DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Chairman Mureed Awan Welfare Organization Malik Kaleem Hussain Awan hosted a special Iftar dinner
چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آرگنائزیشن ملک کلیم حسین اعوان کی طرف سے اپنے دوستوں کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23اپریل2022)
چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آرگنائزیشن ملک کلیم حسین اعوان کی طرف سے اپنے دوستوں کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنرمسلم لیگ ن صوبہ پنجاب کے نائب صدر حافظ عثمان عباسی سمیت بلدیاتی نمائندوں کی شرکت گذشتہ روزچیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آرگنائزیشن ملک کلیم حسین اعوان نے اپنی رہائش گاہ بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں ایک پر تکلف افطار ڈنر کا بندوبست کیا جس میں سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب کے نائب صدر حافظ عثمان عباسی، چیئرمین راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون، چیئرمین راجہ فیاض احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، وائس چیئرمین یوسی بھلاکھر راجہ طلال خلیل، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ، سیاسی و سماجی شخصیات سید نذابت حسین شاہ نقوی، راشد مبارک عباسی، راجہ مظہر جنجوعہ، عدیل افضل، نوجوان قانون دان ارسلان اصغر کیانی، حاجی ملک ابرار حسین اعوان اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے شرکت کی اس موقع پر میزبان ملک کلیم حسین اعوان نے اپنے مہمانوں کی تواضع پرتکلف کھانوں کے ساتھ کی تمام مہمانوں نے اپنے میز بان ملک کلیم حسین اعوان کا شکر یہ ادا کیا۔

امیر جماعت اسلامی راجہ تنویر احمد نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب
Ameer of Jamaat-e-Islami Raja Tanveer Ahmed addressed the gathering on Friday prayers




