DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Khalid Pervez, Headmaster of Government High School Sanbhala, has retired after almost 38 years service

گورنمنٹ ہائی سکول سنبھلاہ کے ہیڈ ماسٹر خالد پرویز تقریبا 38سالہ تعلیمی تدریسی فرائض سرانجام دینے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے

کہوٹہ ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،15،اپریل،2022ء)—ممتاز علمی و ادبی شخصیت ہیڈ ماسٹر خالد پرویز تقریبا 38سالہ تعلیمی تدریسی فرائض سرانجام دینے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے۔ الوداعی تقریب میں درجنوں اساتذہ اور سینکڑوں طلبا و طالبات اور معززین علاقہ نے اشک بار آنکھوں سے رخصت کیا۔ بچوں اساتذہ والدین اور شہریوں نے پھولوں کے ہا ر پہنائے۔ ہم ایک عظیم استاد سے آج محروم ہو رہے ہیں۔ خالد پرویز نے اپنے تدریسی سفر کے دوران اپنے فرائض انتہائی دیانتداری اور فرض شناسی سے ادا کیئے۔خالد پرویز کے سٹوڈنٹس آج ملک میں مختلف اداروں میں اہم عہدوں پر فائز ہیں۔ان خیالا ت کا اظہارگورنمنٹ ہائی سکول سنبھلاہ کے ہیڈ ماسٹر خالد پرویز کی ریٹائر منٹ کے موقع پر ادارے کے اساتذہ اور سینکڑوں طلبا و طالبات اور معززین علاقہ نے اظہارخیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ہیڈ ماسٹر خالد پرویز نے کہا کہ 11دسمبر 1984کو گورنمنٹ ہائی سکول مٹور سے شروع ہونے والا تدریسی سفر 14اپریل 2022کو اللہ پاک کے فضل و رکرم اور والدین کی دعاؤں سے گورنمنٹ ہائی سکول سنبھلاہ تحصیل کہوٹہ پر اختتام پذیرہو ا۔ 37سال 4مہینے اور 4دن پر محیط اس تویل سفر میں بہت سے نشیب و فراز اور گئے بہت مخلص دوست ملے جن کی فہرست بہت طویل ہے اور میرا سرمایہ حیات بھی ہے۔ لیکن سفر کا سب سے بہترین دور گورنمنٹ ہائی سکول نرڑ کا ہے اس سکول میں بطور سائنس ٹیچر میرا قیام 7مئی 1987تا 14مئی 1994یعنی 7سال اور 8دن رہا علاقہ کے عوام کی تعلیم سے محبت اور تعلیمی شعور ان کے بچوں کو پڑھانے والے اساتذہ کے ساتھ احترام کا جو جذبہ نرڑ میں دیکھا اس کی نظیر کہیں نہیں ملے گی۔ یہاں ایسے مخلص دوست ملے جن سے محبت احترام اور خلوص کا رشتہ آج بھی قائم و دائم ہے۔ یہاں سب دوستوں کے نام لکھنا ممکن نہیں لیکن ایک نام جو سر فہرست ہے وہ ڈاکٹر ملک حکمداد (موجودہ پرنسپل نمل یونیورسٹی اسلام آباد) کا نام نامی ہے۔ یہ نام صرف میرے لیئے مقدم ہے۔ بلکہ علاقہ نرڑ کے لوگوں میں فرشتہ رحمت کے طور پر مشہور ہے۔ 15 مئی 1994 تا 2015 کہوٹہ کی عظیم درسگاہ گورنمنٹ ہائی سکول کہوٹہ میں تدریس کا موقع ملا۔ اس ادارے میں 21سال اور 16دن کے عرصہ میں ہزاروں کی تعداد میں طلباء کو پڑھانے کا موقع ملا جو اس ادارے سے فارغ التحصیل ہوکر مختلف شعبہ ہائے زندگی میں آسمان کے ستاروں کی مانند جگمگاتے رہے ہیں۔ اللہ پاک ان بچوں کو مزید کامرانیاں عطاء کرے۔
اس ادارے میں دوستوں کی تعداد میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا یہاں منیر الدین جنجوعہ اور محمد احسان جیسے اعلیٰ پائے کے نامی گرامی اساتذ ہ کے ساتھ کام کیا جنہوں نے اس ادارے کو چار چاند لگانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی ان اساتذہ سے آج بھی احترام اور دوستی کا رشتہ قائم دائم رہے۔ یاد رہے یہ ادارہ میرا بھی مادر عملی رہا ہے۔ جہاں سے میں نے 1974سے 1979تک اس وقت کے بہترین اساتذہ حاجی صابر حسین، قاضی محمد فیاض اور محمد فاروق بٹ وغیرہ سے کسب ِ فیض حاصل کیا تھا۔ 30مئی 2015سے لے کر آج 14اپریل 2022تک گورنمنٹ ہائی سکول سنبھلاہ تحصیل کہوٹہ میں بطور سربراہ ادارہ خدمات سر انجام دیتا رہا اس ادارے کے نہم اور دہم کے راولپنڈی بورڈ کے نتائج گواہ ہیں۔کہ مجھے ایک اچھی ٹیم ملی چونکہ اس سکول میں عمارت گراؤنڈ پینے کے پانی اور دیگر بنیادی سہولتوں کی بہت کمی تھی۔ اس لیئے بہت زیادہ محنت اور تگ و دو کر نا پڑی ادارے کو موجودہ مقام تک لانے میں دو اساتذہ شہزاد احمد اور اظہر حسین نے بھرپور ساتھ دیا امید کرتا ہوں کہ میرے بعد بھی یہ اساتذہ اسی جذبے کو قائم و دائم رکھیں۔14اپریل 2022بروز جمعرات 60سال عمر پوری ہونے پر بہت اچھی یادیں لے کر گورنمنٹ سروس سے ریٹا ئرڈ ہو رہا ہوں۔ رب کائنات کے کرم اور مدد سے اس مکمل دور اپنے فرائض بطیر یق احسن نبھانے کی کوشش کی مضامین پر کتنی گرفت رہی اور طریقہ تدریس کتنا موثر تھا۔ اس پر بحث نہی کیونکہ یہ میرے شاگرد ھی بتاسکتے ہیں۔البتہ میں نے اپنی طرف سے معاشرے کو بہترین افراد دینے کی بھر پور کوشش ضرور کی اس دوران اگر کسی کے ساتھ کوئی زیادتی ہوگئی ہو تو معافی کا طلب گار ہوں اور دوستوں اور شاگردوں کا بہت شکر گزار جن کی دعاؤں کی بدولت یہ بھرم اب تک قائم ہے۔

Kahuta ( Pothwar.com, Imran Zamir, April 15, 2022) * Prominent scholar and literary personality Headmaster Khalid Pervez retired after performing almost 38 years of teaching duties.

Dozens of teachers and hundreds of students and dignitaries of the area bade farewell with tears in their eyes at the farewell ceremony. Children, teachers, parents and citizens wore garlands of flowers, We are losing a great teacher today.

During his teaching journey, Khalid Pervez performed his duties with utmost honesty and conscientiousness. Khalid Pervez’s students today hold important positions in various institutions in the country. On the occasion of the minute, the teachers of the institution and hundreds of students and dignitaries of the area expressed their views.

On this occasion, Headmaster Khalid Pervez said that the educational journey started from Government High School Mator on December 11, 1984 and ended on April 14, 2022 at Government High School Sanbhala Tehsil Kahuta with the blessings of God and prayers of parents. In this long journey of 37 years, 4 months and 4 days, I went through many ups and downs and found many sincere friends whose list is very long.

But the best part of the journey is Government High School Narh. My stay as a science teacher in this school was from May 7, 1987 to May 14, 1994, ie 7 years and 8 days. The people of the area love education There is no precedent for the passion seen in Narh. Here you will find such sincere friends with whom the relationship of love, respect and sincerity is still lasting.

I had benefited from the best teachers of that time, Haji Sabir Hussain, Qazi Muhammad Fayyaz and Muhammad Farooq Butt. From May 30, 2015 to today, April 14, 2022, Government High School, Sanbhala, Tehsil Kahuta, has been serving as the head institution.

There was a severe shortage of water and other basic amenities. Therefore, two teachers Shehzad Ahmed and Azhar Hussain gave their full support in bringing the institution to its present place without much hard work and effort. I hope that these teachers will keep the same spirit alive even after me.

At the age of 60, I am retiring from government service with fond memories. With the grace and help of Allah.

Show More

Related Articles

Back to top button