DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Kahuta Pindi Road will be inaugurated by Prime Minister Shahbaz Sharif and former PM Shahid Khaqan Abbasi

کہوٹہ پنڈی روڈ کاافتتاح وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کریں گے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28اپریل2022)
سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ رمضان کے بعد کہوٹہ پنڈی روڈ کا افتتاح وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور میں کریں گے عوام کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بہت بڑھی خوشخبری ملے گئی ن لیگ کے تمام وہ کام شروع ہوں گے جو 2018میں حکومت ختم ہونے کے بعد رک گئے تھے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء و سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے بھون اعوان کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت نمبردار ملک فداحسین اور کونسلر جلیل احمد کی رہائش گاہ پر افطار ڈنر اور ٹی بریک میں موجود معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی و ناہب صدر مسلم لیگ ن حافظ عثمان عباسی،راجہ صغیر احمد ایم پی اے،چیئرمین راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب، معروف سیاسی وسماجی شخصیات سید نذابت نقوی، سید مظاہر حسین شاہ المعروف جیری شاہ، سید ذوالقرنین شاہ، کونسلر ملک ناصر شہزاد،ملک جاوید آف بھون، راشد مبارک عباسی سمیت کثیر تعداد میں معززین علاقہ موجود تھے اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے کہا پنڈی کہوٹہ روڈ کو کام جلد شروع کرایا جائے اس کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر کہوٹہ اور آزا دکشمیرکی عوام کا سب سے بڑا مسلہ حل کریں گے انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت مزید چند دن رہتی تو ملک کا دیوالیہ ہو جاتا پی ڈی ایم کی تحریک کی وجہ سے نااہل حکمرانوں سے عوام کی جان چھوٹی مسلم لیگ (ن) کی حکومت برسراقتدار آنے کے بعد ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہیانشاء اللہ ملک اب بہتری کی جانب گامزن ہو گا۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 28 April 2022)
Former Prime Minister of Pakistan Shahid Khaqan Abbasi in his address said that after Ramadan, the Kahuta Pindi Road will be inaugurated by the Prime Minister of Pakistan Shahbaz Sharif and myself. The people have received great news regarding development works. These views were expressed by PML-N central leader and former Prime Minister of Pakistan Shahid Khaqan Abbasi at the residence of renowned political and social figure Malik Fida Hussain and Councilor Jalil Ahmed at their residence in Bhoon Awan. And while addressing present were the former Special Assistant to the Prime Minister of Pakistan and President of PML-N Hafiz Usman Abbasi, Raja Saghir Ahmed MPA, Chairman Raja Nadeem Ahmed candidate for Punjab Provincial Assembly, Maroof Political and social personalities Syed Najabat Naqvi, Syed Mazahir Hussain Shah alias Jerry Shah, Syed Zulqarnain Shah, Councilor Malik Nasir Shehzad, Malik Javed of Bhoon, Rashid Mubarak Abbasi and many others were present on the occasion.  He said that if the previous government had stayed for a few more days, the country would have gone bankrupt. After coming to power, the country has moved on the path of development. InshaAllah, the country will now move towards betterment.

مکی جامع مسجد کے قریب آگ لگ گئی جس کے باعث ایک بچہ جھلس کر موقع پر جانبحق جبکہ دو بچے شدید زخمی

A fire broke out near Makki Jama Masjid, leaving one child burnt to death and two others seriously injured

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28اپریل2022)
کہوٹہ مکی جامع مسجد کے قریب آگ لگ گئی جس کے باعث ایک بچہ جھلس کر موقع پر جانبحق جبکہ دو بچے شدید زخمی تفصیلات کے مطابق کہوٹہ کے علاقہ محلہ اعظم نگر نزد جامع مسجد مکی سبز علی کے گھر حادثاتی طور پر آگ لگی گئی جس کے باعث تین ننھے بچے جھلس گئے ان میں سے ایک کہ موقع پر موت ہو گئی جبکہ دیگر دو شدید زخمی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ، خطیب جامع مسجد مکی قاری عثمان عثمانی اہلیان محلہ پہنچ گئے اور آگ پر قابو پایا آگ پر قابو پاتے وقت ایک شخص زخمی ہو گیا ذرائع کے مطابق سبز علی سبزی فروٹ کا کام کرتا تھا چھٹ پر پیٹیاں پڑی تھی بچوں نے کھیلتے کھیلتے ان پر آگ لگائی اور اس کی لپیٹ میں آگئے ننھے بچے کی موقع اور اس واقع سے گھر میں کہرام مچ گیا عوام عوام کثیر تعداد جائے وقوعہ پہنچ گئی۔

کہوٹہ کے علاقہ پنجاڑ،سوہا،کلٹیہ کے جنگلات جنگل نمبر 61و دیگر آگ کی لپیٹ میں دو روز سے لگی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا

Fire out of control for past two days at Panjar, Soha and Kaltia jungle

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28اپریل2022)
کہوٹہ کے علاقہ پنجاڑ،سوہا،کلٹیہ کے جنگلات جنگل نمبر 61و دیگر آگ کی لپیٹ میں دو روز سے لگی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا قیمتی درخت اور جنگلی جانور جل کر راکھ کہوٹہ کے علاقے بنجاڑ کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز آگ بجھانے کے لئے موقعہ پر پہنچ، ریسکیو فائر ٹینڈرز اور ریسکیو فائر فائٹرز آپریشن میں مصروف،آگ جنگل میں تقریباً 200 کنال کے رقبے پر مختلف حصوں میں چیڑ کے درختوں اور جھاڑیوں کو لگی ہے، جسے آبادی تک بڑھنے سے روکا جا رہا ہے۔ کہوٹہ اور گردونواح میں گھنے جنگلات کو نہ صرف گاجر مولی کی طرح کاٹا جا رہا ہے بلکہ آئے روز ان گھنے جنگلات میں آگ لگا کر انکو جلا دیا جاتا ہے تحصیل کہوٹہ کے یہ خوبصورت علاقے پنجاڑ نڑھ بیور سلٹھہ اور دیگر علاقے جو مر ناران کاغان سے کم نہیں کئی سالوں سے ٹمبر مافیا نے ان گھنے جنگلات کو کاٹ کا خالی کر دیا جبکہ ہر سال گرمیاں ؤتے ہی یہ لوگ محکمہ کی ملی بھگت سے جنگلات کو آگ لگا کر نہ صرف وہ نشانات مٹا دیتے ہیں بلکہ درختوں کے چھوٹے بچے جنگلات میں رہنے والے چرند پرند دیگر جانوار بھی جل کر راکھ ہو جاتے ہیں ان جنگلات کو بچانے کے لیے علاقہ کی ممتاز سماجی تعلیمی شخصیت برگیڈئیر (ر) جاوید ستی بڑا اہم کردار ادا کرتے ہیں جہاں بھی آگ لگے سکول کے طالب علموں سمیت وہاں خود پہنچ جاتے ہیں سابق وزیر اعظم عمران خان کو پنجاڑ جنگلا میں لائے وہاں انھوں نے جنگلات کو بچانے کے لیے تین ہزار نگہبانوں کی تعیناتی کا اعلان کیا وہ چلے بھی گے مگر نگہبان نہ آسکے گرمیاں ابھی شروع ہی ہوئی ایک ماہ سے کبھی کسی جنگل کبھی کسی جنگل میں آگ لگا دی جاتی ہے کئی ہفتوں سے لگی آگ جسکی وجہ سے سلٹھہ،پنجاڑ، لہتراڑ،بگلہ، بیور، کھول کے جنگلات تباہ ہو گے مگر نہ چیف کنزرویٹر شیخ ثاقب آیا نہ سیکرٹری جنگلات برگیڈئیر (ر) جاوید احمد ستی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افسران افطار پارٹیوں میں مصروف ہیں جبکہ جنگلات کی کسی کو فکر نہیں کمشنر راولپنڈی دیگر اعلیٰ افسران کے علم میں لانے کے باوجود ان جنگلات کو بچانے کے لیے کچھ نہ کیا گیا۔چیئر مین تحصیل زکواۃ کمیٹی عنایت اللہ ستی جو برگیڈئیر (ر) جاوید ستی اور عوام کی مدد سے لکڑی طوری اور جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے میں مصروف رہتے ہیں اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق سے پوچھا گیا تو انھوں نے بتایا کہ کروٹ ہائڈر پاور پراجیکٹ کے حکام سے میری میٹنگ ہوئی جس میں جنگلات کے حوالے سے انکو بریفنگ دی گئی اور ایک بائیو ڈائیورسٹی پلان تشکیل دیا گیا جس کے ذریعے کروٹ پاور پراجیکٹ والوں سے کہا گیا کہ وہ ہمیں جنگلات کو آگ سے بچانے اور بروقت کاروائی کے لیے تمام ضروری آلات، فائر فائیٹرز،کنٹریکٹ بیسز پر رضا کار، موٹر سائیکل، گاڑیاں مہیا کریں تا کہ بروقت آگ بجھا کر جنگل کو بچایا جا سکے اسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق نے کہا کہ اس حوالے سے لاہور میں ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جسکی میں ممبر ہوں وہاں پر بھی میں نے کافی تجاویز دیں ہیں جنگلات کے محکمہ سے میٹنگ کر کے انکو ہدایت جاری کی ہیں انھو ں نے صحافیوں کے بھی جنگلات بچاؤ مہم پر انکی تعریف کی اس موقع پر تجزہ نگار بزرگ صحافی اصغر حسین کیانی نے کہاکہ کئی سالوں نسے محکمہ کی ملی بھگت سے ان گھنے جنگلات کو کاٹ کر تباہ کیا گیا کرپٹ اور راشی افسران ئی سالوں سے کہوٹہ میں تعینات ہیں جو ٹمبر مافیا کی پشت پناہی کرتے ہیں جہاں برگیڈئیر (ر) جاوید ستی عوام کو بیدار کر رکھے ہیں اور جنگلات کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں وہی حکومت کو چاہیے کہ وہ نگہبان کی تعیناتی اور جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے تا کہ اس قدرتی حسن سے بھرپور علاقے کو محفوظ رکھا جا سکے۔

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کا پٹرول پمپس کا دورہ ذخیرہ اندوزی اور کم پیمانے پر فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی

AC Kahuta takes action against pump owners over measures of petrol

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28اپریل2022)
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کا پٹرول پمپس کا دورہ ذخیرہ اندوزی اور کم پیمانے پر فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہزاروں روپے جرمانہ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق کا ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر مختلف پٹرول پمپ کا دورہ پٹرول کی کمی کو پورا کرنے ذخیرہ اندوزی کرنے والوں اور کم پیمانے پر فروخت خانے والوں خلاف کریک ڈاؤن مختلف پٹرول پمپ کو تیس ہزار روپے جرمانے اور وارننگ اس موقع پر اے سی کہوٹہ سیمل مشتاق نے کہا کہ پٹرول کی کمی کو پورا کیا جائے گا ذخیرہ اندوزوں، ناقص پٹرول و کم پیمانے پر فروخت کرنے والوں کو کسی صورت رعایت نہ بخشی جائے گی عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے کوشاں ہوں عوام تاجر اور پٹرول پمپ مالکان تعاون کریں اور عوام کو ریلیف مہیا کریں۔

Show More

Related Articles

Back to top button