DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Iftar party held in honor of PTI workers
پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے اعزاز میں افطار پارٹی
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21اپریل 2022)
سابق سینئر نائب صدر سردار رضا کی جانب سے صداقت علی عباسی، چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضٰی،راجہ وحید احمد خان اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے اعزاز میں افطار پارٹی دی گئی تفصیلات کے مطابق سیاسی اور سماجی شخصیت سردار رضا کی طرف سے ہل ٹاپ ہوٹل جیوڑہ کے مقام پر افطار پارٹی دی گئی جس میں پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت سمیت کثیر تعداد میں کارکنان نے بھی شرکت کی افطار ڈنر تقریب سے سردار رضا نے اپنے خطاب میں کہا کہ یونین کونسل بیور پی ٹی آئی کا گڑھ ہے اور اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی اس حلقے سے بڑی کامیابی حاصل کرے گی راجہ وحید احمد خان نے اپنے جذباتی خطاب میں کہا کہ پی ٹی کا مقابلہ اسلام دشمن قوتوں اور ملک کے غداروں سے ہے آج عمران خان کا ساتھ دے کر پاکستان کی حقیقی آزادی کا ساتھ دینا ہے صداقت علی عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس وقت عمران خان کا ساتھ دینا جہاد کے برابر ہے تمام اسلام قوتیں عمران خان کے خلاف ہیں اور پاکستان میں امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی ہے عوام باہر نکل کر اسلام دشمن قوتوں کے خلاف ایک ہو جائیں صداقت علی عباسی اور راجہ وحید احمد خان نے امپورٹڈ حکومت کے خلاف پرجوش نعرے بھی لگوائے افطار ڈنر میں راجہ الطاف، کرنل ظفر عباسی، نمبردار راجہ ندیم رشید،طاہر ارشاد ستی،راجہ وجاہت جنجوعہ،سکندر ستی،سردار مظہر، ملک عاصم،ناصر نزیر ستی،قدیر عباسی، شیخ طلحہ، قاضی عبد الحفیظ کوثر،صوبیدار رفیق،راجہ منان مسعود،سردار صغیر ایڈووکیٹ،ملک عامرمحمود بھی موجود تھے۔

Mator, Kahuta (Rep. Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 21 April 2022)
Former Senior Vice President Sardar Raza gave Iftar party in honor of Sadaqat Ali Abbasi, Chairman RDA Raja Tariq Mahmood Murtaza, Raja Waheed Ahmad Khan and Pakistan Tehreek-e-Insaf workers. An Iftar party was held at Hill Top Hotel Joawra from which a large number of workers including the top leadership of PTI also participated.
میاں شہباز شریف کے وزیر اعظم منتحب ہونے سے تعمیر و ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو گا
With the election of Mian Shahbaz Sharif as the Prime Minister, a new era of construction and development will begin




