DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat
Kahuta; Former Councilor MC Kahuta Abdul Hameed Kayani along with his family members announced full support of former MPA Col. Muhammad Shabbir Awan.
سابق کونسلر ایم سی کہوٹہ عبد الحمید کیانی نے اپنے خاندان کے ساتھ افراد کے ساتھ سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کی بھر پور حمائت کا اعلان

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29اپریل2022)
سابق کونسلر ایم سی کہوٹہ عبد الحمید کیانی نے اپنے خاندان کے ساتھ افراد کے ساتھ سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کی بھر پور حمائت کا اعلان خاندان کے افراد کے ہمراہ ان کے حق میں دعائے خیر، کرنل محمد شبیر اعوان کی کامیابی کے لیے اپنا تن،من، دھن لگاہیں گے تفصیل کے مطابق گذشتہ روز معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق کونسلر ایم سی کہوٹہ عبد الحمید کیانی نے اپنی رہائش گاہ پر ایک میٹنگ کا اہتمام کیا جس میں ان کے خاندان کے افراد کے علاوہ سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون، عدیل افضل، سردار ماجد، حافظ عدیل احمد،ملک سہیل احمد سمیت دیگر افراد موجود تھے اس موقع پر سابق کونسلر ایم سی کہوٹہ عبد الحمید کیانی نے اپنے خاندان کے ساتھ افراد کے ساتھ سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کی بھر پور حمائت کا اعلان کرتے ہوئے ان کے حق میں دعائے خیرکی اپنے خطاب میں عبد الحمید کیانی نے کہا کرنل محمد شبیر اعوان ایک مخلص، نیک، ایماندار، دیانتدار اور اپنے علاقے سے پیار کر نے والے عظیم انسان ہیں وہ اپنے علاقے اور عوام کے ساتھ بے حد مخلص ہیں پڑھے لکھے سیاسی سمجھ سوچ رکھتے ہیں ان کی کامیابی سے علاقے میں ترقی ہو گئی کیونکہ وہ اپنے علاقے کے مسائل کو اعلیٰ ایوانوں سے اجاگر کر نے اور ان کو حل کر نے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 29 April 2022)
Former Councilor MC Kahuta Abdul Hameed Kayani along with his family members announced full support of former MPA Col. Muhammad Shabbir Awan along with his family members. Former Councilor MC Kahuta Abdul Hameed Kayani, a well-known political and social figure, arranged a meeting at his residence in which besides his family members, former MPA Col. Mohammad. Shabbir Awan candidate for Punjab Assembly constituency PP-7, Adeel Afzal, Sardar Majid, Hafiz Adeel Ahmed, Malik Sohail Ahmed and others were present. Former Councilor MC Kahuta Abdul Hameed Kayani along with his family members Announced his full support to MPA Col. Muhammad Shabbir Awan, in his address, Abdul Hameed Kayani said that Col. Muhammad Shabbir Awan is a sincere, kind, honest, and a great man who loves his area.
نوجوان سیاسی شخصیت جابر کیانی آف کلیال کی طرف سے اپنے دوستوں کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنر
A sumptuous Iftar dinner hosted by young political figure Jabbar Kayani of Kalial in honor of his friends
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29اپریل2022)
نوجوان سیاسی شخصیت جابر کیانی آف کلیال کی طرف سے اپنے دوستوں کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنر گذشتہ روز تحصیل کہوٹہ کی نوجوان سیاسی شخصیت جابر کیانی آف کلیال نے کہوٹہ کے معروف ریسٹورینٹ (پاکیزہ ریسٹورینٹ بمقام ترکھاں)میں پرتکلف افطار ڈنر اس موقع پرجابر کیانی آف کلیال کے دوستوں ملک عاصم اعوان آف بھون، راجہ عاقب آف ہوتھلہ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت (پاکیزہ ریسٹورینٹ)کے آونر راجہ خورشید احمد آف گوہڑہ راجگان بھی موجود تھے اس موقع پر جابر کیانی آف کلیال نے اپنے دوستوں کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی تمام دوستوں نے اپنے معزز میز بان کا شکر یہ ادا کیا۔
عید الفطر پر یتیم، غریب، مسکین،بیوائیوں کی مالی معاونت کرنا بہت ضروری ہے
It is very important to provide financial support to orphans, poor, needy and widows on Eid-ul-Fitr
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29اپریل2022)
معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ممبر ضلع کونسل چیئرمین چوہدری شفقت محمود نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید الفطر پر یتیم، غریب، مسکین،بیوائیوں کی مالی معاونت کرنا بہت ضروری ہے ایسے افراد کی مدد کر کے جہاں ان لوگوں کو عید کی خوشیاں میسر کر سکتے ہیں وہاں پر ہی ہم اپنے رب اور رسولﷺکو راضی بھی کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ عید الفطر جہاں خوشیوں کا پیغام لاتی ہے اس کے ساتھ عید کے اصل مقاصد معاشرتی ہم آہنگی،رواداری اور غریب،امیر کے فرق کو ختم کرنا ہے لیکن ہم ان مقاصد کو بھول جاتے ہیں ہمیں بھی نبی کریمﷺ کی پیروی کرتے ہوئے عید کے موقع پر اپنے ارد گرد بسنے والے غریب،یتیم بچوں کے سر پر ہاتھ رکھنا چاہئے تاکہ ان کی بھی عید ہوجائے اور ہمیں کل روز قیامت آپﷺکے سامنے شرمندہ نہ ہونا پڑیانہوں نے کہا کہ نبی پاکﷺنے فرمایا کہ جو شخص پیار کے ساتھ کسی یتیم کے سر پر شفقت کے ساتھ ہاتھ رکھے گا اس کے ہاتھ کے نیچے جتنے بال آہیں گے اللہ پاک اس کے نامہ اعمال میں اتنی ہی نیکیاں لکھیں گے اور اتنے ہی گناہ معاف فرماہیں گے اس لیے عید الفطر پر یتیم، غریب، مسکین،بیوائیوں کی مالی معاونت کرنا بہت ضروری ہے۔
عمران خان نے ملک میں اخلاقیات کا بیڑہ غرق کیا۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی
Imran Khan drowned the fleet of ethics in the country. Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi
