کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،27،اپریل،2022ء)—پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں تعینات ایس پی سیکورٹی محمد عقاب راجہ کو ایس ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔محمد عقاب راجہ کا تعلق کلر سیداں شہر کے نواحی گاؤں جسوالہ سے ہے۔کلر سیداں سے سابق رکن صوبائی اسمبلی محمود شوکت بھٹی،پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود،تحصیل صدر محمد اعجاز بٹ،جمعیت علمائے اسلام تحصیل کلر کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی،تحریک لبیک حلقہ پی پی سات کے امیر حافظ منصور ظہور لنگڑیال،راجہ ازرم حمید سیالوی،مسلم لیگ ن کلر کے سٹی صدر حاجی اخلاق حسین،زین العابدین عباس،راجہ ظفر محمود،چوہدری توقیراسلم،صوبیدار غلام ربانی،حاجی طارق تاج،شیخ حسن سرائیکی،مسعود بھٹی،تنویر اختر شیرازی،چوہدری محمد ذہشان،راجہ ساجد ذوالفقار،اکرام الحق قریشی،شیخ خورشید احمد،نمبردار اسد عزیز،راجہ افتخار پکھڑال نے ایس ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے پر راجہ محمد عقاب کو دلی مبارک دی ہے۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, April 27, 2022) * SP Security Muhammad Oqab Raja posted at Parliament House Islamabad has been promoted to the post of SSP, he is from village Jaswala. Former Member Provincial Assembly Mahmood Shaukat Bhatti from Kallar Syedan, PPP District Rawalpindi President Chaudhry Zaheer Mahmood, Tehsil President Muhammad Ijaz Butt, Ameer of Jamiat Ulema-e-Islam Tehsil Maulana Ehsanullah Chakialvi Amir Hafiz Mansoor Zahoor Langarial, Raja Azram Hameed Sialvi, City President of PML-N Haji Akhlaq Hussain, Zainul Abidin Abbas, Raja Zafar Mahmood, Chaudhry Tauqir Aslam, Subedar Ghulam Rabbani, Haji Tariq Taj, Sheikh Hassan Seraiki. Masood Bhatti, Tanveer Akhtar Shirazi, Chaudhry Muhammad Dhahshan, Raja Sajid Zulfiqar, Ikram-ul-Haq Qureshi, Sheikh Khurshid Ahmed, Numbaerdar Asad Aziz, Raja Iftikhar Pakhral have congratulated Raja Muhammad Oqab on his promotion to the post of SSP.
موہڑہ پھڈیال میں گندم کی تیار فصل کو آگ لگا دی گئی
Wheat crop set on fire in Mohra Phadiyal
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،27،اپریل،2022ء)—منگلورہ کے بعد موہڑہ پھڈیال میں گندم کی تیار فصل کو آگ لگا دی گئی ریسکیو کے مطابق یہ کاروائی اکٹھی کی ہوئی گندم جو کہ ریحان طاہر کی ہے کو آگ لگ گئی ریسکیو 1122 کلرسیداں کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی ریسکیو ٹیم ایک گھنٹہ آگ بجھانے میں مصروف رہی اور انتھک کوششوں سے آگ پر قابو پا لیا گیا اور آگ کے پاس متعدد مویشیوں اور گھروں کو بچا لیا گیا مالکان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی اس موقع پر ریسکیو 1122 کلرسیداں کے انچارج حارث فاروق صاحب کا کہنا تھا کہ فائر سیزن سٹارٹ ہو چکا ہے گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے اہل علاقہ جنگلوں میں آگ نہ لگائیں اس سے جنگلی حیاتیات اور نباتات کو سخت خطرہ لاحق ہے اور ماحول پر بہت گہرا اثر پڑتا ہے اس لئے اہل علاقہ اپنے اپنے علاقوں پر نظر رکھیں اور قدرتی جنگلوں میں آگ لگانے والوں کو روکا جائے
ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ کی تھانہ کلر سیداں میں کھلی کچہری مکمل طور پر ناکام
SP Saddar Ahmed Zanir Cheema’s open court session in Kallar Syedan police station completely failed
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،27،اپریل،2022ء)— ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ کی تھانہ کلر سیداں میں کھلی کچہری مکمل طور پر ناکام۔پولیس نے مقامی میڈیا کو کانوں کان خبر نہ ہونے دی۔غیر اعلانیہ کھلی کچہری میں مقامی پولیس کے من پسند لوگ شریک تھے جنہوں نے پولیس کارکردگی کے بارے میں تعریفی کلمات کئے ایک آدھ رسمی شکایت کی بھی اجازت دی گئی یاد رہے کہ دو ماہ قبل بھی ایس پی نے جناح حال کلرسیداں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا تھا جس میں کسی نے بھی کوئی شکایت نہ کی تو پھر میڈیا کو پولیس کے متعلقہ مسائل کے بارے میں نشاندھی کی تو ایس پی نے ان مسائل کو فوری حل کرنے کے احکامات دیئے وہ مسائل حل تو نہ ہوئے مگر اگلی کھلی کچہری پولیس نے بلدیہ حال کی بجائے پولیس اسٹیشن کے اندر رکھی اور میڈیا کو بھی اس سے بے خبر رکھا بس اپنے منظور نظر کو بلا کر ایس پی کی آنکھوں میں مٹی ڈال دی۔
جنسی زیادتی کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزم کو مقدمے سے بری کردیا گیا
The accused, who was sentenced to life imprisonment in a rape case, was acquitted
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،27،اپریل،2022ء)— لاہور ہائی کورٹ (راولپنڈی بنچ) کے جسٹس مسٹر جسٹس سہیل ناصر نے جنسی زیادتی کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزم کو مقدمے سے بری کردیا گیا۔کلر سیداں کے معروف قانون دان محمد وقاص کیانی ایڈووکیٹ نے ملزم کی جانب کے کیس کی پیروی کی۔عدالت نے ملزم فیصل بلال کے وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کو بری کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ملزم فیصل بلال پر الزام تھا کہ اس نے 20 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے اس کیساتھ جنسی زیادتی کی جس پر ٹرائل کورٹ کی طرف سے ملزم کو عمر قید کی سزا کا حکم جاری ہوا تھا جبکہ ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم کا مقدمے سے کوئی تعلق نہیں
ایک اور شادی شدہ خاتون گھر سے مبینہ طور پر اغواء ہو گئی،خاوند بیرون ملک مقیم ہے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج
Another married woman was allegedly abducted from her home, her husband is abroad
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،27،اپریل،2022ء)—کلر سیداں سے ایک اور شادی شدہ خاتون گھر سے مبینہ طور پر اغواء ہو گئی،خاوند بیرون ملک مقیم ہے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج،۔محمد رمیض نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میری ہمشیرہ (ش)جو کہ عرصہ قریب سات سال سے مسمی فیصل محمود کے عقد میں ہے اور وہ بسلسلہ روزگار سعودی عرب میں مقیم ہے جس کا ساڑھے تین سالہ بیٹا بھی ہے،گزشتہ روز اپنے سسرال کے گھر سے کلر سیداں بازار دوائی لینے کیلئے گئی جو تا حال واپس نہ آئی۔میری ہمشیرہ کے پاس موبائل فون بھی تھا جو اب مسلسل بند مل رہا ہے۔میری ہمشیرہ کو کسی نامعلوم شخص نے ورغلا پھسلا کر اغواء کر لیا ہے۔کلرسیداں پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے
پی ٹی آئی آئندہ انتخابات کے بارے میں ہمارے کسی بھی سیاسی جماعت سے انتخابی اتحاد کے بارے میں بے بنیاد اور لغو پروپیگنڈہ کرنے سے باز رہے
Electoral alliance with any political parties regarding the forthcoming elections is baseless
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،27،اپریل،2022ء)—تحریک لبیک حلقہ پی پی 7 کے امیر حافظ منصور ظہور لنگڑیال نے خبردار کیا ہے کہ پی ٹی آئی آئندہ انتخابات کے بارے میں ہمارے کسی بھی سیاسی جماعت سے انتخابی اتحاد کے بارے میں بے بنیاد اور لغو پروپیگنڈہ کرنے سے باز رہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پر تحریک لبیک کے کسی آور ستاسی جماعت سے انتخابی اتحاد کا بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے یہ لوگوں ل کو گمراہ کرنے سے باز رہیں۔تحریک لبیک کسی سیاسی جماعت سے اتحاد نہیں کرے گی۔ن لیگ سے اتحاد کی خبریں بے بنیاد ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اقتدار سے محرومی کے بعد مشکل وقت سے گزر رہی ہے یہ نااہل پانچ برس بھی پورے نہ کرسکے اب یہ ایک بار پھر قوم کو تقسیم کرنے اور لڑانے کی سازشیں کر رہے ہیں مگر عوام اب ان کے کسی نعرے پر یقین نہیں کریں گے۔
ڈرائیور نے چوہے مار گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا
Shah Bagh driver ended his life by eating rat pellets
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،27،اپریل،2022ء)—25 سالہ ڈرائیور نے چوہے مار گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا نعمان نامی سوزوکی ڈرائیور کی اپنے بھائی کے ساتھ کسی بات پر توتکرار ہوئی جس سے دل برداشتہ ہو کر نعمان نے چوہے مار گولیاں کھا لیں اور حالت تشویشناک ہو جانے پر اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں لے جایا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے تشویشناک حالت میں راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔متوفی محمد نعمان شاہ باغ نوتھیہ روڈ پر سوزوکی پک آپ چلاتا تھا۔
عمران خان اجتماعات اور دھرنوں کے ذریعے اداروں پر اثرانداز ہونا چاہتے ہیں,راجہ سعید احمد
Imran Khan wants to influence institutions through rallies and sit-ins, Raja Saeed Ahmed
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،27،اپریل،2022ء)—مسلم لیگ ن اسپین کے رہنما راجہ سعید احمد نے کہا کہ عمران خان اجتماعات اور دھرنوں کے ذریعے اداروں پر اثرانداز ہونا چاہتے ہیں مگر عوام ان کے دور حکومت کو کبھی فراموش نہیں کریں گے جس میں تمام شعبوں میں ریکارڈ تنزلی ہوئی۔ انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پہلے تبدیلی اور نئے پاکستان کے نام پر لوگوں کو گمراہ کیا اور اب اقتدار سے محرومی کے بعد بیرونی سازش کی بیانیہ لے بیٹھے ہیں۔عمران خان جیسے لوگ ملک نہیں چلا سکتے انہوں نے استفسار کیا کہ عمران خان پونے چار برس کے دوراقتدار میں انڈے مرغی کٹے کے علاؤہ کوئی ایک کارکردگی بتا دیں؟
بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ،گرمی میں شدید اضافا
Worst load shedding of electricity, during severe heat
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،27،اپریل،2022ء)—کلرسیداں اور گردونواح میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ،گرمی میں شدید اضافے اور ماہ صیام میں بجلی کی طویک لوڈشیڈنگ نے نظام زندگی کو بری طرح سے متاثر کیا ہے دن اور رات میں بجلی کی بار بار کی بندش سے نہ صرف روزے دار بلک معمر افراد بیمار اور کمسن بچے بھی شدید اذیت کا شکار ہیں۔
تعزیت
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،27،اپریل،2022ء)— چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ، قمر ایاز نے گاؤں نلہ مسلماناں جا کر سابق چیئرمین چوہدری شفقت محمود سے ملاقات کی اور ان کی نانی کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔