کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،14،اپریل،2022ء)—کلرسیداں سے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے بعد آئندہ انتخابات میں شرکت کے لیئے سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل شبیر اعوان نے سرگرمیاں تیز کر دی ہیں وہ گزشتہ چند ایام سے روزانہ کی بنیاد پر کلرسیداں اور کہوٹہ کے کارکنوں سے رابطے مستحکم کرنے میں مصروف ہیں۔یہ اس سے قبل بھی پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر یہاں سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں اس بار پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے اعلان کے بعد کرنل شبیر اعوان نے سرگرمیاں اور عوام رابطہ مہم بھی تیز کردی ہے۔
Kallar Syedan ؛ (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, April 14, 2022) * Former Member Punjab Assembly Col. Shabbir Awan has intensified his activities. For the last few days he has been busy in establishing contacts with the workers of Kallar Syedan and Kahuta on a daily basis. After the announcement of PTI member Punjab Assembly Raja Saghir Ahmed’s joining PML-N, Col Shabbir Awan has also intensified his activities and public relations campaign.
اسلحے کے زور پر گاڑی میں رکھے چار لاکھ روپے چھین لیے اور فرار ہو گئے۔مشتاق حسین سکنہ کمبیلی صادق
Armed gang rob Mushtaq Hussain of Kambeeli Sadiq of 4 Lakh Rps
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،14،اپریل،2022ء)—مشتاق حسین سکنہ کمبیلی صادق نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں گزشتہ رات اپنی رہائش گاہ کمبیلی صادق پہنچا تو تین نا معلوم ملزمان میری گاڑی کے سامنے آ گئے جو آتشیں اسلحہ سے مسلح تھے انہوں نے اسلحے کے زور پر گاڑی میں رکھے چار لاکھ روپے چھین لیے اور فرار ہو گئے۔
راجہ صغیر احمد نے نے شاہد خاقان عباسی،سینیٹر مصدق ملک کے ہمراہ بیور میں پہلے مسلم لیگی اجتماع سے خطاب
Raja Saghir Ahmed along with Shahid Khaqan Abbasi, Senator Musaddiq Malik addressed the first Muslim League gathering in Bior
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،14،اپریل،2022ء)—پی ٹی آئی سے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا کہ وہ اپنے گھر میں واپس آ کر اطمینان اور مسرت محسوس کرتے ہیں میں مسلم لیگی تھا ہوں اور رہوں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہد خاقان عباسی،سینیٹر مصدق ملک کے ہمراہ بیور میں پہلے مسلم لیگی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا وہ گزشتہ انتخابات میں آزاد حیثیت سے کامیاب ہوئے تھے میں نے کامیابی کے بعد شاہد خاقان عباسی کو بتا دیا تھا کہ مستقبل میں جب کبھی مسلم لیگ ن کو میری ووٹ کی ضرورت پڑی تو میں حاضر ہوں گا انہوں نے کہا کہ جب مجھے عمران خان سے ملاقات کے لیئے لے جایا جا رھا تھا تو جب کوئی دوست فون کر کے پوچھتا کہ کدہر جا رہے ہو تو ان سے کہتا ک میاں صاحب سے ملنے جا رھا ہوں تو ساتھی کہتے میاں صاحب نہیں عمران خان سے ملنے جا رہے ہو۔انہوں نے کہا کہ جب لاہور میں خواجہ سعد رفیق نے مجھے کہا کہ ہمیں آپ کی ضرورت ہے تو میں نے جواب دیا کہ مجھے بھی آپ کی ضرورت ہے مجھے اپنے گھر آ کر خوشی ہوئی کہ میں اپنے آباؤ اجداد کی جماعت میں واپس آیا ہوں۔
پاکستان میں حکومت کی تبدیلی ناقابل قبول ہے,راجہ ساجد جاوید
Change of government in Pakistan is unacceptable, Raja Sajid Javed
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،14،اپریل،2022ء)—پاکستان تحریک انصاف تحصیل کلرسیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ بیرونی مداخلت کے ذریعے وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد پاکستان اور دنیا کے کئی شہروں میں بڑے پیمانے پر عوامی احتجاج ایک واضح پیغام دیتا ہے کہ پاکستان میں حکومت کی تبدیلی ناقابل قبول ہے اور آگے بڑھنے کا بہترین طریقہ فوری قبل از وقت انتخابات ہیں۔انہوں نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کو جانے سے پہلے اس بات کا ادراک ہو چکا تھا کہ ملک کے بوسیدہ انتظامی ڈھانچے کے علاؤہ مقتدر حلقے اور الیکشن کمیشن ان کی بجائے مخالف صفوں میں شامل ہو چکے ہیں۔ اس لیے اسمبلی سے مستعفی ہو کر عوام میں جانے کو ترجیح دی۔انہوں نے کہا کہ نئی حکومت عوام کو کسی صورت قبول نہیں عوام اس بات کو سمجھ چکے ہیں کہ جمہوریت کی بحالی کی جدو جہد ہر محب وطن پر لازم ہے۔عمران خان کی حکومت کے خاتمے پر عوام نے باہر نکل ثابت کیا کہ وہ امپورٹڈ حکومت کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔
پی ٹی آئی کا چارسالہ دور عوام کے لیے عذاب بن کے گزرا۔حافظ منصور ظہور لنگڑیال
Four years of PTI have become a nightmare for the people. Hafiz Mansoor Zahoor Langarial
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،14،اپریل،2022ء)—تحریک لبیک حلقہ پی پی سات کے امیر حافظ منصور ظہور لنگڑیال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا چارسالہ دور عوام کے لیے عذاب بن کے گزرا۔مہنگائی بے روزگاری لا قانونیت نے ڈیرے ڈالے رکھے۔تحریک لبیک پر تین کریک ڈاون کیے ہزاروں کارکنان کو ناحق جیلوں میں ڈالا،چادر چاردیواری کا تقدس پامال کیاگیا۔علماء مشائخ کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالیگے۔ہزاروں کارکنان کو سٹیٹ فائر سے زخمی کیا 34کارکنان کو شہید کیاگیا۔انہوں نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ تحریک لبیک کو کالعدم کرنے والے آج خود کالعدم ہوگئے ہیں ان کی حکومت کی کارگردگی بدتمیزی بد تہذیبی بہتان تراشی جھوٹ مکر فریب کرپشن کے سوا کچھ نہیں تھی شہباز گل،فواد چوہدری، شیخ رشید، فردوس عاشق اعوان جیسے لوگ ملک کی بدنامی کا سبب بنے۔ انہوں نے کہا کہ نئی بننے والی حکومت سے بھی بہتری کی امید نہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ تحریک لبیک کا ساتھ دے کر فرسودہ نظام تبدیل کرنے میں تحریک لبیک کی مدد کریں۔
عمران نیازی نے اپنی غیر جمہوری حرکتوں کی وجہ سے اپنی سیاست کا خاتمہ کیا ہے۔اظہر محمود بھٹی
Imran Niazi has ended his politics due to his undemocratic actions. Azhar Mahmood Bhatti, PPP
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،14،اپریل،2022ء)—پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے سیکرٹری اطلاعات اظہر محمود بھٹی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی اور عوامی جمہوری حکومت کا قیام الزام تراشی جھوٹ مکر و فریب کی سیاست کی ناکامی اور نیازی بیانئیے کی ہار ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ملک کے غیور اور باشعور عوام نیازی ٹولے کا اصل روپ پہچان چکے ہیں۔ عمران نیازی نے اپنی غیر جمہوری حرکتوں کی وجہ سے اپنی سیاست کا خاتمہ کیا ہے۔ اس ملک میں حقیقی جمہوری طاقت پاکستان پیپلز پارٹی ہے اور یہ بات موجودہ حالات میں پارٹی کی اعلی قیادت نے ثابت بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خدا کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے رمضان کے بابرکت مہینے میں نااہلوں سے اس ملک کی جان چھڑائی اور اقتدار قیقی عوامی نمائندوں کو سونپا۔