مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،10مئی2022) سابق ایم این اے غلام مرتضٰی ستی کی مرکزی انجمن تاجران کہوٹہ کے آفس میں راجہ خورشید عالم اور دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹکٹ بھی لیں گے صداقت علی عباسی سے چھٹکارا بھی حاصل کریں گے صداقت علی عباسی نے سوشل میڈیا پر میرے خلاف منفی پراپیگنڈا کیا صداقت عباسی نے کہا کہ دو چار سو بندے اکٹھے کر کے چوہدری سرور کے خلاف باتیں کیں صداقت علی عباسی گھر سے ہارا ہوا تھا اور ہم نے جتوایا افطار پارٹی میں ہزاروں افراد کی شرکت اُنکی مجھ سے محبت ہے مری سے کچھ نوجوانوں کو میرے خلاف بھڑکایا گیا میری اُن سے بات ہوئی صداقت علی عباسی برادرازم کی سیاست کر کے ڈویژن پیدا کر رہا ہے صداقت عباسی نے عمران خان کے ویژن کو نقصان پہنچایا عمران خان کا مشکور ہوں کہ انھوں نے نڑھ کے دورہ میں ٹور ازم ہائی وے منصوبہ دیا منصوبہ کوٹلی ستیاں نڑھ کا ہے صداقت اخری ایام میں تھوہا میں افتتاح کرتا ہے میں ایم این اے کا امیدوار تھا دوستوں کے کہنے پر ایم پی اے کا لڑا ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے ستاون غلام مرتضیٰ ستی نے کہوٹہ مرکزی انجمن تاجران کے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرراجہ خورشید عالم، شیخ عمار، عبدالمعید ستی،ھافظ زبیر عباسی و دیگر بھی موجود تھے غلام مرتضیٰ ستی نے کہا کہ صداقت عباسی بہت جھوٹا ہے اسمبلی میں سہالہ پل کے حوالے سے جھوٹ بولا وہ نا اہل ہو سکتے ہیں یہاں کے لوگوں سے وعدے کیے سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال، یونیورسٹی،کالجز واٹر سپلائی کون سا وعدہ پورا کیا غریبوں کی زمین پر قبضہ کر کے اپنے ریسٹ ہاؤس بنائے کہوٹہ کوٹلی ستیاں کے کروڑوں روپے اٹھا کر کوہالہ لگائے کلر سے لیکر مری تک سبکو کہتا ہوں صداقت جھوٹا ہے غلام مرتضیٰ ستی نے کہا کہ عوام اس بات پر متفق ہیں کہ کوئی ایسا شخص ہو جو اس علاقے میں برادری ازم سے ہٹ کر اس علاقے کے لیے کام کرے صاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ مر رہے ہیں چار ال اس نے پارٹی ورکرز عہدیداران کو چھوڑ ک مفاد پرست لوگوں کو نوازہ انھوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے2008میں موٹر وے کا وعدہ کیا نڑھ پر ٹنل و دیگر میاگ پراجیکٹ کا وعدہ کیا کوئی نہ پورا ہوا۔صداقت عباسی نے کام کیا نہیں اب ہوش و حواس کھو بیٹھا ہے مری کے لوگ بھی اس کو پسند نہیں کرتے انشااللہ عوام متحد رہیں اس علاقے کی محرومیوں کا ازالہ کرونگا ٹکٹ بھی لیں گے الیکشن بھی لڑیں گے۔
Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, May 10, 2022) Talking to media along with Raja Khurshid Alam and others in the office of former MNA Ghulam Murtaza Satti’s Central Association of Traders Kahuta, he said that they will also get tickets and get rid of Sadaqat Ali Abbasi. Sadaqat Ali Abbasi on social media Negative propaganda against me, Sadaqat Abbasi has damaged Imran Khan’s vision. I am thankful to Imran Khan that he planned tourism highway The plan is for Kotli Sattian Narh. Talking to reporters at the office of Kahuta Central Association of Traders Were Raja Khursheed Alam, Sheikh Ammar, Abdul Moeed Satti, Hafiz Zubair Abbasi and others also were present on this occasion? Ghulam Murtaza Satti said that Sadaqat Abbasi is a liar. Promises from State of the Art Hospitals, Universities, Colleges Water Supply Which Promise Fulfilled?
امپورٹڈ حکومت کا بیانیہ پوری دنیا میں پھیل چکا ہے,راجہ وحید احمد خان
The statement of the imported government has spread all over the world, Raja Waheed Ahmad Khan
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،10مئی2022) پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے سنیئر رہنماء راجہ وحید احمد خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کا بیانیہ پوری دنیا میں پھیل چکا ہے پوری دنیا میں ہر شخص جانتا ہے کہ کرائم منسٹر شہباز شریف اور اس کی ٹیم کو کس نے سازش کر کے پاکستانی عوام پر مسلط کیا ان خیالات کا اظہار سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ راجہ وحید احمد خان نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کیا راجہ وحید احمد خان کی قیادت میں گزشتہ روز قائد تحریک انصاف عمران خان کی کال پر کہوٹہ سے ایک ریلی اسلام آباد گئی جہاں سے مری کہوٹہ کوٹلی ستیاں اور کلر سیداں سے آنے والی ریلی کی قیادت صداقت علی عباسی نے کی راجہ وحید احمد خان نے مزید بتایا کہ 20 مئی کے بعد عمران خان کی کال پر لانگ مارچ کیلئے تحصیل کہوٹہ سے ہزاروں کارکن شرکت کریں گے جلد انتخابات ہی آئینی و قانونی بحران سے نکلنے کا طریقہ ہے۔
حاجی عبدالرشید ستی کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ کی تقریب
Wallima celebration of son of Haji Abdul Rashid Satti
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،10مئی2022) حاجی عبدالرشید ستی کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی، ڈی ایس پی (ر) عبدالمجید کیانی،جابر کیانی کلیال سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز حاجی عبدالرشید ستی موضع جاوا جنترا لہتراڑ کے صاحبزادے حیدر رشید ستی کہ دعوت ولیمہ وائیٹ پیلس ہال راولپنڈی میں منعقدہوئی جس میں سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی نائب صدر مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب،ڈی ایس پی (ر) عبدالمجید کیانی،جابر کیانی کلیال،سابق چیئرمین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد ستی، انعام کیانی،ن لیگی کارکنا ن راشد عباسی،خرم عباسی اوردیگرسیاسی و سماجی شخصیات نے شر کت کی۔
عنقریب کہوٹہ و کلر سیداں میں غلام مرتضی ستی کے حق میں بڑھے سیاسی جلسوں کا انعقاد کر وں گا,سردار منیب
Soon I will hold big political rallies in favor of Ghulam Murtaza Satti in Kahuta and Kallar Syedan, Sardar Muneeb
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،10مئی2022) نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت سردار منیب نے میڈیا کے نمائندئے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عنقریب کہوٹہ و کلر سیداں میں غلام مرتضی ستی کے حق میں بڑھے سیاسی جلسوں کا انعقاد کر وں گا مخلص،دیانتداراور علاقے سے پیار کر نے والی قیادت کی عوام کے مسائل حل کر سکتی ہے غلام مرتضی ستی حقیقی معنوں میں عوامی نمائندئے ہیں ان خیالات کا اظہار تحصیل کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت سردار منیب نے میڈیا کے نمائندئے کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحصیل کہوٹہ کو ہر دور میں نظر اندازکیا گیا ہے عوام سے کہوٹہ کی عوام سے صرف ووٹیں لی جاتی ہیں کام کسی اورعلاقوں میں ہوتے ہیں سب پرانی تحصیل ہونے کے ساتھ ساتھ ایٹمی تحصیل کا بھی درجہ رکھنے والی تحصیل کہوٹہ کی عوام جدید دور میں بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں اب وقت بدل گیا ہے کو بھی چاہے کہ وہ اپنے آپ کو بدلے تحصیل کہوٹہ کی عوام کی ہر دلعزیز عوام لیڈر غلام مرتضی ستی کی کامیابی ہی علاقے سے پسماندگی دور کر سکتی انشاء اللہ عوام ایک پلیٹ فارم پر اگھٹی ہو کر اپنے قائد غلام مرتضیٰ ستی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کر ایں گے۔