DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; DC Rawalpindi Tahir Farooq’s visits THQ hospital, The renovation of the hospital at a cost of Rs. 40 million announced
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہرفاروق کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ۔ چار کروڑ کی لاگت سے ہسپتال کی تزئین و آرائش داخلی و خارجی راستے اندرونی سڑک کی تعمیر کے ساتھ رنگ و روغن کی جائے گا۔

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،22اپریل2022) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہرفاروق کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ۔رمضان سستا بازار اور اراضی ریکارڈ سنٹر کہوٹہ کادورہ۔ چار کروڑ کی لاگت سے ہسپتال کی تزئین و آرائش داخلی و خارجی راستے اندرونی سڑک کی تعمیر کے ساتھ رنگ و روغن کی جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق۔ایم۔ایس ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی۔سی۔او نبیل ریاض۔تحصیلدار ظفر گجر اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ۔ کہوٹہ رمضان سستا بازار۔اراضی ریکارڈ سنٹر کہوٹہ شہرکا دورہ کر کے شہریوں کو دی جانے والی سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے اشیاء خوردونوش کے معیار، وزن، سٹاک اور حکومتی نرخوں پر دستیابی کے ساتھ فیئر پرائس شاپس پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور قیمتوں کا بھی جائزہ لیا۔تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ میں چار کروڑ کی گرانٹ سے نئی عمارت کاقیام۔ہسپتال میں سرجن ڈاکٹر۔پیرامیڈیکل سٹاف کی خالی آسامیاں جلد مکمل کی جائیں گی۔ہائی وے کی روڈز تھانہ چوک تا پنجاڑ چوک کی فوری تعمیر و مرمت جبکہ اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے صدر پریس کلب رجسٹرڈ کہوٹہ عمران ضمیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان بازاروں میں شہریوں کو ایگریکلچر فیئر پرائس شاپس پر معیاری پھل اور سبزیاں عام مارکیٹ سے بہت کم ریٹ پر فراہم کی جا رہی ہیں، سستے رمضان بازاروں کے قیام کا مقصد رمضان المبارک کے دوران عوام کو معیاری اشیائے خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانا ہے، رمضان بازاروں میں دی جانے والی اشیاء کے معیار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں کے ساتھ ساتھ عام مارکیٹوں میں بھی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں لگائے گئے رمضان بازاروں کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے رمضان المبارک کے بعد رمضان سستابازار کی جگہ مستقل بنیادوں پراتواربازار طرز پر بازار لگانے کیاحکامات جاری کئے۔ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے تحصیل ہیڈ کوارٹر اہسپتال کہوٹہ کا دورہ کیا اور مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں کہ علاج معالجہ کے لئے آنے والے مریضوں پر بھرپور توجہ مرکوز رکھیں تاکہ انہیں ہسپتال میں کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال دورے کا مقصد انتظامات کے ساتھ ساتھ مریضوں کو علاج و معالجے کے سلسلے میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لے کر مزید بہتر بنانا ہے۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے تحصیل اراضی ریکارڈ سنٹر کادورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرکہوٹہ سیمل مشتاق بھی ان کے ہمراہ تھی،چیف آفیسر نبیل ریاض،تحصیلدار کہوٹہ ظفرگجرسمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔شہریوں نے ا سسٹنٹ کمشنرکہوٹہ سیمل مشتاق۔ایم۔ایس ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی،چیف آفیسر نبیل ریاض۔اور انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, 22 April 2022) Deputy Commissioner Rawalpindi Tahir Farooq’s visit to Tehsil Headquarters Hospital Kahuta and Ramadhan sasta Bazaar and Land Record Center Kahuta. It was announced that at a cost of Rs. 40 million RPS, the hospital will be renovated with internal road construction.
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق کی ہدایت پر ملاوٹ شدہ دودھ دہی فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
Crackdown on those selling adulterated milk on the instructions of Assistant Commissioner Kahuta Simal Mushtaq




