DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Work on the Tourism Highway was started at a cost of Rs. 5 billion

پانچ ارب روپے کی لاگت سے ٹور ازم ہائی وے کا کام شرو ع کر دیا گیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15اپریل 2022)
پانچ ارب روپے کی لاگت سے ٹور ازم ہائی وے کا کام شرو ع کر دیا گیا ہے پونے دو ارب روپے کے فنڈز ریلیز ہو گے ہیں جبکہ60کروڑ کی رقم ایف ڈبلیو او کمپنی کے پاس پہنچا دی گئی ہے یہ منصوبہ گیم چینجر ہوگا جو چوکپنڈوری سے شروع ہوتا ہوا مٹور، بیور، پنجاڑ،نڑھ کوٹلی ستیاں سے گزرتا مری جائے گا 18کروڑ کی لاگت سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا کام شروع ہے بہت جلد30کروڑ کی واٹر سپلائی کا کام بھی جاری ہوگا کوہسار ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں آنے کے بعد اس ٹور ازم ہائی وے پر چالیس مقامات پر پارکس گیسٹ ہاؤس اور دیگر منصوبے شروع ہونگے جو سیاحوں کا مرکز ہونگے سالہ اوور ہیڈ برج کا کام ہو گیا تھا ٹھیکدار اور سی ڈی اے کے درمیان کچھ معاملات ہیں میں نے اپنی گرانٹ سے کہوٹہ شہر کی سڑکوں کے لیے5کروڑ فنڈز دیے ہیں کمشنر راولپنڈی دو چار دن میں ٹینڈر لگا دیں گے ان خیالات کا اظہار ایم این اے صداقت علی عباسی نے تھوہا خالصہ کے مقام پر ٹور ازم ہائی وے کا افتتاح کرتے ہوئے کیااس موقع پر ایم پی اے حلقہ پی پی چھ میجر (ر) لطاسب ستی، چیئر مین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ،پی ٹی آئی کہوٹہ کے سابق صدر راجہ وحید احمدخان،چیئر مین واسا ہارون کمال ہاشمی،سابق ٹاؤن ناظم کلر سیداں حافظ ملک سہیل اشرف،کرنل (ر) ظفر عباسی، سردار ایم رضا، سردار مظہر، ناصر نذیر ستی، راجہ ارشدمحمود کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے اس موقع پر خصوصی دعا کی گئی اور ایم این اے صداقت علی عباسی نے مشین چلا کر افتتاح کیا ایک پوچھے کے سوال کے جواب میں ایم این اے صداقت علی عباسی نے کہا کہ راجہ صغیر احمد کے حوالے سے پھر کبھی بات ہوگی علیوٹ میں سپورٹس کمپلیکس میں کرنل (ر) وسیم جنجوعہ اور دیگر احباب کی خصوصی کاوشیں ہیں جنکو ہم نے ہر تقریر میں سراہا مگر فنڈز پی ٹی آئی کے تھے اس لیے ہم نے افتتاح کیا انھوں نے کہا کہ ہماری تین سالہ کارکردگی گزشتہ دور کے تیس سالوں سے زیادہ ہے۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 15 April 2022)
Work on Tourism Highway has been started at a cost of Rs. 5 billion. Funds of Rs. 2.5 billion will be released while Rs. 60 crore has been transferred to FWO Company. Upgradation work of Tehsil Headquarters Hospital at a cost of Rs. 18 crore has been started. Water supply work will also start, Parks Guest House and other projects will be started at 40 places on this tourism highway which will be the center of tourists. 50 million funds have been provided for roads. Commissioner Rawalpindi will issue tenders in two to four days. These views were expressed by MNA Sadaqat Ali Abbasi while inaugurating Tourism Highway at Thoha Khalsa. Major (retd) Latasib Satti, Chairman RDA Raja Tariq Mahmood Murtaza, Former President of PTI Kahuta Raja Waheed Ahmad Apart from Chairman Wasa Haroon Kamal Hashmi, former Town Nazim Kallar Syedan ​​Hafiz Malik Sohail Ashraf, Col (retd) Zafar Abbasi, Sardar M Raza, Sardar Mazhar, Nasir Nazir Satti, Raja Arshad Mahmood and many others were present on the occasion. A special prayer was offered and MNA Sadaqat Ali Abbasi inaugurated the event by operating the machine.

ہماری روڈ کی از سر نو مر مت کی جائے۔ چھنی بازار کے معروف تاجر ملک افضل اعوان

Our road should be repaired. Malik Afzal Awan, a well-known trader of Chani Bazaar

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15اپریل 2022)
کہوٹہ چھنی بازار کے معروف تاجر ملک افضل اعوان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 70سالوں سے کہوٹہ کی عوام سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے سٹرکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، تعلیم اور صحت کا نظام بھی درہم برہم عوام کا کوئی پر سان حال نہیں سڑکیں اتنی ٹوٹیں ہوئی ہیں کہ ان پر سفر کرنا عذاب بن گیا کہوٹہ شہر کی حالت یہ ہے پنجاڑ چوک سے مچھلی چوک اور مچھلی چوک سے مٹور چوک تک ٹف ٹائل لگ گیں مگر چھنی بازار کہوٹہ، مین بازار کہوٹہ، قدید بازار کہوٹہ، تحصیل چوک کہوٹہ، کلر چوک کہوٹہ میں سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ پر بر ے حالات ہیں اندرون شہر کی سڑ کیں دیکھ کر رونا آتا ہے مونسپل کمیٹی میں شہر کی عوام اور تاجر ٹیکس بھی دیتے ہیں مگر ناں جانے یہ رقم کہاں خرچ کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ کہوٹہ راولپنڈی روڈ کی حالت دیکھیں تو مونجوداڑواور ہڑپہ کی یاد تازہ ہو جاتی ہے ڈیفنس روڈ ہونے کے باوجود اس پر توجہ نہیں دی جاتی انہوں نے موجودہ نہیں حکومت سے اپیل کی ہے کہ خداراہ ہم لوگوں پراحسان کریں اور ہماری روڈ کی از سر نو مر مت کی جائے۔

فاتحہ خوانی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15اپریل 2022)
راجہ الطاف حسین جنجوعہ، راجہ مشتاق احمد جنجوعہ، راجہ محمد سدھیر جنجوعہ کا راجہ عمر مجید جنجوعہ کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی۔تفصیل کے مطابق بائیس دیس بجوالہ کلاں والے راجہ عمر مجید جنجوعہ کے والدگذشتہ دونوں وفات پا گے تھے گذشتہ روز جنجوعہ راجپوت خاندان کی معروف سیاسی، سماجی،مذہبی وعلمی شخصیات راجہ الطاف حسین جنجوعہ، راجہ مشتاق احمد جنجوعہ، راجہ محمد سدھیر جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ حاضری دی ان کے والد محترم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر راجہ احمد سعید خان، کبیر راجہ ہارون مجید خان،راجہ فضل الرحمان، راجہ لئیق احمد،راجہ عبدالرشیدسمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ موجود تھے َ

Show More

Related Articles

Back to top button