DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Shoppers coming for shopping in Kahuta upset at Tehsil administration over invasion of professional beggars

تحصیل انتظامیہ کہوٹہ کی غفلت شہر میں میں بھکاریوں کی یلغارخریداری کے لئے آنے والے مرد و خواتین سخت پریشان

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 8مئی2022)
تحصیل انتظامیہ کہوٹہ کی غفلت شہر میں میں بھکاریوں کی یلغارخریداری کے لئے آنے والے مرد و خواتین سخت پریشان،نشے کے ٹیکے لگانے اور پوڈر کا استعمال کر نے والے “جہاز”بھی بھکاریوں کے روپ میں مساجد اور چوکوں پر بیٹھ کربھیک مانگتے ہیں بھکاریوں کی فوج ظفر موج جوبچوں،بوڑ ھوں پر مشتمل مختلف لبادھوں میں صبح سے شام تک اپنی آوازیں کستے ہیں اور کہوٹہ بازار کے دوکا ندا روں اور بازار میں خریداری کے لئے آنے والے لوگوں سے رقم کے حصول کے لئے نت نئے حربے استعمال کر کے لوگوں کی عزت نفس کو مجروح کرتے ہیں ایسے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف تحصیل انتظامیہ سخت ایکشن لے کہوٹہ پولیس بھی اس حوالے سے ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشن کر کے لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کرے۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, May 8, 2022)
In the neglected city of Kahuta Tehsil administration, men and women who come to shopping are harresed by beggars. Tehsil administration should take strict action against such professional beggars. Kahuta police should also fulfill its responsibilities in this regard by conducting operations against professional beggars.

راجہ نذاکت حسین کی طرف سے سیکرٹری ذوالفقار ہاشمی اور ندیم ہاشمی کے اعزاز میں پر تکلف دعوت کا اہتمام

Raja Nazakat Hussain holds a reception in honor of Secretary Zulfiqar Hashmi and Nadeem Hashmi

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 8مئی2022)
معروف سیاسی و سماجی شخصیات انجینئر راجہ نذاکت حسین کی طرف سے سیکرٹری ذوالفقار ہاشمی اور ندیم ہاشمی کے اعزاز میں پر تکلف دعوت کا اہتمام۔تفصیل کے مطابق سیکرٹری کہوٹہ ٹاؤن ذوالفقار ہاشمی اورممتاز سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی کے چھوٹے بھائی ندیم ہاشمی جو عمرئے کی ادائیگی کے لیے سعودیہ عریبہ گئے ہوئے ہیں گذشتہ روز حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت انجینئر راجہ نذاکت حسین امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے ان کے اعزاز میں ایک پر تکلف دعوت کا اہتمام کیا اور ان کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی مہمانوں نے اپنے معزز میز بان معروف سیاسی و سماجی شخصیات انجینئر راجہ نذاکت حسین کا شکر یہ ادا کیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی عوام کی حقیقی ترجمان جماعت ہے

Pakistan Peoples Party is the real spokesperson of the people of the country

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 8مئی2022)
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے ممبر ایگزیٹیو کمیٹی راجہ محمد شکیل کیانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی عوام کی حقیقی ترجمان جماعت ہے جو عوام کے مسائل کو اجاگر کر نے اوران کو حل کر انے کی صلاحیت رکھتی ہے پیپلز پارٹی نے آمریت کے خلاف ہمیشہ جنگ لڑی جمہوریت کی خاطر قائدین نے جانوں کے نذرانے پیش کیے شہید ذولفقا ر علی بھٹو نے پھانسی کا پھندہ قبول کیا مگر امریت کے آگے جھکے نہیں بینظیر بھٹو شہید ایک عالمی لیڈر تھیں پی پی پی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑی مزدوروں کسانوں ہاریوں کو زبان دی حقوق دیے یہی وجہ ہے کہ آج بھی بھٹو لوگوں کے دلوں میں راج کرتا ہے اس نازک صورت حال میں بھی سابق صدر آصف علی زرداری،چیئر مین پی پی پی و وزیر خارجہ بلال بھٹو نے اپنی سیاسی بصیرت سے جمہوری طریقے سے عمران خان کو ہٹایا آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی سیاست کا محور ہے اور پاکستان عوام کے حق میں بہترین جمہوری فیصلے کرتی ہے راجہ محمد شکیل کیانی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں شہید ذولفقار علی بھٹو اور محتربہ بینظیر بھٹو شہید کے ویژن کو آگے بڑھائیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button