DailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJK; If our demands are not met by April 25, 2022, there will be a complete strike, All Azad Kashmir Reading Association

اگر25اپریل2022ء تک ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو مکمل ہڑتال کی جائے گی, آل آزادکشمیر ریڈنگ ایسوسی ایشن

ٖچکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)— آل آزادکشمیر ریڈنگ ایسوسی ایشن کے ضلعی چیئرمین چودھری جہانگیرحسین نے کہاہے کہ اگر25اپریل2022ء تک ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو مکمل ہڑتال کی جائے گی ہمارے جائزمطالبات پورے کیے جائیں چارٹرآف ڈیمانڈکے مطابق مطالبات منظورکیے جائیں انہوں نے خیالات کااظہارعلامتی ہڑتالی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے علامتی ہڑتالی کیمپ سے میٹرسپروائزر خالدحسین اور محمدفریاد میٹرریڈر کے علاوہ دیگرمقررین نے بھی خطاب کیامقررین نے کہاکہ ہمارے جائزمطالبات پورے کیے جائیں ہماراسروس سٹرکچربنایاجائے بلنگ الاؤنس دیاجائے میٹرریڈر اور بل ڈسٹری بیوٹرکی ڈیوتی کاتعین کیاجائے ہمارے ساتھ طویل عرصہ سے ہونے والی ناانصافیوں کاازالہ کیاجائے اگرہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے تو ہماری علامتی ہڑتال مکمل ہڑتال میں تبدیل ہوجائے گی ہڑتالی کیمپ میں مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کے عزم کااظہارکیاگیا۔ تنظیم آل آزادکشمیر ریڈنگ ایسوسی ایشن کی کال پرآزادکشمیربھر کی طرح چکسواری میں بھی علامتی ہڑتالی کی گئی مطالبات کی منظوری تک ہڑتا ل جاری رہے گی۔ چکسواری سب ڈویژن کے شعبہ ریڈنگ کے تمام ملازمین نے ہڑتالی کیمپ میں شرکت کی۔

Chakswari (Allah Ditta Bismil, Pothwar.com) —Chaudhry Jahangir Hussain, District Chairman, All Azad Kashmir(meter)Reading Association expressed his views while addressing the symbolic strike camp. Apart from Meter Supervisor Khalid Hussain and Muhammad Faryad Meter Reader, other speakers also addressed the symbolic strike camp. If our demands are not met, our symbolic strike will turn into a full-fledged strike. On the call of All Azad Kashmir Reading Association, the strike will continue till the approval of the symbolic strike demands in Chakswari like all over Azad Kashmir. All the employees of Reading Department of Chakswari Sub-Division participated in the strike camp.

Show More

Related Articles

Back to top button