لندن ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,،09،مئی،2022ء)—برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ میں نمازِ عید کے دوران 20سالہ نوجوان کو چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا جس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ کی نیوٹن اسٹریٹ پر واقع مرکزی جامع مسجد مدنی میں نمازِ عید ادا کی گئی جس کے دوران ایک چاقو بردار شخص نے ساتھ بیٹھے نوجوان کو پے در پے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ویسٹ یارکشائر پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد حملہ آور کے گھر چھاپہ مار کر خاندان کے 3 افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا۔ پولیس کی دوسری چھاپہ مار کارروائی میں حملہ آور کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سےحملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے جب کہ حملے کی وجہ کا بھی تعین نہیں کیا جا سکا ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کہ کے پیچھے اسلامو فوبیا یا انتہا پسندی نہیں۔زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کردیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ اہل خانہ نے دعائے صحت کی اپیل کی ہے جب کہ اسپتال میں خون کا عطیہ دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔
London: A 20-year-old man was stabbed and seriously injured during Eid prayers in Bradford, UK.
Eid prayers were offered at the Madani Central Mosque on Newton Street in Bradford, UK, during which a man carrying a knife stabbed the young man sitting next to him and seriously injured him.
West Yorkshire police raided the attacker’s home after a preliminary investigation and detained three members of the family for questioning. The assailant was also arrested in the second police raid.
Police did not identify the attacker or the motive for the attack, The injured youth was shifted to the hospital where his condition is said to be critical. The family has appealed for prayers for health, while the line of blood donors at the hospital has been closed.