DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat; Two shot dead on Kallar road over long running feud between two rival groups

روات کے علاقہ کلر روڈ کے قریب فائرنگ , دو افراد جاں بحق

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،11،مئی،2022ء)—روات کلر روڈ کے قریب فائرنگ سے دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا مقتولین کا تعلق چونترہ سے بتایا جاتا ہے۔سی پی او راولپنڈی عمر سعید نے بھی واقعہ کا فوری نوٹس لے لیا ان کی ہدایت پر ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ جائے واردات پر پہنچ گئے۔محمد ارشد سکنہ میال تھانہ چونترہ نے روات پولیس کو بتایاکہ میرا چھوٹا بھائی احمد نواز کزن نعمان شہباز کلر سیداں روڈ پر علی زیدی شخص کے پاس بطور سیکیورٹی گارڈ ملازمت کرتے تھے میں انہیں ملنے گزشتہ شب ان کے پاس گیا تو رات چار بجے کے قریب واش روم جانے کے لیے باہر نکلا اس دوران دو گاڑیاں ڈبل کیبن آ کر رکیں جن میں سے نذر عباس ولد شیر احمد مسلح کلاشنکوف، حبیب ولد عطا محمد،نفیس ولد عباس مسلح کلاشنکوف تھے میرے دیکھتے ہی انہوں نے میرے کزن کو اٹھایا اور کہا کہ تمہیں میرے بچے قتل کرنے کا مزہ چکھاتا ہوں۔نذر عباس نے کلاشنکوف کا فائر کیا جو احمد نواز کے سر پر لگا اور وہ گر گیا اور پھر گرے ہوئے زخمی پر اختر نے بھی کلاشنکوف سے فائر کیا اظہر نے پستول تیس بور سے میرے بھائی پے فائر کیا پھر عرفان نے فائرنگ کی جو نعمان کو مختلف حصوں پر لگی جس سے احمد نواز اور نعمان شہباز جاں بحق ہو گئے اور ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔راوت پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Rawat; ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, May 11, 2022) – Two persons were killed in a firing incident near Kallar Road area of Rawat.
According to initial reports, both the persons were shot dead on the pretext of the previous enmity. The bodies were identified as Ahmed Nawaz and Noman who are being shifted to the hospital for postmortem. Evidence was collected from the scene by forensic teams. All angles of the incident are being investigated.

روات انڈسٹریل اسٹیٹ میں گرڈ اسٹیشن کا کام جلد شروع کر کے مکمل کیا جائے گا۔

Work on the grid station at Rawat Industrial Estate will be started and completed soon

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،11،مئی،2022ء)—روات انڈسٹریل اسٹیٹ میں گرڈ اسٹیشن کا کام جلد شروع کر کے مکمل کیا جائے گا۔بجلی مسائل حل ہونے سے انڈسٹریل زون آباد ہو گا۔ان خیالات کا اظہارروات نیشنل انڈسٹریل زون ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر ارشد محمود اعوان نے اعلی سطحی اجلاس کے موقع پر پرکیا۔روات انڈسٹری کے لیئے نئے فیڈر اور گرڈ اسٹیشن سے متعلق روات انڈسٹریل اسٹیٹ ہیڈ آفس میں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد کیا گیا۔جس کی صدارت ایسوسی ایشن کے صدر ارشد محمود اعوان نے کی اجلاس میں آئیسکوراولپنڈی سرکل کے عارف خان سدوزئی اور ایکسین روات کو بمعہ ٹیکنیکل ٹیم خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔ اجلاس میں ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیدران توقیر احمد،عمران الحق،افتخار احمد جمال اور محمد طاہر نے گرڈ اسٹیشن کو جلد تکمیل کرنے کی درخواست کی۔حکام نے اس بات کا یقین دلایا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں گرڈ اسٹیشن کا کام جلد شروع کر کے مکمل کیا جائے گا اجلاس میں راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا بھی شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے انڈسٹریل اسٹیٹ کے گرڈ اسٹیشن کے لیئے زمین کا تحفہ دیا۔

زمین کی خریداری پر سات مسلح افراد نے حملہ کرکے ایک معروف رئیل اسٹیٹ کے لینڈ آفیسر ریٹائرڈ میجر سمیت تین افراد کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا

Seven armed men attacked a land purchase and shot and wounded three people, including a well-known real estate land officer (retired major)

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،11،مئی،2022ء)—زمین کی خریداری پر سات مسلح افراد نے حملہ کرکے ایک معروف رئیل اسٹیٹ کے لینڈ آفیسر ریٹائرڈ میجر سمیت تین افراد کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا روات پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ساہیوال کے رہائشی محمد نواز نے پولیس کو بیان دیا کہ اس نے اپنی زمین ایک ادارے کو فروخت کی بیعانہ وصول کر لیا ادارے کے لینڈ آفیسر سمیت دیگر کے ہمراہ گکھڑ حامل پہنچا تو عظمت،رئیس،مختار اور دیگر مسلح ہو کر آئے اور کہا کہ تم ہماری زمینوں سے ہماری اجازت کے بغیر کیسے نکلے ہو۔ جس کے بعد انہوں نے ہمیں یرغمال بنا لیا ان کی فائرنگ سے ریٹائرڈ میجر سہیل سمیت تین افراد زخمی ہو گئے روات پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button