DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; A young man shot and killed his cousin over a marriage proposal dispute in Paniali area of Kahuta

کہوٹہ کے علاقہ پنیالی میں رشتہ کا تنازعے پر نوجوان نے فائرنگ کر کے اپنی کزن کو قتل کر دیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9مئی2022)
کہوٹہ کے علاقہ پنیالی میں رشتہ کا تنازعے پر نوجوان نے فائرنگ کر کے اپنی کزن کو قتل کر دیا ایس ایچ او کہوٹہ ہمراہ ٹیم موقع پر پہنچ نعش ٹی ایچ کیوہسپتال پہنچا دی تفصیلات کے مطابق کہوٹہ کے علاقہ پنیالی بھون روڈ قتل کی لرزہ خیز واردات رشتہ کے تنازع پر افضال صدیق ساکن پنیالی نے اپنی 19سالہ کزن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او عمر صدیق گجر ہمراہ ٹیم جائے وقعہ پہنچ گئے اور کاروائی شروع کر دی ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عمر صدیق گجر نے کہ اکہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا جرائم پیشہ عناصر قانون کے شکنجے سے نکل نہیں سکتے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, May 9, 2022)
A young man shot dead his cousin in a marriage proposal dispute in the village Paniali area of ​​Kahuta. SHO Kahuta along with his team reached the spot and took the body to THQ hospital. Afzal Siddique, a resident of Paniali, shot dead his 19-year-old cousin on the spot.

حافظ عثمان عباسی کا دورہ کہوٹہ، ووٹروں، سپورٹروں،پارٹی کارکنوں سے ملاقات

Hafiz Usman Abbasi visits Kahuta, meets voters, supporters, party workers

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9مئی2022)
سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی نائب صدر مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب حافظ عثمان عباسی کا دورہ کہوٹہ، ووٹروں، سپورٹروں،پارٹی کارکنوں سے ملاقات،فوتگی والے گھروں میں حاضری دی مر حومین کے لیے فاتحہ خوانی جبکہ شادی کی تقریبات میں بھی حاضری دی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزسابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی نائب صدر مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب حافظ عثمان عباسی نے کہوٹہ شہر کا دورہ کیا انہوں نے معروف ٹرانسپورٹر راجہ صغیر احمد جنجوعہ،ن لیگی کارکن راجہ تنویر بنارس کی بھابھی اور عدیل جنجوعہ کی والدہ محترمہ کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی انہو ں نے سیکرٹری ایم سی کہوٹہ ذوالفقار علی احسن، حاجی سلیم، حاجی یٰسین،عنصر محمود،عثمان کی والدہ محترمہ کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کا اظہار کیا اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی حافظ عثمان عباسی نے شاہجہان عباسی (مرحوم) کے بیٹے اور شاہد محمود عباسی کے بھائی آصف عباسی کی دعوت ولیمہ میں حاضری اور ان کو مبارکباد پیش کی اس موقع پر راشد مبارک عباسی،شیخ خالد، خرم عباسی،ضمیر عباسی، حافظ زبیر عباسی،صحافی کبیر احمد جنجوعہ بھی ہمراہ موجود تھے۔

موجودہ حکومت بھی مہنگائی ختم کرنے میں ناکام

The current government has also failed to curb inflation

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9مئی2022)
تبدیلی سرکار اور پھر رمضان کا مقدس مہینہ بھی چلا گیا مگر مہنگائی ختم ہونے کا نام نہیں لیتی موجودہ حکومت بھی مہنگائی ختم کرنے میں ناکام گندم کے سیزن میں بھی آٹے کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ چینی آج بھی عوام کو90سے 100روپے کلو ملتی ہے اسی طرح گھی دالیں چاول دودھ ادوویات کی قیمتوں میں بھی آئے روز اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ سبزی فروٹ کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے روزانہ ریٹ لسٹ تھما دی جاتی ہے مگر افسوس اس پر عمل در آمد کروانا مشکل ہے تاجر اس ریٹ لسٹ کوجعلی قرار دیتے ہیں کچھ منڈی والوں نے انت مچائی ہوئی اور کچھ رہتی کسر لوکل دوکاندار پوری کر لیتے ہیں بلڈنگ مٹریل مہنگا ہونے کی وجہ سے بے روزگار ی میں اضافہ ہو گیا اس مہنگائی کے دور میں بھی نوجوان ڈگریاں لیے نوکری نہ ملنے پر6سے10ہزار تک بیکریوں دوکانوں پر کام کرنے پر مجبور ہیں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سے عوام نے بڑہی توقعات وابستہ کر رکھی تھیں مگر وہ بھی بے بس نظر آتے ہیں کہوٹہ شہر میں ملاوٹ شدہ دودھ دہی دھڑے سے فروخت کیا جا رہا ہے روزانہ تین سے چار ٹینکیاں کمیکل پوڈر ملا دودھ60روپے دیا جاتا ہے جو ہر گلی محلے میں کھلی دوکانوں پر150روپے تک کلو فروخت ہو رہا ہے یوٹیلیٹی سٹوروں پر بھی اشیاء خوردونوش کی قیمتیں بڑھا دی گئی جبکہ غیر معیاری چیزیں عوام کو دی جا رہی ہیں کہوٹہ کے شہریوں عوام علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب،کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کے اہے کہ خدارہ منڈیوں میں چھاپے مارے جائیں اور کہوٹہ میں ناجائز منافع خوروں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کی جائے جنہوں نے چینی آٹے گھی کے گودام بھرے ہوئے ہیں اور راتو رات ارب پتی بن جاتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button