روات ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،07،مئی،2022ء)— راولپنڈی میٹرو بس سروس اور اسلام آباد کی اورنج لائن میٹرو سروس کے اتصال کیباعث صدر سے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ تک سفر ممکن ہوگیا ہے۔فیض احمد فیض اسٹیشن سے دونوں میٹرو سروسز کو منسلک کردیا گیا ہے۔لیکن اورنج لائن میٹرو سروس فری سروس کے باجود ابھی تک مسافروں کی تعداد نہیں بڑھ سکی ہے۔اور اوسط روزانہ نو سے دس ہزار مسافر نئی سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔اورنج لائن سروس کیلئے پنجاب میٹرو اتھارٹی نے پندرہ بسیں فراہم کی ہوئی ہیں۔جوا ورنج لائن کی اپنی بسیں آنے کیبعد واپس کردی جائیں گی۔پی ایم ایزرائع کے مطابق اورنج لائن سروس کیلئے بسوں کے علاوہ ٹیکنیکل سپورٹ بھی فراہم کی جارہی ہے۔زرائع کے مطابق فیض احمد فیض اسٹیشن سے ہر سات منٹ کے بعد مسافروں کو اورنج لائن کی سہولت میسر ہے۔منصوبہ کی آپریشنل اتھارٹی سی ڈی اے ہے۔
Rawat; A major relief for the residents of the twin cities as the old Red Line metro bus service and the new Orange line metro bus service have been directly connected. Now the passengers from Pak Secretariat and Rawalpindi Saddar can also travel to Peshawer Morr and New Islamabad Airport.
The Rawalpindi-Islamabad Red Line metro bus service from Saddar to Pak Secretariat has been interlinked with the new Islamabad Airport – Peshawar Morr Orange Line metro bus service.