بریڈفورڈ ، یوکے؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,محمد نصیر راجہ،17، اپریل،2022ء)—پاکستان تحریک انصاف بریڈفورڈ نے پاکستان قونصلیٹ بریڈفورڈ کے باہر سابق وزیراعظم اور پارٹی چیئرمین عمران خان کو ہٹائے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں بڑی تعداد میں پارٹی کارکنوں اور کمیونٹی رہنماؤں نےشرکت کی، شرکاء نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو ایک سازش کے ذریعے اقتدار سے علیحدہ کرکے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی واحد لیڈر ہیں جو پاکستان کی بقا کی ضمانت ہیں اوورسیز رہنماؤں نے کہا کہ وہ عمران کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ بیرونی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ رہنماؤں نے بیرونی سازشوں کے ذریعے مسلط کی گئی حکومت کو نامنظور کرتے ہوئے اس کے خلاف تحریک جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔
Bradford, UK ( Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja, April 17, 2022) – Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) Bradford staged a protest outside the Pakistan Consulate in Bradford against the removal of former Prime Minister and party chairman Imran Khan. It was attended by party workers and community leaders. The participants chanted slogans and said that Imran Khan had been removed from power through a conspiracy and the country had been plunged into darkness. the protestors said that Imran Khan is the only leader who is the guarantor of Pakistan’s survival. Overseas leaders said that they stand by Imran’s side. We will fight against external conspiracies. The leaders rejected the government imposed by external conspiracies and vowed to continue the movement against it.