نیویارک/ مٹور:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19اپریل2022) پاکستان تحریک انصاف کی نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت راجہ یاسر داؤد جنجوعہ آف محلہ راجگان کہوٹہ حال مقیم نیویارک امریکہ نے اپنے قائد عمران خان سے اظہار یکجہتی اور شہباز حکومت کے خلاف نکالی گئی ریلی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام سمیت بیرون ملک میں بسنے والے پاکستانیوں کو امپورٹڈحکومت کسی صورت میں قابل قبول نہیں عمران خان پاکستان نہیں امہ مسلماں کا ہیرو ہے پاکستانی عوام کو ایک محبت وطن لیڈر ملا ہے جو دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر تا ضمیر فروش نام نہاد لیڈروں کی طرع نظریں جھکا کر یا پر چیاں دیکھ کر بات نہیں ہے عمران خان پاکستانی عوام کے ساتھ ساتھ اورسیز پاکستانیوں کے سر فخر کے ساتھ بلند کیے تھے اللہ کی مدد ان کے ساتھ شامل حال ہے انشاء اللہ ملک کا بچہ بچہ اپنے عظیم قائد کے ساتھ کھڑا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیویارک امریکہ میں اپنے قائد عمران خان سے اظہار یکجہتی اور شہباز حکومت کے خلاف نکالی گئی ریلی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس موقع پر راجہ قیصر داؤد جنجوعہ،چوہدری معین الدین بشیر،عمران،چوہدری شاہد سندھو،علی، بہادر اور دیگر دوست بھی شامل تھے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ہی اس ملک کا مستقبل ہیں عمران خان کے ساتھ مخالفین کی تمام سازشیں ملک کی عوام ناکام بنا دیں گے ہمارا جینا مر نا اپنے قائد عمران خان کے ساتھ ہے عمران خان صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کے لیڈر ہیں وقت دور نہیں ہے انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں عمران خان دو تہائی اکثریت کے ساتھ ملک کے وزیر اعظم منتخب ہونگے۔
New York / Mator: (Pothwar.com correspondent Kabir Ahmed Janjua, April 19, 2022) Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) young political and social figure Raja Yasir Dawood Janjua of Mohalla Rajgan, Kahuta, and New York, USA, while expressing solidarity with his leader Imran Khan and speaking to media persons on the occasion of a rally against Shahbaz government, said that Pakistani The government is not acceptable to Pakistanis living abroad including the people. Imran Khan is not just a Pakistani hero, he is the hero of Muslims. The people of Pakistan have got a patriotic leader Imran Khan raised his head with the pride of the Pakistani people. He expressed these views while expressing solidarity with Imran Khan in New York USA. On this occasion, Raja Qaiser Dawood Janjua, Chaudhry Moinuddin Bashir, Imran, Chaudhry Shahid Sandhu, Ali, Bahadur and Other friends were also present. He further said that Imran Khan is the future of this country. All the conspiracies of the opponents with Imran Khan will thwart the people of the country. Our life and death is with our leader Imran Khan. Time is not far away. Inshallah, Imran Khan will be elected the Prime Minister of the country with a two-thirds majority in the next elections.
پاکستان مسلم لیگ نون فرانس کے زیر اہتمام وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف کے منتخب ہونے پر فرانس میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں
Paris; Sweets were distributed in France on the election of Prime Minister of Pakistan Mian Muhammad Shahbaz Sharif and Chief Minister of Punjab Mian Hamza Shahbaz Sharif
پیرس ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,زاہد مصطفی اعوان ،17،اپریل،2022ء)— پاکستان مسلم لیگ نون فرانس کے زیر اہتمام وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف کے منتخب ہونے پر فرانس میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اس موقع پر پر پاکستان مسلم لیگ ن کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے پاکستان کے کارکنان میاں محمد شہباز شریف کے وزیر اعظم اور حمزہ شہباز شریف کے وزیراعلی پنجاب کا قلم دان سنبھالنے پر ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے رہے پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے متوالوں نے پیرس کی گلیوں میں وزیر اعظم شہباز شریف۔وزیر اعلی حمزہ شہباز شریف زندہ باد کے نعرے لگائے ۔ پاکستان مسلم لین فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم آف کلر سیداں نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ایک ڈیڑھ سال میں ملک ترقی کی نئی راہیں کھولیں گے ۔اور عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کریں گے