DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Newlywed couple murdered on Chauk Pindori Bhata Road

کلرسیداں کے قریب چوکپنڈوری بھاٹہ روڈ پرغیرت کے معاملے پر نو بیاہتا جوڑا قتل

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،17،اپریل،2022ء)—کلرسیداں کے قریب غیرت کے معاملے پر نو بیاہتا جوڑا قتل،مقتولین کا تعلق لنڈی کوتل کے پی کے سے تھا۔تفصیلات کے مطابق چوبیس سالہ سعید خان چوکپنڈوری بھاٹہ روڈ پر اینٹوں کے ایک بھٹے پر کام کرتا تھا وہ دو ہفتے قبل لنڈی کوتل گیا اور وہاں سے 23سالہ آسیہ کو لے کر ادہر آ گیا دوشیزہ کے لواحقین آسیہ کو تلاش کرتے کرتے کلرسیداں کے قریب عزیزپور گجراں پہنچ گئے۔سعید خان اور آسیہ بی بی کو سوتے میں ہی آتشیں اسلحے سے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ریسکیو کلرسیداں نے نعشیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں منتقل کردیں جبکہ پولیس نے دوشیزہ کے لواحقین کو بھی کلرسیداں طلب کر لیا ہے بتایا جاتا ہے کہ ابھی نکاح کا ہونا باقی تھا کہ دونوں قتل کر دیئے گئے۔ادھر سی پی او راولپنڈی عمر سعید ملک نے ایس پی صدر ایم زنیر چیمہ سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی، ایس پی صدر کلر سیداں پہنچ گئے جہاں سے شواہد کو اکھٹا کر کے مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہے۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, April 17, 2022) * Newlyweds murdered on honor issue near Kallar Syedan, the victims belonged to Landi Kotal KPK and worked at a brick kiln on Bhata Road. Saeed Khan, 24, went to Landi Kotal two weeks ago and from there he came here with 23-year-old Asiya. Both were shot dead by a firearm in their sleep. Rescue services shifted the bodies to THQ hospital while the police have also summoned the family members of the young lady murdered. Meanwhile, CPO Rawalpindi Omar Saeed Malik demanded an immediate report of the incident from SP Saddar M Zanir Cheema.

کمشنر راولپنڈی ڈویژن نور الامین مینگل کا اچانک دورہ کلر سیداں

A surprise visit of Commissioner Rawalpindi Division Noor ul Amin Mangal to Kallar Syedan

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،17،اپریل،2022ء)—کمشنر راولپنڈی ڈویژن نور الامین مینگل کا اچانک دورہ کلر سیداں، رمضان سستا بازار گئے تاریخی عمارت بیدی محل کا دورہ کیا اور اندرون شہر محکمہ سوئی گیس کی کھودی گئی گلیوں کی فوری مرمت کے احکامات بھی جاری کیے۔نورالامین مینگل راولپنڈی تعنیاتی کے دوران پہلی بار اچانک کلرسیداں پہنچے انہوں نے چوآ روڈ پر قائم رمضان سستے بازار کا دورہ کیا وہاں دستیاب اشیائے روزمرہ کے معیار اور نرخ معلوم کیئے اور ان پر اطمینان کا اظہار کیا وہ چینی اور آٹے کے اسٹال پر بھی گئے جہاں دونوں اشیا وافر مقدار میں موجود تھیں جہاں انہیں اسسٹنٹ کمشنر رمیشا جاوید اعوان،چیف آفیسر صاحبزادہ عمران اختر نے بریفینگ دی۔اس موقع پر ریونیو افسران راجہ عامر مسعود،منصور احمد مرزا اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ کمشنر اے سی دفتر بھی گئے انہوں نے کلرسیداں کی تاریخی عمارت بیدی محل کا بھی دورہ کیا اور اس کی ضروری اور فوری مرمت کے لیئے فنڈز کی فراہمی کا وعدہ کیا۔انہوں نے اندروں شہر سوئی گیس کی جانب سے گزشتہ برس کھودی گئی گلیات کی فوری مرمت کے احکامات بھی جاری کیئے۔

موہڑہ مقدم سموٹ کے قریب گاڑی پر فائرنگ،ڈرائیونگ سیٹ پر موجود شخص پر تشدد۔تین مسلح ملزمان چار لاکھ سے زائد رقم چھین کر فرار ہوگئے

Three armed suspects snatched more than four lakh rupees and fled after firing on a vehicle near Mohra Muqaddam Smot

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،17،اپریل،2022ء)—کلرسیداں کے قریب گاڑی پر فائرنگ،ڈرائیونگ سیٹ پر موجود شخص پر تشدد۔تین مسلح ملزمان چار لاکھ سے زائد رقم چھین کر فرار ہوگئے کلرسیداں پولیس واقعہ کے چارایام بعد بھی نہ تو مقدمہ درج کر سکی نہ ہی جائے واردات کا معائینہ کیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق ادریس سکنہ موہڑہ مقدم سموٹ گزشتہ روز رات گئے اپنے گھر جا رھا تھا کہ راستے میں تین مسلح ملزمان نے فائرنگ شروع کر رکھی تھی گاڑی رکنے پر ملزمان نے ادریس کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر گاڑی کی تلاشی کے دوران وہاں موجود چار لاکھ 72 ہزار روپے لوٹ لیئے اور فرار ہوگئے واقعے کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ کلرسیداں پولیس درخواست وصول کرنے کے چار ایام بعد بھی نہ صرف ایف آئی آر کے اندراج سے انکاری ہے بلکہ اس نے چارایام میں جائے وقوعہ کا بھی دورہ نہیں کیا۔ متاثرہ شخص ادریس نے سی پی او راولپنڈی سے واقعہ کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کلرسیداں کے زیراہتمام کلر میں چوآ روڈ کے دفتر کے باہر بڑا اجتماع

PTI Supporters hold demonstrationon Kallar Choa road

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،17،اپریل،2022ء)— پاکستان تحریک انصاف کلرسیداں کے زیراہتمام کلر میں چوآ روڈ کے دفتر کے باہر بڑا اجتماع،تقریب کی صدارت سجاد حسن شاہ نے کی تقریب میں سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل شبیر اعوان،راجہ ساجد جاوید،راجہ اظہر اقبال،راجہ مجید احمد،لالہ محمد رسول، میڈم نبیلہ انعام،شیخ امتیاز راجو، عاقب علی،عاصم مختار مغل،راجہ ہارون جنجوعہ،راجہ عثمان مانی،راجہ علی اصغر سابق چیئرمین سموٹ۔وقار بٹ،شیخ امتیاز راجو،غلام حسین بنگیال اور دیگر نے شرکت کی کارکنان نے کون بچائے گا پاکستان عمران خاں عمران خان زندہ باد اور امپورٹڈ حکومت نامنظور کے نعرے لگائے گئے بعد ازاں یہ ریلی کی شکل میں مین چوک تک گئے جس کے بعد انہوں نے واپس چوآ روڈ کے دفتر آ کر وہاں لگی بڑی سکرین پر کراچی کے جلسے میں اپنے پارٹی قائد عمران خان کی تقریر سنی اس سے قبل یہاں پر بھی تقریب میں موجود رہنماؤں اور کارکنوں نے خطاب بھی کیا پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس اجتماع کا مقصد یہ ہے کہ ہم بھی امپورٹڈ حکومت کو امریکہ کے یاروں کو غداروں کی حکومت تسلیم نہیں کریں گے قیام پاکستان کے مقاصد کے حصول سلامی نظام کے نفاذ تک جدوجہد جاری رکھیں گے ہم ٹینکوں کے نیچے لیٹ جائیں گے سینوں پر گولیاں کھا لیں گے جس نے جو کرنا ہے کر لے ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے رہیں گے،سابق رکن اسمبلی کرنل شبیر اعوان نے بڑے منظم پروگرام کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی اور کہا کہ میں نے 2013 میں پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر عمران خان کے ساتھ شامل ہوا تھا آج بھی اس کے ساتھ کھڑا ہوں،عمراں خاں نے روس کا دورہ کرکے لیاقت علی خاں کے دورہ امریکہ کا کفارہ ادا کردیا۔

سابق چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود کی نانی محترمہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ نلہ مسلماناں میں ادا کی گئی

Former Chairman UC Nala Muslimana Chaudhry Shafqat Mahmood’s Grandmother passed away

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،17،اپریل،2022ء)—ریٹائرڈ تحصیلدار چوہدری محمد حسین کی خوشدامن سابق چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود کی نانی محترمہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ نلہ مسلماناں میں ادا کی گئی جس میں ہارون کمال ہاشمی،حافظ سہیل اشرف ملک،شیخ حسن ریاض،مفتی اکبر اویسی،مولانا محمد اقبال قریشی،،چوہدری طارق تاج،راجہ ظفر محمود،گلفراز بٹ،مسعود بھٹی،چوہدری توقیراسلم،راجہ محمد نواز جنجوعہ،علی اصغر کیانی،ماسٹر نجابت حسین،پروفیسر نثار،عاصم گجر،علی اصغر بھٹی،اشفاق بھٹی،منیر چشتی،صغیر بھولا،نمبردار اسد عزیز،صوفی بشیر خان،محمد شعبان،بابر مصطفی جنجوعہ،اکرام الحق قریشی،جاوید اقبال اور دیگر نے شرکت کی۔

وزیراعظم میاں شہبازشریف کے فرزند میاں حمزہ شہباز شریف پنجاب کے اکیسویں وزیراعلی منتخب ہو گئے

Prime Minister Mian Shahbaz Sharif’s son Mian Hamza Shahbaz Sharif has been elected the 21st Chief Minister of Punjab

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،17،اپریل،2022ء)—وزیراعظم میاں شہبازشریف کے فرزند میاں حمزہ شہباز شریف پنجاب کے اکیسویں وزیراعلی منتخب ہو گئے انہیں 197 ووٹ پڑیں اپوزیشن یقینی شکست کو دیکھ کر بائیکاٹ کر گئی پی ٹی آئی اور ق لیگ نے سارا دن ایوان کو مچھلی منڈی بنائے رکھا ان کی پوری کوشش تھی کہ عدالتی حکم کے عین مطابق آج پولنگ نہ ہوسکے یہی وجہ تھی کہ دن گیارہ بجے کے جب ارکان پنجاب اسمبلی پہنچانا شروع ہوئے تو وہ اپنے ساتھ اسلحہ اور لوٹے بھی اندر لانے میں کامیاب ہو گئے گجرات اور منڈی بہاوالدین سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی اسمبلی کے اندر پہنچنے میں کامیاب ہو گئی سب سے پہلے ہی ٹی آئی کی خواتین ارکان اسمبلی نے نعرے بازی شروع کی وہ لوٹا لوٹا کے نعرے لگا رہی تھیں پھر وہ ہمارے لوٹے واپس کرو کے نعرے بھی لگاتی رہیں اس دوران ایوان مچھلی منڈی بنا رہا پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر کا گھیراؤ کرکے انہیں شدید زدوکوب کیا اور ارکان گتھم گتھا ہو گئے انہوں نے ایک دوسرے کو مارا پیٹا اور چوہدری پرویز الٰہی اپنے انگوٹھے کے اشاروں سے حملہ آوروں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے جس کے بعد پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار پولیس کو ایوان کے اندر طلب کرنا پڑا سارا دن مار پیٹ جاری رہی شام کے وقت پولیس کے پیرے میں ایوان کی کاروائی شروع ہوئی تو پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ارکان اسمبلی یقینی شکست کے باعث ایوان کی کاروائی میں شریک نہ ہوئی ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے عدالتی حکم پر ووٹنگ کا عمل شروع کروایا جس میں حمزہ شہبازشریف 197 ووٹ لے کے پنجاب کے اکیسویں وزیراعلی منتخب ہو گئے ان کی کامیابی کے اعلان کے ساتھ ہی کلرسیداں میں معروف لیگی نوجوان شیخ سلیمان شمسی نے پٹاخے اور گولے چلا کر مسرت کا اظہار کیا انہوں نے نماز مغرب کے بعد اتشبازی کا بھی خوب اہتمام کیا تھا جس پر لیگی کارکنوں نے مسرت کا اظہار کیا اور ایک دوسرے کو مبارکبادیں دیں

Show More

Related Articles

Back to top button