجد الرحمان بھی موجود تھے۔چوہدری نثار علی خان نے کہا اللہ تعالیٰ کے ہر فیصلے میں بہتری ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاست عوام کی خدمت کا نام ہے میں نے سیاست اقتدار اور ذاتی مفاد کے لیئے نہیں بلکہ ہمیشہ اقدار اور مخلوق خدا کی بلاامتیاز خدمت کے لیئے ہی کی ہے غیر روائتی سیاست دان ہوں اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرسکتا اللہ پر توکل رکھنے والا شخص ہوں ضمیر پر کچھ بوجھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ میڈیا سے ملنے سے گریزاں رہتے ہیں کیونکہ اس سے وہ کچھ شائع ہو جاتا ہے یا منسوب کر دیا جاتا ہے جو میں نے کبھی کہا ہی نہیں ہوتا مگر میرا سینئر صحافیوں سے رابطہ رھتا ہے ملاقاتیں بھی ہوتی ہیں مگر میں خبروں میں آنا نہیں چاہتا۔انہوں نے کلرسیداں کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کلرسیداں کے لوگوں نے ہمیشہ میرے ساتھ وفا کی یہ وفاشعار لوگوں کی سرزمین ہے جہاں کے لوگ جھگڑالو نہیں ہیں ان کی محبت میرا ہمیشہ سرمایہ رہے گی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں کسی کو بھی کوئی مشورہ دینے کی پوزیشن میں نہیں ہوں کیونکہ اقتدار کی کرسی کا اپنا نشہ ہوتا ہے ایسے میں کوئی درست مشورہ اچھا بھی نہیں لگتا اقتدار میں خوشامدی بڑی تعداد میں سامنے آ جاتے ہیں اور صاحب اقتدار انہی کے مشروں کو پسند بھی کرتے ہیں۔پی ٹی آئی نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی نظریاتی ہی اصل تحریک انصاف ہے آنے والے ایام میں بڑے نام ہماری جماعت کا حصہ ہوں گے ہم ہی حقیقی تبدیلی لائیں گے ہمارے قول و فعل میں کوئی تضاد نہیں ہم اپنی بات پر قائم رہتے ہیں یوٹرن نہیں لیتے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, May 12, 2022) * Leading political leader of the country, former Interior Minister Chaudhry Nisar Ali Khan has said that I am an unconventional politician, not for power, values, honor and I do it for the service of the common people. The people of Kallar Syedan are loyal. He expressed these views while talking to a delegation at his residence Chakri on Wednesday. The delegation was led by PTI Ideology Chairman Akhtar Iqbal Dar. Apart from Zubair Hussain, Kallar Syedan and Sheikhupura journalist Ikram-ul-Haq Qureshi, Sultan Hameed Rahi, former chairman Dost Muhammad Mohmand, Chaudhry Khalil Ahmed, Raja Safdar Kayani and Sheikh Sajid-ur-Rehman were also present. He said that politics is the name of service to the people. He said that politics is not for power and personal interest. I cannot compromise on principles. I am a person who trusts in God. There is no burden on my conscience. In response to a question, he said that he was not in a position to give any advice to anyone because the seat of power has its own addiction. Akhtar Iqbal Dar, Chairman PTI Ideology, said that PTI Ideology is the real PTI. In the days to come, big names will be part of our party and we will bring real change. There is no contradiction in our words and deeds. We stick to our word and do not take uturn.
کلر سیداں دوبیرن روڈ سروہا چوہدریاں کے مقام پر دوموٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق
A youth was killed as a result of a collision between two motorcycles at Kallar Syedan Doberan Road near Saroha Chaudhrian
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،12،مئی،2022ء)— دوموٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے جنہیں تشویش ناک حالت میں راولپنڈی ہسپتال شفٹ کر دیا گیا۔ٹریفک کا یہ حادثہ کلر سیداں دوبیرن روڈ سروہا چوہدریاں کے مقام پر پیش آیا جہاں دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے آپس میں ٹکرانے سے 13 سالہ محمد ریحان سکنہ سروہا چوہدری جاں بحق جبکہ صفیان،اسد اورپرویز اخترشدید زخمی ہو گئے نہیں ریسکیو 1122 کے ذریعے راولپنڈی ہسپتال شفٹ کر دیا گیا۔زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق ایک موٹر سائیکل پر متوفی ریحان،صفیان اور اسد جبکہ دوسرے موٹر سائیکل پر پرویز نامی شخص بیٹھا ہوا تھا۔
گاڑی پر سرخ و نیلی لائٹ لگانی مہنگی پڑ ہی
M Asim Altaf of Goleen village arrested while driving with police blue lights
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،12،مئی،2022ء)—گاڑی پر سرخ و نیلی لائٹ لگانی مہنگی پڑ ہی۔پنجاب ہائی ویز پٹرولنگ نے گاڑی قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔پنجاب ہائی ویز پٹرولنگ معمول کی ڈیوٹی پر ولایت آبا د موجود تھی کہ اس دوران ایک سفید رنگ کی ٹیوٹا کار سرصوبہ شاہ کی طرف سے آئی کو روکا گیا تو دریافت پر ڈرائیور نے اپنا نام و پتہ محمد عاصم الطاف سکنہ موہڑہ بھٹیاں گولین بتایا۔ڈرائیور نے اپنی کار کی فرنٹ گرل پر پولیس سے مشابہت رکھنے والے سرخ و نیلی لائٹ دھوکہ دہی کی نیت سے لگا رکھی تھی جس کی بابت وہ کوئی معقول جواب نہ دے سکا جس کے خلاف استغاثہ مرتب کر کے تھانے بھیج دیا گیا جبکہ کار متذکرہ بالا کی علیحدہ بذریعہ فرد قبضہ میں لے کر تکمیل فرد ہوئی۔
ہمارے صندوق میں پڑی رقم 7لاکھ 50 ہزار روپے غائب تھے,امتیاز حسین سکنہ راضی بانڈی
Over 7 Lakh Rps burgalry commited at the residence of Imtiaz Hussain in village Razi Bandi
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،12،مئی،2022ء)—امتیاز حسین سکنہ راضی بانڈی نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں نے اپنے گاؤں میں کریانہ کی دکان بنا رکھی ہے۔گزشتہ روز میں اپنے بیوی بچوں کیساتھ پلندری آزاد کشمیر شادی پر گیا ہوا تھا اور جب واپس آیا تو دیکھا ہمارے گھر کے دوکمروں اور بکسوں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور سامان بکھرا پڑا تھا۔پڑتال سامان کرنے پر پتہ چلا کہ ہمارے صندوق میں پڑی رقم 7لاکھ 50 ہزار روپے غائب تھے جو کسی نامعلوم نے ہماری غیر موجودی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوری کر لئے ہیں۔ہمارے گاؤں کے ایک سکول کے سی سی ٹی وی کمیرے میں ایک شخص کو پیسے گنتی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
عبدالرحمان کی ٹرائل کورٹ کی طرف سے پانچ سال چھ ماہ کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم کو مقدمے سے بری کر دیا
Abdul Rehman’s trial court quashed his sentence of five years and six months and acquitted the accused
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،12،مئی،2022ء)—لاہور ہائی کورٹ راولپنڈ بنچ نے منشیات فروشی کے مقدمے میں ملز م عبدالرحمان کی ٹرائل کورٹ کی طرف سے پانچ سال چھ ماہ کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم کو مقدمے سے بری کر دیا۔ملزم کے قبضے سے دو سو کلو دو سو بیس گرام چرس برآمد ہوئی تھی۔ کلر سیداں کے معروف قانون دان محمد وقاص کیانی ایڈووکیٹ نے ملزم کی طرف سے کیس کی پیروی کی جس معزز عدالت نے وکیل صفائی کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کی سزا کو ختم کر کے اسے مقدمہ سے باعزت بری کر دیا۔
عید کے بعد اب تک کلرسیداں سے دو دوشیزائیں گھروں سے لاپتہ ہو چکی
Since Eid, two young ladies have gone missing from their homes
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،12،مئی،2022ء)— عید کے بعد اب تک کلرسیداں سے دو دوشیزائیں گھروں سے لاپتہ ہو چکی ہے رمضان کے مہینے میں کلرسیداں سے آٹھ خواتین اغوا ہوئی تھیں جن میں سے چار شادی شدہ تھیں عید کے بعد پہلی دوشیزہ پرسوں، دوسری آج مبینہ طور پر اغوا کر لی گئی۔حالیہ واردات میں تین افراد نے مبینہ طور پر دوشیزہ کو اغواء کر لیا جبکہ مغویہ جاتے ہوئے 85 ہزار روپے بھی ساتھ لے گئی۔والدہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔مسماۃ (ا) نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ گزشتہ روز تقریبا 8 بجے شب،میں اپنے گھر میں موجود تھی کہ میری بیٹی اور چھوٹا بیٹا آپس میں لڑ پڑے اور میرے منع کرنے کے باوجود دونوں میں تلخ کلامی بڑھ گئی جس پر میری بیٹی میری بیٹی کمرے میں چلی گئی اور کمرے میں موجود تقریبا 85 ہزار روپے کی رقم نکال کر گھر سے نکل گئی اور کافی دیرتک تلاش کرنے کے بعد پتہ چلا کہ عاقب اور دو نامعلوم افراد نے میری بیٹی کو اغواء کر لیا ہے۔صبح 8 بجے کے قریب عاقب نے بیٹی کے فون نمبر سے کال کی کہ آپ کی بیٹی میرے پاس ہے اور ہم لوگ صبح واپس آ رہے ہیں اس کے بعد کوئی رابطہ نہ ہوا۔عاقب کافی عرصہ سے ہمارے گھر کے نمبر پر کال کرتا تھا اور تنگ کرتا تھا میں میری بیٹی کے راستے میں آ کر اسے تنگ و پریشان کرتا تھا۔
حاجی محمد رمضان کو گاؤں پیکاں میں سپرد خاک دیا گیا
Haji Muhammad Ramzan was buried in Paikan village
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،12،مئی،2022ء)—راجہ محمد اخلاق کیانی کے بھائی اور حاجی محمد جی کے بھتیجے حاجی محمد رمضان کو گاؤں پیکاں میں سپرد خاک دیا گیا نماز جنازہ میں ہارون کمال ہاشمی،حافظ ملک سہیل اشرف، راجہ ظفر محمود، چوہدری اخلاق حسین،چوہدری زین العابدین عباس،ملک عنصرخان، محسن نوید سیٹھی،مسعود احمد بھٹی، چوہدری توقیراسلم،مفتی محمد اکبر اویسی،علامہ غلام مصطفی سیالوی،سردار صلاح الدین احمد،محمد یوسف بھٹی،شاہد صراف،محسن صغیر شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔
دبئی میں مقیم محنت کش دبئی سے اسلام آباد آنے والا نوجوان اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ لینڈ کرتے ہی اللہ کو پیارا ہو گیا
A young Dubai-based laborer coming to Islamabad from Dubai suffers heart attack and passed away as he landed at Islamabad Airport.
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،12،مئی،2022ء)— دبئی میں مقیم محنت کش دبئی سے اسلام آباد آنے والا نوجوان اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ لینڈ کرتے ہی اللہ کو پیارا ہو گیا مدثراحمدولدفضل حسین سکنہ جبیر پور چکوال دوبئی سے ایئر بلیو کی فلائٹ نمبر پی اے 217 میں اسلام آباد کیلئے روانہ ہوا نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے تھوڑی دیر بعد ہی حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گیا