کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،26،اپریل،2022ء)— کلر سیداں کے قریب منگلورہ میں گندم کی تیارفصل آگ لگنے سے جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئی۔حاجی مشتاق کی چار کنال پر مشتمل گندم کی فصل کو اچانک آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ پھیلتی چلی گئی جس پر مقامی افراد اور ریسکیو 1122 کی ایمبولنس گاڑی اور فائر بریگیڈنے آگ پر قابو پا لیا تا ہم اس وقت تک آدھی سے زیادہ گندم کی فصل جل چکی تھی۔عینی شائدین کے مطابق گندم کی فصل کے قریب چھوٹے بچوں نے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر کو آگ لگا رکھی تھی۔
Kallar Syedan؛( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, April 26, 2022)Wheat crop in village Mangloora burnt to ashes due to fire which also engulfed the house and spread. The fire was brought under control by the locals, Rescue1122, and the fire brigade but by that time more than half of the wheat crop had been burnt. According to sources, children had set fire to a pile of garbage near the wheat crop.
رمضان المبارک میں بھی کلرسیداں سے شادی شدہ خواتین کا آشناؤں کے ساتھ فرار ہونے کا سلسلہ رک نہ سکا
The instance of married women running away continues in Kallae region
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،26،اپریل،2022ء)—رمضان المبارک میں بھی کلرسیداں سے شادی شدہ خواتین کا آشناؤں کے ساتھ فرار ہونے کا سلسلہ رک نہ سکا۔بوٹا مسیح نے مقدمہ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میں صبح بیدار ہوا تودیکھا کہ میری 28 سالہ بہومسماۃ (ن)گھر میں موجود نہ ہے۔ گھر کے مین گیٹ کا اندر والا تالا غائب ہے جبکہ مین گیٹ باہر سے بھی بند ہے اس کے بعد میں نے اپنے گھر کی چھت پر چڑھ کر ایک رکشہ والے کو آواز دی اور مین گیٹ کھلوایا جس کے بعد میں نے اپنے بیٹے قیصر کو تمام حالات و واقعات سے آگاہ کیا اور ساتھ ہی فیصل آباد میں بہو کے والد ین سے پوچھا تو معلوم ہوا کہ بہو کا اپنے والدین کیساتھ بھی کوئی رابطہ نہ ہے جس کے بعد مجھے شک ہو گیا کہ میری بہو کو کسی نامعلوم شخص یا اشخاص نے ورغلا پھسلا کر اغواء کر لیا ہے۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ (ن) کلر سیداں سٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس کی رہائش گاہ سروہا چوہدریاں میں لیگی کارکنوں سے خطاب
Ex PM Shahid Khaqan abbassi addresses PML-N workers in Saroha Chaudhrian
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،26،اپریل،2022ء)— مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ (ن) کلر سیداں سٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس کی رہائش گاہ سروہا چوہدریاں میں لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران حکومت مزید چند دن رہتی تو ملک کا دیوالیہ ہو جاتا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک کی وجہ سے نااہل حکمرانوں سے عوام کی جان چھوٹی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت برسراقتدار آنے کے بعد ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے توانائی کے شعبہ کو تباہ کیا۔سعودی عرب سمیت گیس درآمد کیلئے نئے معاہدے کرنا ہونگے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نااہل حکومت لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کچھ نہیں ملتا تو وہ سازشی بیانیہ بنا کر قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔سابقہ حکومت اپنی چار سالہ کارکردگی تو دکھائے۔ سابق وزیر اعظم نے اس موقع پر چوہدر ی زین العابدین عباس کے فرزند انجینئر چوہدری مبشر عباس کی شادی پر انہیں مبارک باد پیش کی۔سابق ارکان اسمبلی چوہدری محمد ریاض، راجہ جاوید اخلاص،شیخ عبدالقدوس، راجہ طلال خلیل، شوکت اقبال جنجوعہ، حاجی اخلاق حسین، محمد ظریف راجا،نوید بھٹی،حافظ عثمان عباسی،مولانا احسان اللہ چکیالوی،شیخ ندیم احمد،شیخ حسن سرائیکی، شاہد جمیل عباسی،چوہدری توقیر اسلم، چوہدری زعفران لطیف اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
چوہدری محمد عظیم انتقال کر گئے،نمازجنازہ چک گجراں میں ادا کی گئی
Ch M Azeem passed away in village Chak Gujaran
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،26،اپریل،2022ء)—معروف سیاسی سماجی راہنما چوہدری سہیل گجر کے ماموں چوہدری محمد عظیم انتقال کر گئے،نمازجنازہ چک گجراں میں ادا کی گئی جس میں عاصم صدیق راجہ،چوہدری شاہد گجر،چوہدری محمد شفیق،اصف نورانی،چوہدری محمد حفیظ اور دیگر نے شرکت کی۔