DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Seminar on World Mental Health Day was held at THQ Hospital Kallar Syedan

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،30،اپریل،2022ء)— ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ ایم ایس ڈاکٹر غلام مرتضی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کے منانے کا مقصد شہریوں کو ذہنی صحت اور ذہنی مسائل،ان کی وجوہات اور علاج کے بارے میں آگاہی دینا ہے۔پوری دنیا میں نفسیاتی مسائل کے شکار افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ قدرتی آفات،دہشت گردی اور بے روزگاری ذہنی امراض کی بنیادی وجوہات ہیں۔ڈاکٹر توقیر مقصود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سائکائٹرک سوسائٹی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 33فیصد لوگ ذہنی پریشانی اور ڈپریشن،چار فیصد لوگ وہم جبکہ تین فیصد لوگ بے جا خوف کی بیماری میں مبتلا ہیں۔اس موقع پر دماغی صحت سے جڑے مسائل پر شعور بیدار کرنے کیلئے واک کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں میڈیکل آفسران، لیڈی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے شرکت کی مہم چلائی گئی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, April 30, 2022) – A seminar on World Mental Health Day was held at THQ Hospital. Addressing the gathering, Dr. Ghulam Murtaza, MS, said that the purpose of celebrating this day is to make the citizens aware of mental health and mental problems, their causes, and treatment. He said that natural calamities, terrorism and unemployment are the main causes of mental illness. Addressing the gathering, Dr. Tauqeer Maqsood said that according to the Pakistan Psychiatric Society, 33% of the people in the country suffer from mental disorders and depression. A walk was also organized to raise awareness of mental health issues in which medical officers, lady doctors, and paramedical staff participated.

ائمہ کرام نے نماز جمعہ کے اجتماعات میں مسجد نبوی میں پیش آنے والے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت

The Imams strongly condemned the incident that took place in the masjid Nabvi during the Friday prayers

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،30،اپریل،2022ء)—کلرسیداں کے ائمہ کرام نے نماز جمعہ کے اجتماعات میں مسجد نبوی میں پیش آنے والے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ کے دعویداروں نے مسجد نبوی کا تقدس پامال کرکے اپنی دنیا اور آخرت خراب کرلی ہے۔ عمران خان،شیخ رشید احمد اور فواد چوہدری جیسے نادانوں نے قوم کو منتشر کرکے انہیں ایک دوسرے کا دشمن بنا ڈالا،ایسا کرنے والے اسلام اور پاکستان دونوں کے باغی قرار پائے ہیں۔تحریک لبیک حلقہ پی پی سات کے امیر حافظ منصور ظہور لنگڑیال نے کہا مسجد نبوی میں پیش آنے والا واقعہ ان کے قائد عمران خان کی تربیت کا عکاس ہے پوری مسلم امہ کے سرشرم سے جھک گئے مگر عمران خان شرمندہ نہ ہوئے۔جمعیت علمائے اسلام تحصیل کلر کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی نے کہا کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں سیاسی انتقام میں اندھے لوگ روضہ رسول ﷺکی بے حرمتی کے مرتکب ہوئے ہیں انہیں آج اور کل روزمحشر بھی اس کا حساب دینا ہوگا جہاں عمران خان ان کے کام نہ آئیں گے۔مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین نے کہا ہے کہ ملکی سیاسی اختلافات کو دشمنی بنا کر مسجد نبوی تک کے تقدس کو مجروع کرنے والے لوگ اپنی آخرت کی فکر کریں انہوں نے عذاب الٰہی کو دعوت دی ہے۔

اسلامی شریعت کونسل کی جانب سے ربا سے پاک اسلامی بینکاری نظام کے حق میں فیصلہ آنے پر بعد نماز جمعہ شکرانے کے نوافل ادا کیئے گئے

Friday prayers Nawafils were offered after the Islamic Shariah Council ruled in favor of a free Islamic banking system

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،30،اپریل،2022ء)—جماعت اسلامی کے زیراہتمام بلال مسجد کلرسیداں میں اسلامی شریعت کونسل کی جانب سے ربا سے پاک اسلامی بینکاری نظام کے حق میں فیصلہ آنے پر بعد نماز جمعہ شکرانے کے نوافل ادا کیئے گئے جس میں مولانا قاسم الحق،جماعت اسلامی کے مقامی امیر جاوید اقبال،الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد توقیر اعوان اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

حاجی آفتاب حسین انتقال کر گئے۔نماز جنازہ موہڑہ پھڈیال میں اد اکی گئی

Haji Aftab Hussain passed away, Funeral prayers were offered in Mohra Phadiyal

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،30،اپریل،2022ء)—گورنمنٹ ہائی سکول کلر سیداں کے مدرس سعد بن آفتاب کے والد محترم اور مسلم لیگ ن کلر سٹی کے سینئر نائب صدر صوبیدارغلام ربانی کے بہنوئی حاجی آفتاب حسین انتقال کر گئے۔ انہوں نے گزشتہ شام روزہ افطار کرتے ہوئے دو چمچ چاٹ کے لیے ہی تھے کہ ان کی طبعیت خراب ہو گئی انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے فوڈ پوائزننگ کی علامات بتائیں مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔نماز جنازہ موہڑہ پھڈیال میں اد اکی گئی جس میں سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی، راجہ ندیم احمد، ارسلان قریشی، حاجی اخلاق حسین، راجہ ظفر محمود، زین العابدین عباس، مسعود بھٹی،چوہدری توقیر اسلم، شیخ حسن سرائیکی، شیخ ندیم احمد، چوہدری شاہد گجر، راجہ عاصم صدیق، تنویر شیرازی،راجہ نعمان ظفر، قاسم رضا، پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنماؤں چوہدری ظہیر الحق، راجہ عبدالرؤف، محمد ندیم آزاد، محمد یوسف بھٹی، شاہد سلیم،محمد شفیق اور دیگر نے شرکت کی۔

عمران خان دو تہائی اکثریت لے کر دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہونگے۔راجہ ساجد جاوید

Imran Khan will be re-elected Prime Minister with a two-thirds majority. Raja Sajid Javed

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،30،اپریل،2022ء)— پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کے ویژن کیساتھ کھڑے ہیں،عمران خان دو تہائی اکثریت لے کر دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہونگے۔انہوں نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا کہ امپورٹڈحکومت چند دنوں کی مہمان ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست کا آغاز اب ہو رہا ہے،ان کرپٹ حکمرانوں کو اب عوام اپنے حلقوں سے بھی بھگائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام اطمینان رکھیں عام انتخابات بہت جلد منعقد ہونگے اور عمران خان دو تہائی اکثریت لے کر دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہو جائیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button