DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Police arrest Javed for killing his wife with an axe on Eid day

پولیس نے عید کے روز اپنی بیوی کو کلہاڑی کے وار سے قتل کرنے والا ملزم جاویدگرفتار

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،11،مئی،2022ء)— کلر سیداں پولیس نے عید کے روز والدین کے گھر جانے کی فرمائش کرنے پر اپنی بیوی کو کلہاڑی کے وار سے قتل کرنے والا سفاک قاتل آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔ ملزم جاوید نے عید کے روزاپنی بیوی کو محض اس بنا پر قتل کر دیا تھا کہ اس نے عید کے روز اپنے والدین کے گھر جانے کی ضد کی تھی۔ملزم کیخلاف مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ادھر اس پی صدر احمد زنیر چیمہ نے کہا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔سفاک ملزم کو قانون کے مطابق کڑی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

Kallar Syedan؛ ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, May 11, 2022) – Kallar Syedan police arrested the brutal killer who killed his wife with an axe, when she asked to go to her parents’ house on Eid. Accused Javed had killed his wife on Eid day only on the ground that she wanted to go to her parents’ house on Eid day. A case was registered against the accused on the complaint of the victim’s mother. Meanwhile, SP Saddar Ahmed Zanir Cheema has said that the accused will be challaned with solid evidence and will be punished.

گندم کی فصل کو سپرے کے ذریعے جلانے کے الزام میں نامزد ملزم شمریز کی عبوری ضمانت منسوخ

Interim bail of Shamriz, accused of burning wheat crop with spray, refuesed

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،11،مئی،2022ء)— ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (کلر سیداں کیمپ) محمد سعید نے گندم کی فصل کو سپرے کے ذریعے جلانے کے الزام میں نامزد ملزم شمریز کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی جس پر ملزم کمرہ عدالت سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا جبکہ ملزم کے دیگر ساتھی مزم محمود کی عبوری ضمانت کی درخواست 24 مئی تک منظوری کر لی ہے۔لونی سلیال کے رہائشی بلال قیوم چغتائی نے تھانہ کلر سیداں میں دو ملزمان کیخلاف زیر دفعہ 435ت پ کے تحت مقدمہ درج کروا رکھا تھا جس پر ملزم شمریز نے عبوری ضمانت کروا رکھی تھی جو گزشتہ روز منسوخ ہو گئی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button