کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،28،اپریل،2022ء)—کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں گھر میں بندھی دو عدد قیمتیں گائے چور ی کر لی گئیں۔بابر ظہیر سکنہ کھوہی راجگان نے بتایا کہ میری ہمشیرہ کا خاوند بسلسلہ روزگار دوبئی میں مقیم ہے اور میری ہمشیرہ نے گھر اور بچوں کے دودھ کیلئے 2 عدد گائے پال رکھی ہیں جن کی مجموعی قیمت 3 لاکھ 50 ہزار روپے ہے۔گزشتہ شام 6 بجے میری ہمشیرہ نے گائے کا دودھ نکال کر باندھ دی اور خود افطاری کی تیاری میں مصروف ہو گئی۔سب سحر ی کے وقت گائے کا دودھ نکالنے کیلئے گئی تو دیکھا کہ دونوں گائے اپنی جگہ پر موجود نہ ہیں۔
Kallar Syedan ؛( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, April 28, 2022) * Two cows tied up in a house in the village Khoe Rajgaan were stolen from a house. Babar Zaheer told police that my brother-in-law who is in Dubai for employment and his wife and my sister kept 2 cows for baby milk, the cow cost Rs. 350,000. She said she went to milk cows at dawn and saw that both the cows were stolen.
جسٹسں شاہد عباسی نے منشیات کی بھاری مقدار 1360 گرام کے ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی
Justice Shahid Abbasi granted bail to drug dealer
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،28،اپریل،2022ء)—لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے مسٹر جسٹسں شاہد عباسی نے منشیات کی بھاری مقدار 1360 گرام کے ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔ ملزم کی طرف سے معروف قانون دان شاہد محمود سنگڑال ایڈوکیٹ نے اپنے دلائل دہے جس پر مسٹر جسٹسں شاہد عباسی صاحب نے اتفاق کرتے ہوئے نذر حسین کی ضمانت منظور کرلی۔
پولیس کی کارروائی،چوری کی واردات میں ملوث02 ملزمان گرفتار
Police arrest 02 accused involved in burglary
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،28،اپریل،2022ء)—کلر سیداں پولیس کی کارروائی،چوری کی واردات میں ملوث02 ملزمان گرفتار،مسروقہ رقم 01لاکھ50ہزار روپے اور 01موبائل فون برآمد،گرفتار ملزمان میں نعمان اور طالب شامل ہیں۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا لونہ میں راجہ محمد جلیل کی جانب سے دی گئی افطار دعوت سے خطاب
Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi addresses Iftar invitation given by Raja Muhammad Jalil in Loona
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،28،اپریل،2022ء)—مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان نے پہلے قوم کو تبدیلی اور نئے پاکستان کے نام پر گمراہ کیا پھر اقتدار میں مسلسل ناکامیوں کے بعد ریاست مدینہ کا نام سیاسی مقاصد کے لیئے استعمال کیا اور اب بیرونی سازش کے نام پر قوم کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گاؤں لونہ میں راجہ محمد جلیل کی جانب سے دی گئی افطار دعوت سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی ٹی آئی کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،حافظ عثمان عباسی،شوکت اقبال جنجوعہ،راجہ ظہور محمد زبیر کیانی،راجہ ظفر اقبال بگھاروی اور دیگر بھی موجود تھے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان جلسہ کریں یا دھرنا دیں انتخابات ان کی مرضی سے نہیں ہوں گے وہ عدم اعتماد کی درخواست جمع ہونے سے قبل خود انتخابات کروا سکتے تھے مگر اب اس کا فیصلہ وہ نہیں موجودہ حکومت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی انہیں متحدہ اپوزیشن نے عدم اعتماد کے ذریعے فارغ کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اب سازش کا چورن بیچنے میں کامیاب نہیں ہوں گے لوگ ان کے نئے پاکستان،تبدیلی اور ریاست مدینہ کی طرح اس بار سازش کے بیانیے کو مسترد کریں گے۔عمران خان جلسے کریں دھرنے دیں انتخابات ان کی مرضی سے نہیں ہوں گے یہ پہلے توشہ خانے کی چوری کا جواب دیں۔غیر ممالک سے ملنے والے تحائف کو سستے داموں خرید کر دوبئی میں مہنگے داموں فروخت کرنے والے کو صادق و امین نہیں کہا جاتا،عمران خان اداروں کو اب بلیک میل نہیں کرسکتے ہم نے پہلے بھی ان کا دھرنا بھگتایا ہے اب بھی نمٹ لیں گے۔انہوں نے کہا ہمارا ایجنڈہ قومی سالمیت ترقی رواداری بھائی چارے کا ہے عمران خان کاایجنڈہ نفرت انتقام گالم گلوچ انتشار اور خانہ جنگی کا ہے ملک کے باشعور لوگ عمران خان کے ایجنڈے کو مسترد کردیں گے۔