کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،23،اپریل،2022ء)— علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں محمد عابد اعوان نے منشیات فروشی کے ایک مقدمے میں ملزم فیصل منظورکی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے پچاس ہزار روپے کے مچلکے داخل کروانے پر اسے رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ملزم کی جانب سے کلر سیداں کے معروف قانون دان نعمان ظفر بھٹی نے کیس کی پیروی کی۔تھانہ کلر سیداں پولیس نے ملزم فیصل منظور سکنہ بنائل کلر سیداں سے 20 لیٹر دیسی شراب برآمد کی تھی جسے معزز عدالت نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
Kallar Syedan ؛ ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, April 23, 2022) – Area Magistrate Kallar Syedan Muhammad Abid Awan granted bail to accused Faisal Manzoor who was arrested for possession of 20 litrs of alcohol, he was released after granting bail of Rs 50,000.
جماعت اسلامی یوتھ کلر سیداں کی زونل کونسل و افطار ڈنر کی تقریب
Jamaat-e-Islami Youth Kallar Syedan Zonal Council hold Iftar Dinner
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،23،اپریل،2022ء)—جماعت اسلامی یوتھ کلر سیداں کی زونل کونسل و افطار ڈنر کی تقریب زیر صدارت صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ کلرسیداں عبدالودودعامر کلر سیداں میں منقعد ہوئی۔جس میں امیر جماعت اسلامی کلر سیداں جاوید اقبال و سیکرٹری جنرل مولنا قاسم الحق نے اور دیگر نے بھی شرکت کی۔صدر جے آئی یوتھ عبدالودودعامر نے کہا کہ جماعت اسلامی موجودہ صورتحال میں پوری استقامت کے ساتھ کھڑی رہی اور جو سیاست دانوں کی منڈی لگی میں سیاست کے نام پہ جو گھٹیا کھیل کھیلا تھا اس کا حصہ نہیں بنی۔جماعت اسلامی نہ بکنے والوں میں سے ہے اور نہ خریدنے والوں میں سے ہے۔ہم چہرے نہیں نظام بدلنا چاہتے ہیں ہم ایسا نظام لانا چاہتے ہیں جہاں سول سپر میسی ہو جہاں اسلام کے کا دستور نافذ العمل ہو اور عوام فیصلہ کرے کہ اس نے کن کو دوبارہ چننا ہے وہی کرپٹ چہرے خود پہ مسلط کرنے ہیں یا پھر کرپشن سے پاک جماعت اسلامی کا انتخاب کرنا ہے۔
ضلع راولپنڈی میں مسلم لیگ ن متحد ہے۔چوہدری زین العابدین عباس
PML-N is united in Rawalpindi district. Chaudhry Zainul Abidin Abbas
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،23،اپریل،2022ء)—مسلم لیگ (ن) کے رہنما و جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس نے کہا ہے کہ ضلع راولپنڈی میں مسلم لیگ ن متحد ہے۔ میاں شہباز شریف نے وزیر اعظم کا منصب سنبھالتے ہی عوامی خدمت کا آغاز کر دیا ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں وزیر اعلی حمزہ شہباز شریف اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسے مثالی صوبہ بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور اس کے حواریوں نے جس طرح ملک کو لوٹا اور اپنے چار سالہ دور اقتدار میں ملک کی معیشت کو تباہ کیا اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف ترقی اور خوشحالی کا دوسرا نام ہے۔انہوں نے ماہ رمضان میں آٹا اور چینی کے نرخوں میں نمایاں کمی کر کے عوام کو ریلیف دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کیخلاف تمام سازشیں ناکام ہو گئی ہیں اور اب ن لیگ دوبارہ اقتدار میں آ گئی ہے اور وہ صرف خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میاں شہبازشریف جس طرح دن رات کام کر رہے ہیں پاکستان ایک مرتبہ پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ایٹمی قوت بنا معاشی میدان میں بڑے اہداف حاصل کئے اور اب ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ ن کی حکومت تمام اتحادی جماعتوں کیساتھ مل کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھے گی۔میاں شہباز شریف کا بطور وزیر اعظم منتخب ہونے تما م جمہوری قوتوں کی فتح ہے۔سابق حکمرانوں کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔
علاقہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویٹ کے رزلٹ اناؤنس ہوئے تقریبا ً2ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود طلباؤ طالبات کو ابھی تک پروویژنل سر ٹیفیکیٹ جاری نہ ہو سکے
Post Graduate Results Announced at Iqbal Open University Despite the lapse of 2 months, the students have not yet been issued the Provisional Certificate
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،23،اپریل،2022ء)—علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا سی ایم ایس سسٹم طلباؤ طالبات کیلئے دردِ سر بن گیا وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاالقیوم سے نوٹس لینے کا مطالبہ علاقہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویٹ کے رزلٹ اناؤنس ہوئے تقریبا ً2ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود طلباؤ طالبات کو ابھی تک پروویژنل سر ٹیفیکیٹ جاری نہ ہو سکے۔ طلبائیونیورسٹی کے چکر لگا کر تھک گئے لیکن یونیورسٹی کا عملہ طلباؤ طالبات کو یہ کہہ کر ٹال دیتا ہے کہ یہ نیا سسٹم ہے جس کو درست ہونے میں وقت لگے گا اگر یہ سسٹم یونہی چلتا رہا تو اوپن یونیورسٹی کے طلباؤ طالبات کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ ہے اس لیے طلباؤ طالبات کی جانب سے وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاالقیوم سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی دادرسی کی جائے اور جلد از جلد طلباؤ طالبات کو پروویژنل سر ٹیفیکیٹ جاری کیے جائیں تا کہ وہ آگے اپنی پڑھائی کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔
سینکڑوں لوگ مساجد میں اعتکاف بیٹھ گئے
Hundreds of people sat in Itikaf in masjid’s
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،23،اپریل،2022ء)—رمضان کی برکتوں کو سمیٹتے ہوئے سینکڑوں لوگ مساجد میں اعتکاف بیٹھ گئے کلرسیداں میں جامعہ مسجد ربانیہ،جامعہ مسجد نور،جامعہ مسجد شیخاں،جامعہ مسجد نوشاہی،جامعہ مسجد انوار مدینہ،جامعہ غوثیہ معصومیہ،جامعہ مسجد سنہری،جامعہ مسجد سیداں،جامعہ مسجد عاشقان محمد،جامعہ مسجد بلال،جامعہ مسجد مکی میں لوگوں کی کثیر تعداد اعتکاف کی نیت سے بیٹھ گئے ہیں اس کے علاؤہ چوآخالصہ،کنوہا،سموٹ،منیاندہ،سکرانہ،نلہ مسلماناں،بناہل،دوبیرن کلاں،سدہ کمال،سکوٹ،بھلاکھر،چوک پنڈوری،شاہ باغ،نوتھیہ،غزن آباد،بشندوٹ،ساگری کی مختلف مساجد میں یاداللہ میں مصروف معتکف لوگوں سے آباد ہو گئی ہیں۔