DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Assistant Commissioner Kahuta visits petrol pumps and takes action against hoarders

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کا پٹرول پمپس کا دورہ ذخیرہ اندوزی اور کم پیمانے پر فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،05مئی 2022)
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کا پٹرول پمپس کا دورہ ذخیرہ اندوزی اور کم پیمانے پر فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہزاروں روپے جرمانہ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق کا ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر مختلف پٹرول پمپ کا دورہ پٹرول کی کمی کو پورا کرنے ذخیرہ اندوزی کرنے والوں اور کم پیمانے پر فروخت خانے والوں خلاف کریک ڈاؤن مختلف پٹرول پمپ کو تیس ہزار روپے جرمانے اور وارننگ اس موقع پر اے سی کہوٹہ سیمل مشتاق نے کہا کہ پٹرول کی کمی کو پورا کیا جائے گا ذخیرہ اندوزوں، ناقص پٹرول و کم پیمانے پر فروخت کرنے والوں کو کسی صورت رعایت نہ بخشی جائے گی عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے کوشاں ہوں عوام تاجر اور پٹرول پمپ مالکان تعاون کریں اور عوام کو ریلیف مہیا کریں۔

Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 05 May 2022)
Assistant Commissioner Kahuta visited petrol pumps and took action against the petrol station owners. The sellers will not be given any concessions. The petrol stations were fined over selling less petrol than what they are showing customers.

پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمٰن سجادہ نشین آستانہ عالیہ بگہار شریف سے انکی رہائشگاہ میں صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیرکی ملاقات

Meeting with Prof. Dr. Sajid-ur-Rehman at his residence with President Press Club Kahuta Raja Imran Zamir

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5مئی 2022)
عالم اسلام کی عظیم شخصیت نامور مذہبی سکالر پیرصاحبزادہ پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمٰن سجادہ نشین آستانہ عالیہ بگہار شریف سے انکی رہائشگاہ میں صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیرکی ملاقات، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد سیرت النبیﷺکا سربراہ مقرر ہونے پر مبارکباد دی اوربیرون ملک دورے کے بعد وطن آمد پر خوش آمدید کیا تفصیل کے مطابق گذشتہ روزعالم اسلام کی عظیم شخصیت نامور مذہبی سکالر پیرصاحبزادہ پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمٰن سجادہ نشین آستانہ عالیہ بگہار شریف سے انکی رہائشگاہ میں صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، نوجوان قانون دان ارسلان اصغر حسین کیانی ایڈووکیٹ، نوجوان سیاسی راہنما عدیل افضل کی ملاقات اس موقع پر سی ای او کہوٹہ لاء کالج ممتاز نوجوان قانون دان صاحبزادہ عذیر ہاشم بھی موجود تھے جبکہ اس موقع پر وفد نے صاحبزادہ ساجد الرحمٰن کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد سیرت النبی (ص) کا سربراہ مقرر ہونے پر مبارکباد دی جبکہ صاحبزادہ عذیر ہاشم کو بہترین انداز میں کہوٹہ لاء کالج چلانے اور عوام کو بہترین۔ معیاری تعلیمی سہولیات دینے پر انکو خراج تحسین پیش کیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی سیاست کا محور ہے, راجہ ناصر علی کیانی

Pakistan Peoples Party is the axis of politics, Raja Nasir Ali Kayani

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5مئی 2022)
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء راجہ ناصر علی کیانی نے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے امریت کے خلاف ہمیشہ جنگ لڑی جمہوریت کی خاطر قائدین نے جانوں کے نذرانے پیش کیے شہید ذولفقا ر علی بھٹو نے پھانسی کا پھندہ قبول کیا مگر امریت کے آگے جھکے نہیں بینظیر بھٹو شہید ایک عالمی لیڈر تھیں پی پی پی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑی مزدوروں کسانوں ہاریوں کو زبان دی حقوق دیے یہی وجہ ہے کہ آج بھی بھٹو لوگوں کے دلوں میں راج کرتا ہے اس نازک صورت حال میں بھی سابق صدر آصف علی زرداری،چیئر مین پی پی پی و وزیر خارجہ بلال بھٹو نے اپنی سیاسی بصیرت سے جمہوری طریقے سے عمران خان کو ہٹایا آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی سیاست کا محور ہے اور پاکستان عوام کے حق میں بہترین جمہوری فیصلے کرتی ہے راجہ ناصر علی کیانی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں شہید ذولفقار علی بھٹو اور محتربہ بینظیر بھٹو شہید کے ویژن کو آگے بڑھائیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button