DailyNewsHeadlinePothwar.com
Chakswari, AJk ;Salar Public Middle School Faizpur Sharif has announced the results of Annual Examination 2022
سالارپبلک مڈ ل سکول فیض پورشریف نے سالانہ امتحان2022ء کے نتائج کااعلان کردیا

چکسواری ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اللہ دتہ بسمل،26،اپریل،2022ء)—سالارپبلک مڈ ل سکول فیض پورشریف نے سالانہ امتحان2022ء کے نتائج کااعلان کردیانتائج کے اعلان وتقسیم انعامات کے حوالے سے ایک پروقار تقریب ادارے کے ایم ڈی اللہ دتہ بسمل کی صدارت میں منعقدہوئی تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیاتلاوت کلام پاک کے بعدہدیہ نعت پیش کیاگیا طلبہ وطالبات نے رنگارنگ پروگرام پیش کیے اورشرکاء تقریب سے خوب داد پائی تقریب سے ادارے کے ایم ڈی اللہ دتہ بسمل اور پرنسپل حافظ شہریاربسمل نے خطاب کیاپوزیشن حاصل کرنے والے اورامتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کومبارک بادپیش کی جماعت ہشتم کی طالبہ رابعہ خالداورجماعت پنجم کی طالبہ صفیہ کوثر نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیے ادارے کے پرنسپل حافظ شہریاربسمل اورمعلمہ فائزہ طارق نے بھی نظامت کے فرائض انجام دیے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات ادارے کے ایم ڈی اللہ دتہ بسمل پرنسپل حافظ شہریاربسمل وائس پرنسپل واصف علی بسمل اورسٹا ف ممبران فائزہ طارق سحرش مجیدعائشہ بی بی اورصاحبہ ذوالفقار کے علاوہ طلبہ وطالبات کے والدین نے انعامات تقسیم کیے تقریب میں طلبہ وطالبات کے والدین نے شرکت کی تقریب کے کامیاب انعقاد پرادارے کے سٹاف کومبارک بادپیش کی نتائج کے مطابق جماعت ہفتم میں شاہ زیب ناظم اول جماعت ششم میں ایمان پرویز نے پہلی غلام محی الدین نے دوسری اورمحمدعمر نے تیسری پوزیشن حاصل کی جماعت پنجم میں صفیہ کوثر نے پہلی پوزیشن حاصل کی جماعت چہارم میں سعدیہ خالدنے پہلی انساء وقار نے دوسری اورعلیشاء پرویز نے تیسری پوزیشن حاصل کی جماعت سوم میں مرحبااصغر نے پہلی ملائکہ کوثر نے دوسری محمدرحیم خالدنے تیسری پوزیشن حاصل کی جماعت دوم میں شمسہ وقار نے پہلی عبدالرافع نے دوسری اورمحمدارمان ایوب نے تیسری پوزیشن حاصل کی جماعت اول میں صبیحہ تفصیر نے اول مومنہ عارف نے دوسری اورمحمدفہیم خالدنے تیسری پوزیشن حاصل کی جماعت پریب میں عثمان نے پہلی کیف الاسلام نے دوسری اورنجیب اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی اورجماعت نرسری میں محمدعاشر نے پہلی امیر خان نے دوسری اورمحمدحادی نے تیسری پوزیشن کااعزاز حاصل کیا۔ ادارے کے پرنسپل حافظ شہریاربسمل نے نتائج کی بروقت تیاری اورتقریب کی تیاری اورتقریب کے کامیاب انعقاد پرکنٹرولرامتحانات سحرش مجید انچارج بزم ادب صاحبہ ذوالفقار اورسٹاف ممبران فائزہ طارق عائشہ بی بی واصف علی بسمل اورطلبہ طالبات کوان کی شاندار کارکردگی پرمبارک باد پیش کی اورخراج تحسین پیش کیا۔




