DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Imam Masjid wrongly tells villagers not to fast in village Pehar Hali
نواحی قصبہ چوآخالصہ کے گاؤں پیرحالی میں امام مسجد کی ترغیب سے لوگوں نے پیر کے روز روزہ توڑ ڈالا تھا
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،05،مئی،2022ء)— نواحی قصبہ چوآخالصہ کے گاؤں پیرحالی میں امام مسجد کی ترغیب سے لوگوں نے پیر کے روز روزہ توڑ ڈالا تھا۔تفصیلات کے مطابق جامعہ مسجد پیر حالی کے حافظ ابرار احمد نقشبندی نے نماز فجر کے لیئے مسجد آنے والوں سے کہا کہ میرے مرشد نے چاند دیکھ لیا ہے اس لیئے میں نے روزہ نہیں رکھا البتہ عید منگل کو ہی ادا کی جائے گی جس کے بعد ان سے منسلک لوگوں نے روزہ توڑ ڈالا جبکہ بیشمار لوگوں نے اس کے لیئے معروف علمی شخصیت حاجی محمد شریف سے بھی رجوع کیا جنہوں نے انہیں روزہ توڑنے سے منع کیا جب یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو حافظ ابرار احمد نقشبندی نے ایک وضاحتی بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ میرے استاد مفتی فضل احمد چشتی نے ویڈیو بیان دیا ھے کے چند ساتھیوں نے چاند دیکھا ھے اس بنا پر مفتی صاحب کے لاکھوں چاھنے والوں نے روزہ نھیں رکھا لیکن چند عناصر لوگوں نے با ت کو غلط رنگ دیا جس کی وجھ سے میرے مسلک کے علماء کو تکلیف پہنچی تو میں تمام علماء سے معزرت خواہ ہوں۔ادہر پولیس بھی جائزہ لینے موقع پر پہنچ گئی جس پر باہم اتفاق رائے سے کچھ لوگ پولیس کے سامنے لائے گئے جنہوں نے بیان دیا کہ ہم نے روزہ نہیں توڑا جبکہ گاؤں میں درجنوں لوگ ایسے موجود تھے جو روزہ توڑ چکے تھے اس طرح ایک مولانا صاحب کی وجہ سے کئی لوگوں نے ایک روزہ توڑ ڈالا اور مقامی سطع پر بھی دین کے نام پر بدترین مذاق کیا گیا۔
Kallar Syedan؛(Pothwar. com, Ikram-ul-Haq Qureshi, May 05, 2022) – People had broken their fast on Monday at the persuasion of Imam Masjid in Pehar Hali village of Choa Khalsa. According to details, Abrar Ahmad Naqshbandi told those who came to the mosque for Fajr prayers that my murshid has seen the moon so I did not fast but Eid will be observed only on Tuesday after which the people associated with him broke the fast while countless People also approached Haji Muhammad Sharif, a well-known scholar for this, who forbade him from breaking the fast. When the incident went viral on social media, Hafiz Abrar Ahmad Naqshbandi issued an explanatory statement in which he said that my teacher Mufti Fazal Ahmad Chishti has narrated in the video that some of his companions have seen the moon. Due to this, millions of followers of Mufti Sahib did not fast but some elements misrepresented the matter which caused inconvenience to the scholars of my sect. He later apologized but was too late as the damage was done.
ایس ڈی پی او کہوٹہ سرکل مرزا طاہر سکندر ڈیرہ خالصہ میں ہیڈکانسٹیبل راجہ عطا محمد شہید کی رہائش گاہ پر گئے
SDPO Kahuta Circle Mirza Tahir Sikandar visited the residence of Chief Constable Raja Ata Muhammad Shaheed in Dera Khalsa
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،05،مئی،2022ء)—سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پر ایس ڈی پی او کہوٹہ سرکل مرزا طاہر سکندر کلرسیداں کے نواحی علاقہ ڈیرہ خالصہ میں ہیڈکانسٹیبل راجہ عطا محمد شہید کی رہائش گاہ پر گئے اور وہاں انہوں نے شہید کے بچوں کو عید الفطر کے موقع پر تحفے،پھول،مٹھائی اور بچوں کو عیدی دی۔انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے شہدا کو کبھی نہیں بھول سکتے یہ ہمارے محکمے اور علاقے کے ماتھے کا جھومر ہیں۔اس موقع پر انہوں نے شہید کی قبر پر پھولوں کے چادر بھی چڑھائی۔ ایس ایچ او تھانہ کلر سیداں انسپکٹر سردار ذوالفقار احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔
پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ایک اجتماع میں آئندہ انتخابات کے لیئے سابق ارکان اسمبلی غلام مرتضی ستی اور کرنل شبیر اعوان کو باالترتیب این اے 57 اور پی پی 7 کا امیدوار نامزد کرکے صداقت علی عباسی کے خلاف اینا فیصلہ سنا دیا
In a gathering, PTI workers nominated former MLAs Ghulam Murtaza Satti and Col. Shabbir Awan for NA-57 and PP-7 respectively for the forthcoming elections and pronounced their verdict against Sadaqat Ali Abbasi
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،05،مئی،2022ء)— پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ایک اجتماع میں آئندہ انتخابات کے لیئے سابق ارکان اسمبلی غلام مرتضی ستی اور کرنل شبیر اعوان کو باالترتیب این اے 57 اور پی پی 7 کا امیدوار نامزد کرکے صداقت علی عباسی کے خلاف اینا فیصلہ سنا دیا،افطار کی یہ تقریب گاؤں ترکھیاں میں ہوئی جس میں کارکنوں نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔بابر اعوان کے بھائی غلام فاروق اعوان اور سابق چیئرمین راجہ عامر مظہر اور دیگر نے بھی خطاب کیا وہاں موجود لوگوں کی اکثریت نے صداقت عباسی کی کارکردگی کو مسترد کرتی ہوئے غلام مرتضی ستی اور کرنل شبیر جو اپنا امیدوار نامزد کردیا۔ غلام مرتضی ستی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صداقت علی عباسی نے ہمیشہ جھوٹ سے کام کیا وہ تکرار سے کہتے تھے کہ میرا آئندہ بھی صوبائی اسمبلی کا امیدوار راجہ صغیر احمد ہی ہوگا مگر یہ صاحب تو اب مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے انہوں نے راجہ صغیر احمد کو شاہد عباسی کا پستول بھی قرار دیااور کہا کہ صداقت عباسی لوگوں کو ساتھ لے کر چلنے میں ناکام رہے ہیں راجہ پرویز اشرف نے بطور وزیراعظم سوئی گیس کے لیئے جو رقم مہیا کی تھی وہ آج بھی خرچ نہ ہوسکی جو ہماری قیادت کی نااہلی ہے۔کرنل شبیر اعوان نے کہا کہ ماضی میں میں نے مرتضی ستی سے مل کر عوام کی خدمت کی ہے اگر پھر موقع دیا گیا تو مایوس نہیں کریں گے۔
صداقت علی عباسی نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے لیئے سابق ارکان اسمبلی راجہ غلام مرتضی ستی اور کرنل شبیر اعوان کی نامزدگی کو مسترد کیا
Sadaqat Ali Abbasi rejects nominations of Raja Ghulam Murtaza Satti and Col Shabir Awan for National and Provincial Assemblies
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،05،مئی،2022ء)— پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے کہوٹہ میں سابق رکن اسمبلی صداقت علی عباسی اور ترکھیاں میں پی ٹی آئی کی افطار دعوت میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے لیئے سابق ارکان اسمبلی راجہ غلام مرتضی ستی اور کرنل شبیر اعوان کی نامزدگی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ موسم سخت ہوتے ہی تمام حشرات الارض زمین کے نیچے چلے جاتے ہیں اور جب موسم کھلتا ہے تو سارے باہر نکل آتے ہیں۔یہی حساب الیکشن میں حصہ لینے والی اس مخلوق کا ہے جو تمام عرصہ کہیں گم ہوتے ہیں،انہوں نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ تحصیل کہوٹہ میں پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے صداقت علی عباسی بمعہ اپنے کرپٹ اور مفاد پرست اور چمچہ گیر لاؤ لشکر کے ساتھ پریس کو اپنے دور اقتدار میں کیے گئے کارناموں کی تفصیلات بتانے کے لیے آئے۔کاش کہ وہ یہ بھی بتاتے کہ انہوں نے غریبوں کا اور اپنی جماعت کے ورکرز کا کس طرح استحصال کیا؟کس طریقے سے انہوں نے قبضہ مافیا اور کرپٹ مافیا اور ڈرگ مافیا کو سہولیات فراہم کیں، کس طرح اپنے بھائی قدیر عباسی کو این ا ے57 کے عوام کے سروں پر مسلط کیا، کس طرح عمران خان اور پی ٹی آئی کے بیانیہ کو دفن کیا۔اس بار صداقت علی عباسی کو این اے 57 کا ٹکٹ دینا گویا کہ اس سیٹ کو ن لیگ کے سامنے پلیٹ میں تحفہ رکھ کر دینے کے مترادف ہوگا۔راجہ ساجد جاوید نے ترکھیاں کے مقام پر منعقدہ افطار ڈنر کا بھی بطور خاص ذکر کیاجہاں گزشتہ ساڑھے تین سال سے زیر زمین رہنے والے مرتضی ستی اور کرنل شبیر نمودار ہوئے، نام افطار پارٹی کا دیا گیا مقصد یہ باور کروانا تھا کہ ہم بھی موجود ہیں۔ تعریفیں پرویز اشرف کی کی جارہی ہیں اور ٹکٹ کی توقع پی ٹی آئی سے رکھی جا رہی ہے جو لوگ اس محفل میں موجود تھے ان میں سے اکثریت کا تعلق ن لیگ اور پی پی پی سے تھا۔ خورشید ستی ہومیوپیتھک سیاستدان بھی وہاں موجود تھے جن کی اپنی کوئی رائے ہی نہیں جو کچھ کوئی کہتا ہے اس کے پیچھے چلنا شروع کر دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی لیڈر عمران خان کی طرف سے تو یہ کہا جارہا ہے کہ گھر گھر، گلی گلی، محلے محلے جائیں اور عمران خان کی لانگ مارچ کی کال پر لوگوں کو متحرک کریں اور بتائیں کہ ملک کو چوروں اور ڈاکووں سے نجات دلانے کے لیے، میر جعفروں اور میر صادقوں کی ملی بھگت سے اس ملک پر مسلط کی گئی حکومت کے خاتمے کے لیے جدو جہد کی جائے۔ کیا ان دونوں جگہوں پر عمران خان کے ویژن یا اس موجودہ کال پر کسی نے لوگوں سے بات کی گئی؟انہوں نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جن کا پی ٹی آئی میں ہونا ہی مشکوک ہے وہ آج باہر نکل کر پی ٹی آئی کی مقبولیت اور عمران خان کی مقبولیت کو کیش کروانے کے لیے سامنے آ گئے،انہیں یاد نہیں کہ صداقت علی عباسی نے اس حلقے کے ساتھ کیا کیا؟ کیا وہ بھول گئے ہیں کہ مرتضی ستّی اور کرنل شبیر ساڑھے تین سال کہاں تماشہ دیکھتے رہے۔