Kallar Syedan; Unidentified assailants shot dead a motorcyclist on Kallar Bypass
کلر بائی پاس پر نامعلوم ملزمان نے موٹر سائیکل سوار کو گولیوں سے بھون ڈالا
Ikram Ul Haq QureshiApril 17, 2022
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،18،اپریل،2022ء)—کلرسیداں میں نامعلوم ملزمان نے موٹر سائیکل سوار کو گولیوں سے بھون ڈالا ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا مقتول کی شناخت نہ ہوسکی یہ واقعہ کلر بائی پاس پر پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے موٹر سائیکل سوار کو مسلسل چھ گولیاں اس کے چہرے پر ماریں اسے زخمی حالت میں راولپنڈی لے جایا جا رھا تھا کہ اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا مقتول سے کوئی شناخت برآمد نہ ہوئی اس کے موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ بھی موجود نہ تھی کلرسیداں پولیس نے شہریوں سے مقتول کی شناخت میں مدد کی اپیل کی ہے پولیس مقتول اور ملزمان کی شناخت کے لیئے کوشاں ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, April 18, 2022) * Unidentified assailants shot dead a motorcyclist in Kallar Syedan bypass. The victim could not be identified. The incident took place on the bypass where unidentified assailants shot the motorcyclist six times in the face. He was being taken to Rawalpindi in critical condition when he died on the way. The number plate of the victims motorbike was also missing. Police has appealed to the citizens for help in identifying the victim. Police are trying to identify the victim and the accused.
والدہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیئے کلرسیداں سے کوٹ نجیب اللہ ہری پور جانے والی فیملی کی کار کو حادثہ،خاتون۔جاں بحق تین افراد زخمی
Imam at Noshai Masjid family injured in a ccaident , one dead
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،18،اپریل،2022ء)—والدہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیئے کلرسیداں سے کوٹ نجیب اللہ ہری پور جانے والی فیملی کی کار کو حادثہ،خاتون۔جاں بحق تین افراد زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق نوشاہی مسجد کلرسیداں کے خطیب معروف عالم دین مفتی محمد زاھد یوسف اور حافظ تحسین یوسف کی والدہ کا کوٹ نجیب اللہ ہری پور میں انتقال ہو گیا نماز جنازہ میں شرکت کے لیئے حافظ تحسین یوسف اپنے بیوی بچوں اور خوشدامن کے ہمراہ کلرسیداں سے کرایے کی گاڑی لے کر ہری پور کے لیئے روانہ ہوئے تھے کہ راستے میں گاڑی ٹائر پھٹ جانے سے حادثے کا شکار ہو گئی جس سے تحسین یوسف کی خوش دامن انتقال کر گئیں جبکہ تحسین یوسف کی اہلیہ بیٹا بیٹی زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
راجہ پرویز اشرف کی رھائش گاہ پرپیپلز پارٹی کلرسیداں کے ایک وفد نے جا کر انہیں مبارکباد دی اور پھول پیش کیئے
A delegation of PPP visited the residence of newly elected Speaker of the National Assembly Raja Pervez Ashraf and congratulated him and presented flowers
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،18،اپریل،2022ء)—قومی اسمبلی کے نومنتخب اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ہماری سیاست خدمت کی سیاست ہے ہم پہلے بھی عوام کی خدمت کی ہے اب موقع ملا ہے تو لوگوں کی خدمت کو ہی ترجیح دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کلرسیداں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے ان۔کی رھائش گاہ پر جا کر انہیں مبارکباد دی اور پھول پیش کیئے وفد میں راجہ جاوید لنگڑیال،محمد فیاض کیانی، محمد اعجاز بٹ، اظہر محمود بھٹی،حاجی شوکت علی، نوید اختر مغل، نصیر اختر بھٹی، عاطف اعجاز بٹ، ماسٹر غالب حسین، نور الہی لنگڑیال چوہدری ضمیر لنگڑیال بھی شامل تھے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ملک میں ایک بار پھر عوامی راج کو بحال کردیا گیا ہے ہم سب سے مل کر ملک میں استحکام رواداری اخوت معاشی استحکام کے لیئے دن رات کام کریں گے پی ٹی آئی کی طرح جھوٹ منافرت کی بجائے اخوت اور قومی اتحاد کو فروغ دیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کلرسیداں کے زیراہتمام چوآ روڈ کے دفتر کے باہر بڑا اجتماع
A large gathering outside the PTI office at Choa Road under the auspices of Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI)
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،18،اپریل،2022ء)—پاکستان تحریک انصاف کلرسیداں کے زیراہتمام چوآ روڈ کے دفتر کے باہر بڑا اجتماع،تقریب کی صدارت سجاد حسن شاہ نے کی تقریب میں سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل شبیر اعوان،راجہ ساجد جاوید،راجہ اظہر اقبال،راجہ مجید احمد،لالہ محمد رسول، میڈم نبیلہ انعام،شیخ امتیاز راجو، عاقب علی،عاصم مختار مغل،راجہ ہارون جنجوعہ،راجہ عثمان مانی،راجہ علی اصغر سابق چیئرمین سموٹ۔وقار بٹ،شیخ امتیاز راجو،غلام حسین بنگیال اور دیگر نے شرکت کی کارکنان نے کون بچائے گا پاکستان عمران خاں عمران خان زندہ باد اور امپورٹڈ حکومت نامنظور کے نعرے لگائے گئے شرکا نے سڑک کنارے بڑی سکرین لگا کر کراچی کے جلسے میں اپنے پارٹی قائد عمران خان کی تقریر سنی اس سے قبل یہاں پر بھی تقریب میں موجود رہنماؤں اور کارکنوں نے خطاب بھی کیا پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس اجتماع کا مقصد یہ ہے کہ ہم بھی امپورٹڈ حکومت کو امریکہ کے یاروں کو غداروں کی حکومت تسلیم نہیں کریں گے قیام پاکستان کے مقاصد کے حصول سلامی نظام کے نفاذ تک جدوجہد جاری رکھیں گے ہم ٹینکوں کے نیچے لیٹ جائیں گے سینوں پر گولیاں کھا لیں گے جس نے جو کرنا ہے کر لے ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے رہیں گے،سابق رکن اسمبلی کرنل شبیر اعوان نے بڑے منظم پروگرام کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی اور کہا کہ میں نے 2013 میں پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر عمران خان کے ساتھ شامل ہوا تھا آج بھی اس کے ساتھ کھڑا ہوں،بعد ازاں کارکن ریلی کی شکل میں مین چوک تک بھی گئے
تجاوزات کے خلاف مین پنڈی روڈ۔ تھانہ روڈ پر کلر سیداں شہر میں آپریشن
Operation against encroachment on main Pindi road and Thana road
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،18،اپریل،2022ء)—چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر کی ہدائت پر انکروچمنٹ انسپکٹر زاہد حیدری نے عملہ کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف مین پنڈی روڈ۔ تھانہ روڈ پر کلر سیداں شہر میں آپریشن کیا جس میں ریڑھی بانوں کی ریڑھیاں اور مختلف نوعیت کا سامان قبضہ میں لے لیا اس دوران انہوں نے دوکانداروں کو ہدائت کی کہ اپنا سامان دوکان کے اندر رکھیں اور اب تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائی کی جائے گی اگر سڑک یا فٹ پاتھ پر سامان پایا گیا تو بحق سرکار ضبط کر لیا جائے گا۔ اس لئے دوکاندار حضرات اپنے سامان کو اپنی دوکانوں کے اندر رکھیں اور پیدل چلنے والوں کے لئے رکاوٹ کا باعث نہ بنیں اسی طرح انہوں نے پنڈی روڈ سے پانچ مختلف نوعیت کے ٹھیہہ جات کو موقع سے ختم کروایا اور مختلف نوعیت کے غیر قانونی بینرز بھی اتروائے اور دو عدد ریڑھیاں بھی قبضہ میں لے لیں۔
حمزہ شہباز شریف کے پنجاب کے اکیسویں وزیراعلی منتخب ہونے پر کلرسیداں میں مسلم لیگی کارکنان نے بھی جشن منایا
Muslim League workers celebrated Hamza Shahbaz Sharif as the 21st Chief Minister of Punjab
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،18،اپریل،2022ء)—حمزہ شہباز شریف کے پنجاب کے اکیسویں وزیراعلی منتخب ہونے پر کلرسیداں میں مسلم لیگی کارکنان نے بھی جشن منایا کلرسیداں شہر میں شیخ سلیمان شمسی کی جانب سے ایک بار پھر زبردست آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ چواروڈ کے ایک ہوٹل میں بھی رات گئے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلر سٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی،شیخ ندیم احمد،صوبیدار غلام ربانی،چوہدری شاہد اکبر،راجہ عاصم صدیق اور دیگر نے شرکت کی اور مٹھائی تقسیم کی۔
پولیس نے نواحی گاؤں عزیزپور گجراں میں دوہرے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا
Police have registered a case of double murder against unknown accused in Azizpur Gujran village
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،18،اپریل،2022ء)—کلر سیداں پولیس نے نواحی گاؤں عزیزپور گجراں میں دوہرے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا دوہرے قتل کی اس واردات میں بھٹہ خشت پر کام کرنے والے 23 سالہ سعید خان اور اس کی 22 سالہ بیوی آسیہ بی بی کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔پوسٹمارٹم کے بعد دونوں میتیں لنڈی کوتل کے پی کے روانہ کر دی گئی ہیں۔