لندن ، یوکے؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,محمد نصیر راجہ،23، اپریل،2022ء)—پی آئی اے کی جانب سے لاہور سے سڈنی جانے والی پہلی پاکستانی پرواز کو آسٹریلوی ہوم لینڈ افیئرز ڈپارٹمنٹ کے مشورے پر چند روز کے لیے مؤخر کر دیا گیا ہے۔ترجمان پی آئی اے نے بتایا ہے کہ آسٹریلیوی ہوم لینڈ افیئرز ڈپارٹمنٹ پاکستان کے ایئر پورٹس پر موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور طریقہ کار کا از سر نو جائزہ لینا چاہتے ہیں۔ پی آئی اے کی 22 اپریل کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اپنی پہلی براہ راست پرواز چلانے کے لیے تیار تھی، ابتدائی طور پر اس روٹ پر ہفتہ وار ایک پرواز چلانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔
London, UK (Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja, April 23, 2022) – The first Pakistani flight from Lahore to Sydney was postponed by PIA for a few days on the advice of the Australian Homeland Affairs Department. A spokesman for the PIA said the Australian Homeland Affairs Department wanted to review the current security situation and procedures at Pakistan’s airports. PIA was set to launch its first direct flight between Pakistan and Australia on April 22, with plans to operate a weekly flight on the route initially.