روات ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،14،اپریل،2022ء)— وزیر اعظم آفس نے سی ڈی اے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ پشاور موڑ سے نیو اسلام آ باد ائر پورٹ تک میٹرو بس سروس بلا تاخیر شروع کی جا ئے۔یہ ہدایت گزشتہ روز وزیراعظم آفس میں ہو نیوالی ایک میٹنگ میں دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اس امر پر نا راضگی کا اظہار کیا ہے کہ یہ پراجیکٹ 2017میں شروع کیاگیا تھا لیکن ابھی تک اسے مکمل نہیں کیا گیا۔ سی ڈی اے حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ چین سے 30بسیں خریدی گئی ہیں لیکن کورونا کی وجہ سے بندرگاہ بند تھی جو 15اپریل کو کھلے گی۔ وہاں سے یہ بسیں بذریعہ بحری جہاز کراچی آئیں گی۔ یہ سفر 15دن کا ہے۔ مزیدکسٹم کلیرنس پراسیس اور کراچی سے اسلام آ باد آنے میں بھی وقت لگے گا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک چینی کمپنی کو میٹرو بس سروس پراجیکٹ کا آئی ٹی سسٹم لگانے اور دس سال تک چلانے کا ٹھیکہ دیدیا گیا ہے۔یہ ٹھیکہ تین ارب پچاس کروڑ روپے میں دیاگیا ہے۔این ایچ اے کو خط لکھاگیا ہے کہ انفراسٹرکچر کو 100فیصد مکمل کرے تاہم یہ کام تقریباً مکمل ہے۔ وزیر اعظم آفس نے ہدایت کی ہے کہ راولپنڈی میٹرو بس سروس سے آٹھ بسیں عارضی طور پر لی جائیں اور بس سروس کو چلایا جا ئے۔ آئی ٹی سسٹم لگنے تک مینوئیل ٹکٹنگ کی جا ئے۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے مارچ 2017میں ا س پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ 2018تک 90فیصد کام ہو گیاتھا لیکن پی ٹی آئی کی حکو مت نے اس منصوبہ کو تعطل کا شکار رکھا۔یہ سروس اب ہفتہ کے دن سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
Rawat: Prime Minister Shehbaz Sharif has directed the Capital Development Authority (CDA) to launch the metro bus service between Peshawar Mor and Islamabad International Airport (IIA) as soon as possible.
Source said on his first day in office, Prime Minister Sharif got a briefing from CDA officials through his staff on the metro bus project which was launched by the PML-N government in 2017.
They said the CDA officials were directed to ensure early launch of the bus service, preferably from coming Saturday.
The officials told the prime minister that 30 buses for the route would reach Islamabad from China next month.