DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Timber Mafia in collaboration with Forest Department set fire to Salaith forest
تحصیل کہوٹہ کے علاقہ سلیٹھ جنگل نمبر 67میں ٹمبر مافیا نے محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے جنگلات میں دن دیہاڑے آگ لگا دی
کہو ٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،20,اپریل2022)—تحصیل کہوٹہ کے علاقہ سلیٹھ جنگل نمبر 67میں ٹمبر مافیا نے محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے جنگلات میں دن دیہاڑے آگ لگا دی۔ غیر قانونی کٹے ہوئے درختوں کے نشانات مٹانے کے لیئے ہر سال باقاعدگی سے لکڑی چور اور محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے منظم انداز میں آگ لگا کر ان کے نشانات مٹائے جاتے ہیں۔ سینکڑوں کی تعدادمیں قد آور اور لمبے لمبے درخت آگ کی لپیٹ میں آگئے جبکہ جنگلی حیات اور پرندوں و جانوروں کا نقصان بھی ہو رہا ہے۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کے جنگل نمبر 67گاؤں سلیٹھ میں لکڑی چوروں نے ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی جنگل میں آگ لگا دی۔ سلیٹھہ تحصیل کہوٹہ کے جنگل میں دن دیہاڑے آگ لگا دی گی اور جنگل کا زیادہ تر حصہ مکمل جل کر خاک ہو گیا جو جنگلی حیات کا نقصان ہوا وہ الگ ہے کہوٹہ کے جنگلات کو منظم انداز میں جلایا جا رہا ہے اس سلسلے میں فورمز پر آواز بلند کی گی لیکن کوئی خاطر خواہ فرق نہیں پڑ سکا گرمی ہو یا سردی کہوٹہ کے جنگلات کو باقاعدگی سے ختم کیا جا رہا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق دس ہزار سے زائد کٹی ہوئی لکڑی کے ٹرک سالانہ تحصیل کہوٹہ کے مختلف علاقوں سے گزرتے ہیں جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔ایسا لگتا ہے متعلقہ محکمہ سیاسی منتخب نمائندے اور ٹمبر مافیا ٹھان چکے ہیں کہ تحصیل کہوٹہ کو جنگلات سے آزاد کرانا ہے اب دیکھنا یہ ہے یہ سلسلہ کہاں جا کے رکتا ہے لگتا یہی ہے کہ آخری درخت ختم ہونے تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
Kahuta: ( Pothwar.com, Imran Zamir, April 20, 2022) * In Salaith Forest No. 67 area of Kahuta Tehsil, the timber mafia with the connivance of the Forest Department set fire to the forests in broad daylight. In order to remove the marks of illegally felled trees, regular fires are carried out every year with the connivance of timber thieves and the forest departments. Hundreds of tall tall trees were engulfed in flames while wildlife and birds and animals were also being harmed. According to the details, timber thieves set fire in the forest No. 67 village Salaith of Kahuta Tehsil. According to an estimate, more than 10,000 timber trucks pass through different areas of Kahuta Tehsil every year without anyone asking. Now it remains to be seen where this chain will end. It seems that this chain will continue till the end of the last tree.
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق کا تجاوزات مصنوعی مہنگائی اور دو نمبر ملاوٹ شدہ اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف اچانک چھاپے
Assistant Commissioner Kahuta Samil Mushtaq’s encroachments Raid on sellers of fake goods
کہو ٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،20اپریل2022)—اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق کا تجاوزات مصنوعی مہنگائی اور دو نمبر ملاوٹ شدہ اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف اچانک چھاپے چالیس ہزار سے زائد جرمانہ جبکہ تھانہ کہوٹہ میں جرائم فروشوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا۔ ناجائز منافع خور قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔ عوامی مفاد پر کوئی کمپرومائز نہ ہو گا۔ نہ صرف خلاف ورزی پر نہ صرف چالان و بھاری جرمانے بلکہ دکان سیل کرکے جیل بھیج دونگی۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق نے تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل نارہ اور کہوٹہ شہر قدیر بازار، پنجاڑ روڈ، مین بازار،مٹور روڈ،چھنی بازار کے اچانک دورے کے موقع پر خلاف ورز ی کے مرتکب تجاوز کنندگان، گرا ں فروشوں اور دو نمبر باسی اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے دوران جمع ہونے والے شہریوں اور اخباری نماوئندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی سفارش اور دباؤ کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔ اس موقع پر انتظامیہ کے اہلکاران و افسران راجہ عامر اشتیاق، محمد طفیل، محمد اشتیاق او ر دیگر بھی ہمراہ تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق نے مختلف دکانداروں کو چالیس ہزار روپے سے زائد جرمانہ بھی کیاجبکہ اس موقع پر دکاندار یاسر محمود ولد ملک محمد عارف کو کیلا مہنگا فروخت کرنے پر پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت تحصیلدار کہوٹہ /سپیشل پرائس مجسٹریٹ کہوٹہ کی مدعیت میں تھانہ کہوٹہ میں مقدمہ بھی درج کیا گیا۔ عوامی حلقو ں اور شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سے سیمل مشتاق کی کارکردگی کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے۔
اپنے اڑوس،پڑوس میں غربا، یتیموں، مسکینوں کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنی چاہے,حکیم نعیم علی شمسی
Help the poor, the orphans, the needy in your neighborhood as much as possible
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20اپریل 2022)
ممتاز سماجی ومذہبی شخصیت حکیم نعیم علی شمسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ مغفرت اختتام پذیر ہے تیسرا اور آخری عشرہ نجائت شروع ہونے والا ہے زیادہ سے زیادہ نیکیاں کریں تاکہ اللہ پاک کی خوشنودی حاصل کر سکیں ماہ رمضان میں اپنے اڑوس،پڑوس میں غربا، یتیموں، مسکینوں کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنی چاہے ماہ مقدس میں اپنے دسترن خوانوں کو وسیع کر یں اور اس میں غربا، یتیموں، مسکینوں کو بھی شامل کر یں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اللہ پاک نے اپنی کامل قدرت اور حکمت سے اس کائنات کو پیدا فرما پھر انسانوں میں سے کسی کو مالدار تو کسی کو غریب ونادار، کسی کو طاقتور تو کسی کو کمزور بنایا یہ اللہ پاک کی تقسیم ہے اس پر ہر ایک کو راضی رہنا چاہے حضور نبی کریم ﷺ نے غریب غربا کی امداد کی فضیلت بیان کرنے کے علاوہ خود مفلسی اور غربت کی فضیلت بھی واضح فرمائی ہے آپؐ کا ارشاد ہے کہ وہ مفلس، محتاج اور مجبور لوگ، جو اپنی مفلسی اور محرومی کو صبر و شکر سے برداشت کرتے ہیں اور نیکی پر قائم رہتے ہیں، اللہ کے یہاں بڑے اجر کے مستحق ہیں اور وہ جنّت میں پہلے داخل ہونے والوں میں ہوں گے انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں اپنے اڑوس،پڑوس میں غربا، یتیموں، مسکینوں کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنی چاہے تا کہ اللہ پاک اور اس کے نبی پاک ﷺ کی خوشنودی حاصل کی جائے۔
راجہ پر ویز اشرف کو سپیکر قومی اسمبلی مقرر ہونے اور حلف اٹھانے پر مبارکباد
Congratulations to Raja Pervez Ashraf on being appointed Speaker National Assembly and taking oath
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20اپریل 2022)
راجہ پر ویز اشرف کو سپیکر قومی اسمبلی مقرر ہونے اور حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کر تے ہیں فخرے پوٹھوہار راجہ پرویز اشرف پارٹی کا اہم حصہ ہیں ان کا سپیکر اسمبلی مقرر ہونے سے کارکنوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہارممبر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی ایگزیٹیو کمیٹی راجہ محمد شکیل کیانی اور نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ناصرعلی کیانی اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے راجہ پر ویز اشرف کو سپیکر قومی اسمبلی بنواکر جہاں خطہ پوٹھوار کو عزت بخشی ہے وہاں پر پارٹی کے کارکنوں کو بھی عزت بخشی ہے کارکن کسی بھی پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں اور جو عزت پاکستان پیپلز پارٹی اپنے کارکنوں ورکروں کو دیتی ہے اور کسی بھی سیاسی جماعت میں نہیں ملتی انشاء اللہ آنے والی حکومت پی پی پی کی ہو گئی اور بلاو ل بھٹو زرداری ملک کے وزیر اعظم ہوں گے۔