مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،7مئی2022) عوامی نمائندے کہوٹہ کی عوام کو صرف لارے لپوں پر گزارہ کر انے لگے منتخب نمائندے بدلتے رہے کبھی مسلم لیگ ن کبھی پی ٹی آئی مگر تحصیل کہوٹہ کے عوام کے مسائل حل نہ ہوئے اس ایٹمی اور سب سے پرانی تحصیل کے عوام آج بھی کسی مسیحا کی تلاش میں ہیں ہر بار مری سے آنے والے ایم این اے کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا مگر کامیابی کے بعد انہوں نے لالی پاپ دیا اس جدید دور میں بھی اس علاقے کے لوگ جدید تعلیم صحت کی سہولیات اور صاف پانی سے محروم ہیں میاں نواز شریف ہوں شاہد خاقان عباسی ہوں یا صداقت عباسی کسی نے کہوٹہ پنڈی موٹر وے کا وعدہ کیا کسی نے ٹنل اور یونیورسٹی کا وعدہ کیا کسی نے سہالہ اور ہیڈ برج کسی نے سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کا اور کسی نے کہوٹہ کو خوبصورت بنانے کا مگر افسوس کہ تمام نمائندگان اور وزرائے اعظم سمیت سب نے جھوٹے وعدے کئیے عمران خان نے 3 ہزار نگہبانوں کا وعدہ کیا مگر کچھ نہ ہوا آج کہوٹہ شہر کی سڑکیں کھنڈرات واٹر سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے عورتیں میلوں دور سے پانی لانے پر مجبور برادری ازم اور مفاداتی سیاست نے اس علاقے کی پسماندگی و دور نہ ہونے دیا جو کرتا ہے کاغذ ہرا کرتا ہے اتنے کروڑ جبکہ عملی طور پر کام صفر ہے آئندہ الیکشن میں حلقہ پی پی سیون کے ستر فیصد لوگوں نے مطالبہ کیا کہ آئندہ ایم این اے کہوٹہ اور کلر سیداں سے ہونا چاہیے جس کا ایجنڈا صرف اور صرف اس علاقے کی تعمیر و ترقی ہو اور تمام تر سیاسی وابستگی سے ہٹ کر ایسے نمائندے کی حمایت کی جائے عوام علاقہ کہوٹہ کے شہریوں نے کہا کہ سابق شاہد خاقان عباسی کو دوبارہ وقت مل گیا ان کی حکومت مرکز اور پنجاب میں ہے فوری طور پر کہوٹہ پنڈی موٹر وے سہالہ پل سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کے منصوبوں پر کام شروع کروا کر عوام کے زخموں پر مرہم رکھیں۔
Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, May 7, 2022) The elected representatives of the people of Kahuta never changed the problems of the people of Kahuta tehsil. Even in this modern age, the people of this area are deprived of modern education, health facilities, and clean water. Nawaz Sharif Whether it is Shahid Khaqan Abbasi or Sadaqat Abbasi, some have promised Kahuta Pindi Motorway, some have promised tunnel and university, some have promised Sihala and Head Bridge, some have promised state of the art hospital and some have promised to beautify Kahuta. All the MPs including the Prime Minister made false promises. Imran Khan promised 3,000 guards but nothing happened. Today the streets of Kahuta city are in ruins. Seventy percent of the people of PP-7 constituency demanded that the next MNA should be from Kahuta and Kallar Syedan whose agenda should be only for the construction and development of this area and with all political affiliation. Citizens of Kahuta area said that former Shahid Khaqan Abbasi has got time again and his government is in the center and Punjab. Start the work and put ointment on the wounds of the people.
حلقہ پی پی کی سیاست میں ہلچل آئندہ الیکشن کے لئے منصوبہ بندی شروع
The turmoil in the politics of the constituency PPP started planning for the next elections
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،7مئی2022) حلقہ پی پی کی سیاست میں ہلچل آئندہ الیکشن کے لئے منصوبہ بندی شروع گزشتہ روز سابق نائب ناظم یو سی دوبیرن خورد راجہ حامد اعجاز کی طرف سے سابق بلدیاتی نمائندوں سیاسی سماجی شخصیات کے اعزاز میں دعوت کا اہتمام سابق چیئرمین راجہ گلبہار،سابق چیئرمین مواڑہ میجر (ر) عبدالروف راجہ سیاسی جوڑ توڑ کے بادشاہ سابق وائس چیئرمین ضلع راولپنڈی راجہ مظہر حسین آف ہوتھلہ سابق ممبر ایم سی ممتاز قانون دان راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ راجہ شوکت سابق چئیرمین دکھالی سابق نائب ناظم نارہ سجاد حیدر،راجہ احسان الحق ایڈووکیٹ صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر سابق ناظم مواڑہ راجہ الطاف حسین کے علاوہ دیگر علاقے کی معتبر سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی جس میں حلقہ پی پی سیون کی آئندہ کی سیاست حکمت عملی آئندہ الیکشن میں اس علاقے کی تعمیر و ترقی اور اس کے رد عمل کے حوالے سے گفتگو کی گئی اس مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ اجلاس 15 مئی کو ہو گا جس میں مزید ہم خیال لوگوں بلدیاتی نمائندوں سیاسی اور سماجی شخصیات کو بھی مدعو کیا جائے گا کہ آئندہ کے لیے اس حلقے کے مسائل کو حل کرنے اس کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کے لیے کیا لا عمل اختیار کیا جائے گا اس سے قبل بھی پی ٹی آئی کے کے راہنما سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی نے افطار پارٹی میں سابقہ نمائندوں پر بڑی تنقید کی اور ان کی افطار پارٹی نے حلقے کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی پیدا کر دی عوام لالی پاپ دینے والوں کو مسترد کریں گے۔
عمران خان پاکستانی عوام کے ساتھ ساتھ اورسیز پاکستانیوں کے سر فخر کے ساتھ بلند کیے تھے, انجینئر راجہ نزاکت حسین
Imran Khan raised the respect of Pakistani people with pride, Engineer Raja Nazakat Hussain
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،7مئی2022) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما ممتاز سیا سی و سماجی شحضیت انجینئر راجہ نزاکت حسین امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپنے قاہد عمران کی ایک کال پر ملک کا بچہ بچہ باہر نکلے گا،جرئت مند،غیور، دلیر،نڈر لیڈر عمران خان نے ملک کی عوام کو جو سوچ دی ہے وہ سابقہ75سالوں میں بھی کسی نے نہیں دی ہم ایک خود مختار قوم ہیں امپورٹڈحکومت کسی صورت میں قابل قبول نہیں عمران خان پاکستان نہیں امت مسلمہ کا ہیرو ہے قاہد اعظم محمد علی جناح کے بعدپہلی بار پاکستانی عوام کو ایک محبت وطن لیڈر ملا ہے جو دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر تا ضمیر فروش نام نہاد لیڈروں کی طرع نظریں جھکا کر یا پر چیاں دیکھ کر بات نہیں ہے عمران خان پاکستانی عوام کے ساتھ ساتھ اورسیز پاکستانیوں کے سر فخر کے ساتھ بلند کیے تھے اللہ کی مدد ان کے ساتھ شامل حال ہے انشا اللہ ملک کا بچہ بچہ اپنے عظیم قائد کے ساتھ کھڑا ہے انہوں نے کہا کہ 1947میں ہمارا ملک آزاد ہو ا مگرہم صرف نام کی آزادی حاصل کی ہمارے لیڈربیرونی آقاں کے آڈر مانتے تھے مگر پہلی عمران خان کی صورت میں ایک محبت وطن، دلیر، نڈر لیڈر ملک کو ملا جس نے بیرونی ممالک کے تمام احکامات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دی انہوں نے کہا کہ ہم آزاد خود مختار قوم ہیں ہم کسی کے آگے جھکیں گے نہیں ناں ہی کسی کا حکم مانیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی قومی آزادی اور خود مختاری کی اس تحریک میں اور غلامانہ سوچ رکھنے والوں کے خلاف اپنے قائد عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
تعزیت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،7مئی2022) چیئرمین راجہ عامر مظہر کے ماموں کی وفات پر سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی،سردار منیب سندوزئی ودیگر کا اظہار تعزیت۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی امیدوار برائے حلقہ این اے ستاون،نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت سردار منیب سندوزئی،طاہر ستی،سردار صبور،سردار فیاض، عبدالمعید ستی اور دیگر نے سابق چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ کے ماموں کی وفات پران کے گھر جا کر ان سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔