DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Split PML-N groups in Kahuta over Raja Saghir and Raja Mohammad Ali

ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اور آئندہ ٹکٹ کے وعدے گزشتہ الیکشن میں مسلم لیگ ن میں گروپ بندی کی وجہ سے نقصانا ت پر مسلم لیگ ی ورکرز کارکنان پریشان

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کبیر احمد جنجوعہ،17اپریل 2022)— ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اور آئندہ ٹکٹ کے وعدے گزشتہ الیکشن میں مسلم لیگ ن میں گروپ بندی کی وجہ سے نقصانا ت پر مسلم لیگ ی ورکرز کارکنان پریشان ہیں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی گروپ اور راجہ محمد علی گروپ میں اختلافات دور نہ کیے گے اور سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کے خلاف اگر کوئی سازش ہوئی تو اسکے نتائج پارٹی کے لیے اچھے نہ ہونگے راجہ محمد علی گروپ کے کارکنان ورکرز مسلم لیگی عہدیداران سے سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے یہی وجہ کہ افطار ڈنڑ پارٹی میں نہ ہی راجہ محمد علی گروپ کو راضی کیا گیا اور نہ ہی اس گروپ کے بلدیاتی نمائندوں پارٹی عہدیداران اور دیگر ورکرز کارکنان نے شرکت کی آئندہ الیکشن میں اس حلقے میں نئے جوڑ توڑ بھی ہونگے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی ورکر ز کارکنان محمد ندیم، اقبال احمد و دیگر نے کیا انھوں نے کہا کہ چیئر مین مسلم لیگ ن راجہ ظفر الحق اور سابق ایم پی اے راجہ محمد علی نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کی مسلم لیگ ن کے ساتھ مشکل وقت میں کھڑے رہے اور کھڑے رہیں گے چند مفاد پرست عناصر ایک سازش کے تحت راجہ محمد علی کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں اور ایک وؤٹ مسلم لیگ کو دوسری اور کسی کو دیکر اپنے آپ کو مسلم لیگی کہلاتے ہیں پی ٹی آئی میں بھی شامل اور مسلم لیگ ن میں بھی مسلم لیگی ورکرز قمیض اور شلوار قبول نہیں کریں گے راجہ محمد علی کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے انھوں نے اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کیا کہ پارٹی گروپ بندی ختم کرا کر کارکنان کی شکایات کا ازالہ کرے

Mator, Kahuta (Pothwar. com, Kabir Ahmed Janjua, April 17, 2022) — MPA Raja Sagheer Ahmed leaving PTI to join PML-N and promises of the next ticket is leading to PML-N workers being worried about the differences between former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi group and Raja Muhammad Ali group and if there is any conspiracy against former MPA Raja Muhammad Ali, the results will not be good for the party. The workers of the Raja Muhammad Ali group are very angry with the worker’s Muslim League officials, which is why neither the Raja Muhammad Ali group did not attend or were invited to the Iftar party nor the local body representatives of this group, in presence of Shahid Khaqan Abbassi and Raja Saghir Ahmed. There will be new manipulations in this constituency in the upcoming elections. These views were expressed by PML-N workers Muhammad Nadeem, Iqbal Ahmed, and others. They said that PML-N Chairman Raja Zaffar ul Haq and former MPA Raja Muhammad Ali have always stood by the PML-N in difficult times.

کہوٹہ کے شہریوں کو بنیادی سہولیات سے جانبوجھ کر محروم رکھا گیا

The citizens of Kahuta were deliberately deprived of basic amenities

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کبیر احمد جنجوعہ،17اپریل 2022)— کہوٹہ شہر اور گردوبنواح میں پانی کی شدید قلت 74سال گزرنے کے باوجود کہوٹہ کے شہریوں کو بنیادی سہولیات سے جانبوجھ کر محروم رکھا گیا رمضان کے اس مقدس مہینے میں لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں نلکے خشک ہوگے پانی ٹینکڑز اتنے مہنگے کے غریب انسان کی قوت خرید سے باہر ہے خواتین روزہ رکھ کر میلوں دور جاکر پانی کا کولر لانے پر مجبور ہیں کہوٹہ شہر کی لاکھوں کی آبادی کروڑوں روپے ٹیکس دے رہی ہے جو کرپشن کی نظر ہو رہے ہیں 22کروڑ کا واٹر سپلائی کا منصوبہ جو راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے شروع کیا تھا وہ کرپشن کی نظر ہو گیا پی ٹی آئی کی حکومت نے چار سال گزار دیے عوام سے جھوٹے وعدے کرتے 30کروڑ کی واٹر ساپلائی، پنڈی کہوٹہ روڈ نہ سہالہ فلائی اوور ہیڈ برج تعمیر ہوا نہ یونیورسٹی نہ کالج نہ ہسپتال پھر بھی ایم این اے صداقت علی عباسی کہتے ہیں کہ میں نے سارے وعد ے پورے کر دیے شہریوں نے اے سی کہوٹہ سیمل مشتاق اور سی او نیبیل احمد سے مطالبہ کیا کہ ایم سی کہوٹہ ٹینکرز کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر تمام وارڈز محلوں میں صاف پانی کی نئی پائپ لائن بچھا کر تمام شہریوں کو صاف پانی مہیا کیا جائے

کروٹ ہائیڈرو پاور کمپنی کے تعاون سے ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ میں 1کروڑ 29لاکھ روپے کی خطیر رقم سے نوزائیدہ بچوں کے نگہداشت کے وارڈ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی پروقار تقریب

Laying of foundation stone for construction of newborn care ward at THQ Hospital Kahuta at a cost of Rs. 129 million in collaboration with Karot Hydropower Company

کہوٹہ ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،17،اپریل،2022ء)— کروٹ ہائیڈرو پاور کمپنی کے تعاون سے ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ میں 1کروڑ 29لاکھ روپے کی خطیر رقم سے نوزائیدہ بچوں کے نگہداشت کے وارڈ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی پروقار تقریب ٹی ایچ کیوہسپتال کہوٹہ میں منعقد ہوئی۔ مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق نے منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھا۔سابق اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال اور ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی کی کاوشوں کو زبردست خراج تحسین۔ اس موقع پر سوشل منیجر عبدالحفیظ نے مہمان خصوصی کو منصوبہ کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ منصوبہ پر کل ایک کروڑ 29لاکھ روپے خرچ ہوں گئے اور یہ منصوبہ 7 ماہ کی مختصر مدت میں مکمل ہوگا۔ جس میں بچوں کی انتہائی نگہداشت وارڈ، نرسری، کنسلٹنٹ رومز اور نرسنگ اسٹیشن شامل ہیں۔انہوں نے مزید بتایاکہ کروٹ ہائیڈروپاور کمپنی پاکستان میں درپیش انرجی کرائسسز کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ لوکل کمیونٹی کوصحت،تعلیم، پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں بھی کوشاں ہے۔ یاد رہے کہ کروٹ ہائیڈروپاور پروجیکٹ 720 میگا واٹ پرسال 2016 میں کام شروع ہواتھاجو جون 2022میں مکمل ہونے جارہا ہے۔ یہ منصوبہ 1740 ملین کی خطیر رقم سے2016 میں شروع ہواتھااور جون 2022 میں مکمل ہونے جا رہا ہے۔ تقریب میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کہوٹہ ڈاکٹر ظہیر،ڈپٹی ڈسٹرکٹ میڈیکل وسوشل ویلفیئر آفیسر کہوٹہ راجہ ذکاء اللہ، ڈاکٹر راجہ صداقت، چوہدری قلب اور محکمہ ہیلتھ کے افسران، صحافیوں نے شرکت کی۔ شہریوں نے سابق اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال اور ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی کی کاوشوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے علاقہ کے لیئے ایک بڑا تحفہ قرار دیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button