مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30اپریل2022) حافظ قمر رضاء چشتی نائب خطیب مر کزی جامع مسجد کہوٹہ کو نماز تراویح میں مکمل قرآن پاک سنانے پر ندیم احمد قریشی کی طرف سے عمرئے کا ٹکٹ تحفہ،مذہبی وسماجی شخصیات کی طرف سے حافظ قمر رضاء چشتی نائب خطیب مر کزی جامع مسجد کہوٹہ کو مبارکباد حافظ قمر رضاء چشتی نائب خطیب مر کزی جامع مسجد کہوٹہ نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ اللہ پاک لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس سال پندراں سال مکمل ہو گئے ہیں نماز تراویح میں قرآن پاک سناتے ہیں یہ اللہ پاک کا احسان استاد محترم اور والدین کی دعاوں کا نتیجہ ہے حافظ قمر رضاء چشتی نائب خطیب مر کزی جامع مسجد کہوٹہ کو عمرئے کا ٹکٹ ملنے پر پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ پیر عبد المجید نقشبندی،مخدوم زادہ محمد ادریس ہاشمی صدر جماعت اہلسنت تحصیل کہوٹہ،ڈاکٹر عارف قریشی سٹی صدر مسلم لیگ ن، حاجی ملک منیر اعوان نائب صدر مسلم لیگ ن اور دیگر نے مبارکباد پیش کی ہے۔
Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 30 April 2022) Hafiz Qamar Raza Chishti Deputy Khatib Markazi Jamia Masjid Kahuta was gifted with Umrah ticket by Nadeem Ahmad Qureshi for the recitation of Holy Quran during Taraweeh prayers. Haji Malik Munir Awan, Vice President PML-N and others have congratulated him.
صدر پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) راجہ عمران ضمیر جنجوعہ علیل ہو گے
President Press Club Kahuta (Registered) Raja Imran Zamir Janjua falls ill
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30اپریل2022) صدر پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) راجہ عمران ضمیر جنجوعہ علیل ہو گے،سیاسی وسماجی شخصیات کی طرف سے عیادت جلد صحت یابی کی دعا،گذشتہ روز کہوٹہ کے معروف صحافی کالم نگار صدر پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) راجہ عمران ضمیر جنجوعہ کا شوگر لیول بڑھ جانے کی وجہ سے ان کی طبیعت شدید خراب ہو گی جس کی وجہ سے ان کو ہسپتال میں لایا گیا گذشتہ روزکہوٹہ کے معروف ٹرانسپورٹر، سیاسی و سماجی شخصیت راجہ ندیم تاج،راجہ آصف مقرب،سر پر ست اعلیٰ پریس کلب کہوٹہ سعید افضل چوہان،جنرل سیکرٹری اصغر کیانی، نائب صدر راجہ شاہد اجمل، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر احمد جنجوعہ،آڈٹ آفیسر حاجی عبد الرشید، سیکرٹری اطلاعات ندیم چوہان،سنیئرصحافی ساجد جنجوعہ، نوجوان قانون دان ارسلان کیانی،صدرانجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیاز عالم، سابق کونسلر حاجی عبدا لروف اور دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان کی عیادت کی اور ان کو جلد صحت یابی کی دعا ء دی جبکہ سابق ایم پی اے راجہ محمد علی، مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب کے نائب صدر حافظ عثمان عباسی نے فون کر کے ان کی صحت یابی دریافت کی۔
ڈاکٹر محمد وحیدراجہ کی طرف سے ان کے آ بائی گاؤں گیدر چوآ خالصہ ایک پروقار افطار ڈنر پارٹی کا اہتمام کیا گیا
Dr. Muhammad Waheed Raja organized a prestigious Iftar Dinner Party in his native village Ghadur, Choa Khalsa
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30اپریل2022) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ محمد نوید امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 86،ڈاکٹر محمد وحیدراجہ کی طرف سے ان کے آ بائی گاؤں بیدر چوآ خالصہ ایک پروقار افطار ڈنر پارٹی کا اہتمام کیا گیا محفل کا آ غا زمیلامصطفیٰ،یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام سے کیا گیا جس میں کہو ٹہ، اسلام آ باد،منیاندہ،کلرسیداں،گوجرخان،بناہل،چوک پنڈوڑی،ہر دو پنڈور،دانگلی،موہٹرہ ہیرا ں،دوبیرن کلاں،،گیدر،پنڈ مرگالہ،سموٹ،بیول،ٹیکسلا،واہ کینٹ،بنی گالا سمیت علاقہ بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات چوہدری تاشیم،چوہدری،راجہ لیاقت،شیخ ندیم احمد،راجہ فہیم کونسلر چاہ سلطان، امجد کیانی،خرم بھٹی،اشتیاق کیانی،چوہدری ضمیر،عزیزپاشا،کبیر احمد جنجوعہ،نور الہی،راجہ انصر،سابق نائب ناظم راجہ داؤد اکبر،راجہ طارق، نثار بھٹی،غلام حسین،اللہ دتہ،چوہدری جبار،چوہدری تاثیرترلائی کلاں،راجہ ابو بکر ایڈووکیٹ،بابو محمد عارف،طارق محمود،راجہ وسیم،بشارت محمود،راجہ اختر،چوہدری شبیر،چوہدری زاہد،ماسٹر عبدالشکور،عادل مغل،ندیم ہاشمی،راجہ محمد علی،چوہدری مقصود،راجہ شاہ نواز،،نمبردار اسد عزیز،راجہ بابو محمد عجائب، سمیت وکلاء صحافیوں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں اور مغرزین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت اس افطار ڈنر پارٹی میں علاقے کی خواتین کے لیے خصوصی اہتمام کیا گیا تھا آ خر میں راجہ محمد نوید امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 86 نے قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید، شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو اور ان کے خاندان کی بخشش کے لئے خصوصی دعا کروائی اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف،اور شاہد خاقان عباسی اور پی ڈی ایم اتحاد اور ملک وقوم کی ترقی و سلامتی کیلیے سپیشل دعا کی گئی اور آ نے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔