DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Teenager visiting village Khanadah drowns in local Nalah
کلرسیداں ؛18 سالہ طالبعلم زین علی کلرسیداں کے قریب گاؤں کھناہدہ میں عید منانے اپنے ماموں کے گھر آیا اور برساتی نالے میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،07،مئی،2022ء)— 18 سالہ طالبعلم زین علی کلرسیداں کے قریب عید منانے اپنے ماموں کے گھر آیا اور برساتی نالے میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا یہ اس بار مسجد میں اعتکاف بھی بیٹھا تھا اور عید منانے اپنے والدین کے ہمراہ کلرسیداں کے گاؤں کھناہدہ آیا ہوا تھا وہ نہانے کے لیئے مقامی برساتی نالے سریں میں اترا اور گہرے پانی میں ڈوب گیا اسے بے ہوشی کے عالم میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں لایا جا رھا تھاکہ اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔متوفی اسلام آباد کے کالج میں سیکنڈ ایئر کا طالب علم تھا اور اس بار مقامی مسجد میں اعتکاف بھی بیٹھا تھا۔
Kallar Syedan؛ ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, May 07, 2022) – 18-year-old student Zain Ali who came to his uncle’s house to celebrate Eid in village Khanadah, drowned while bathing in a local Nalah. The deceased was a second-year student in a college in Islamabad.
ضلع مظفر گڑھ کے تھانہ سرور شہید کی پولیس موبائل فونز چوری کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کلر سیداں پہنچ گئی اور دو ملزمان کو گرفتار کر تھانے لے گئی
Police Station of Muzaffargarh District reached Kallar Syedan to arrest the accused of stealing mobile phones
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،07،مئی،2022ء)—ضلع مظفر گڑھ کے تھانہ سرور شہید کی پولیس موبائل فونز چوری کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کلر سیداں پہنچ گئی اور دو ملزمان کو گرفتار کر تھانے لے گئی جنہیں بعد ازاں چھوڑ دیا گیا۔تفتیشی آفیسر اے ایس آئی مختار احمد نے بتایا کہ تھانہ سرور شہید میں موبائل فونز اور نقدی کی چوری پر مقدمہ نمبر 255/22بجرم 457/380محمد شہزادسکنہ چوک سرور شہید کی مدعیت میں درج تھا جس پر پولیس نے گزشتہ روز کلر سیداں میں موبائل کی دکان پر چھاپہ مار کر ملزمان کو گرفتار کر کے تھانہ سرور شہید (مظفر گڑھ) لے آئی جہاں ملزمان نے دو عدد مسروقہ موبائل فونز اور تین لاکھ روپے کی رقم مدعی کوواپس کرنے کے بعد مدعی کے کہنے پر انہیں چھوڑ دیا گیا۔پولیس کے مطابق مدعی محمد شہزاد ٹک ٹاکر ہے اور ملزمان نے اس کے گھر سے موبائل فونز اور لاکھوں روپے کی نقدی چوری کر لی تھی۔
مسلم لیگ ن کا ساتھ دینے پر انتہائی مطمئن ہوں، راجہ صغیر احمد
I am very satisfied to support PML-N, Raja Saghir Ahmed




