کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،13،اپریل،2022ء)—پی ٹی آئی سے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا کہ وہ اپنے گھر میں واپس آ کر اطمینان اور مسرت محسوس کرتے ہیں میں مسلم لیگی تھا ہوں اور رہوں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہد خاقان عباسی،سینیٹر مصدق ملک کے ہمراہ بیور میں پہلے مسلم لیگی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا وہ گزشتہ انتخابات میں آزاد حیثیت سے کامیاب ہوئے تھے میں نے کامیابی کے بعد شاہد خاقان عباسی کو بتا دیا تھا کہ مستقبل میں جب کبھی مسلم لیگ ن کو میری ووٹ کی ضرورت پڑی تو میں حاضر ہوں گا انہوں نے کہا کہ جب مجھے عمران خان سے ملاقات کے لیئے لے جایا جا رھا تھا تو جب کوئی دوست فون کر کے پوچھتا کہ کدہر جا رہے ہو تو ان سے کہتا ک میاں صاحب سے ملنے جا رھا ہوں تو ساتھی کہتے میاں صاحب نہیں عمران خان سے ملنے جا رہے ہو۔انہوں نے کہا کہ جب لاہور میں خواجہ سعد رفیق نے مجھے کہا کہ ہمیں آپ کی ضرورت ہے تو میں نے جواب دیا کہ مجھے بھی آپ کی ضرورت ہے مجھے اپنے گھر آ کر خوشی ہوئی کہ میں اپنے آباؤ اجداد کی جماعت میں واپس آیا ہوں۔
Punjab Assembly member Raja Sagheer Ahmed, who joined PML-N from PTI, said that he was satisfied and happy to return to his home. I feel that I was and will remain a Muslim League member. He expressed these views while addressing the first Muslim League gathering in Bior along with Shahid Khaqan Abbasi, Senator Musaddiq Malik. He said that he had won the last election as an independent. I had told Shahid Khaqan Abbasi after the victory that in future whenever PML-N needs my vote, I will be present.
اپوزیشن نے تقریبا چار برس تک عمران کی فسطاہیت اور انتقام کا ڈٹ کر مقابلہ کیا , سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
The opposition fought Imran’s fascism and revenge for almost four years says former PM Shahid Khaqan Abbasi
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،13،اپریل،2022ء)—مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے تقریبا چار برس تک عمران کی فسطاہیت اور انتقام کا ڈٹ کر مقابلہ کیا قید و بند کی صعوبتیں ہمارے عزم کو کمزور نہ کر سکیں دنیا گواہ رہے جس مسلم لیگ ن کو چار سال پہلے اقتدار سے باہر کیا گیا تھا وہ آج پھر اقتدار میں ہے یہ تاریخ کا ایک سبق ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کی شام بیور کے قریب کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں کلرسیداں اور کہوٹہ کے سابق بلدیاتی چیئرمینوں ارکان نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مخالفین نے بڑا زور لگایا وہ ہمارا ایک رکن اسمبلی نہ توڑ سکے وہ ن سے ش نکالتے نکالتے نہ صرف اپنی جماعت کو ٹکڑوں میں تقسیم کر بیٹھے بلکہ اقتدار سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے،پی ٹی آئی نے قوم کو تبدیلی اور نئے پاکستان کے نام پر دھوکہ دیا اس کو ووٹ دینے والے بھی آج اپنے فیصلے پر شرمندہ ہیں۔انہوں نے پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کی ن لیگ میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن ان کی شمولیت پر ان کی مشکور ہے۔سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملکی ترقی کے چلتے پہیئے کو روک کر ملک سے بڑی زیادتی کی ہمارے دور کا ایک روپیہ پی ٹی آئی کے دور میں صرف پچپن پیسے رہ گیا تھا پی ٹی آئی نے قوم سے روٹی تک چھین لی عمران خان آج خوداری کے نام پر نیا بیانیہ بنانے میں مصروف ہیں جبکہ دنیا انہیں ایک بھکاری کے طور پر جانتی ہے ہماری حکومت دن رات محنت کرکے مہنگائی پر قابو پائے گی ملک کے ہر شہری کو سستے داموں آٹا مہیا کریں گے روپے کی قدر میں بہتری لا کر منہ زور مہنگائی کو شکست فاش دیں گے تقریب سے رکن صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد،مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری شوکت اقبال جنجوعہ،بلال یامین ستی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
وزارت عظمیٰ کے لیئے متحدہ اپوزیشن کے متفقہ امیدوار میاں شہباز شریف کی کامیابی اور حلف برداری کے بعد رات کو کلرسیداں میں بھرپور جشن منایا گیا
After the victory and swearing in of Mian Shahbaz Sharif, PML-N supporters celebrate in Kallar Syedan
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،13،اپریل،2022ء)—وزارت عظمیٰ کے لیئے متحدہ اپوزیشن کے متفقہ امیدوار میاں شہباز شریف کی کامیابی اور حلف برداری کے بعد رات کو کلرسیداں میں بھرپور جشن منایا گیا مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی،جمعیت علمائے اسلام اور دیگر کے رہنماؤں اور کارکنوں نے کلرسیداں میں بڑی ریلی نکالی جس میں موٹر سائیکل سواروں کے علاؤہ ٹریکٹرز پر سوار کارکن بھی شامل تھے شرکا نے اک زرداری سب پر بھاری،جیئے بھٹو،میاں نواز شریف،مسلم لیگ ن مولانا فضل الرحمان کے حق میں اور گو نیازی رو نیازی کے نعرے لگائے۔مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم اور شیخ سلیمان شمسی کی جانب سے آتش بازی کا زبردست مظاہرہ کروایا گیا۔پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ اپوزیشن نے اپنے اتحاد سے ایک متکبر نااہل سیلیکٹڈ وزیراعظم کو رات کے اندھیرے میں وزیراعظم ہاؤس سے فرار ہونے پر مجبور کردیا ہم نے قوم کو ایک ضدی سیلیکٹڈ سے نجات دلا دی ہے۔جمعیت علمائے اسلام تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی نے کہا کہ اپوزیشن نے 2028 تک برسر اقتدار رہنے کا دعویٰ کرنے والے عمران خان کے دفتر پر آج میاں شہباز شریف موجود ہیں۔سابق چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس نے کہا کہ قوم گواہ رہے متحدہ اپوزیشن نے عمران خان کی گردن سے سریا نکال دیا ہے غرور کا سر ہمیشہ کی طرح اس بار بھی نیچے رھا۔مسلم لیگ ن سٹی کلر کے صدر حاجی اخلاق حسین،مسلم لیگ یوتھ ونگ تحصیل کلر کے صدر ارسلان قریشی,زین العابدین عباس،نمبردار اسد عزیز اور دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب میں بلدیہ کلر کے سابق ارکان،چوہدری ضیارب منہاس،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،عاطف اعجاز،محمد حنیف،ملک زبیر،راجہ طارق محمود،پرویز اختر منہاس کے علاؤہ سابق رکن قومی اسمبلی نثار تنویر شیرازی،نصیر اختر بھٹی،شاہد گجر،صوبیدار غلام ربانی،شاہد جمیل عباسی،نعیم بنارس،شیخ حسن سرائیکی،راجہ ناصر منہاس،نوید مغل،اظہر محمود بھٹی،چوہدری توقیراسلم اور دیگر نے بھی شرکت کی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (کلر سیداں کیمپ) محمد سعید نے عبوری ضمانتوں کے وقت ضامن کی طرف سے فردیا رجسٹری پیش کرنے کو غیر ضروری قرار دے دیا
Additional District and Sessions Judge Muhammad Saeed ruled that it was not necessary for the guarantor to present the individual registry at the time of interim bail
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،13،اپریل،2022ء)— ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (کلر سیداں کیمپ) محمد سعید نے عبوری ضمانتوں کے وقت ضامن کی طرف سے فردیا رجسٹری پیش کرنے کو غیر ضروری قرار دے دیا۔کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے صدر اطہر احمد خالد کھوکھر اور جنرل سیکریٹری نعمان ظفر بھٹی ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز کلر سیداں میں اے ایس جے سے ملاقات کی اور انہیں عبوری ضمانتوں کے وقت پیش آنے والے مسائل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر معزز جج سے استدعا کی گئی کہ عبوری ضمانتوں کے وقت فرد یا رجسٹری کی موجودگی کو غیر ضروری قرار دے کر ضامن کے شناختی کارڈ کو ہی معقول سمجھتے ہوئے ملزم کی عبوری ضمانت منظور کر لی جائے جس پر ایڈیشنل سیشن جج نے قرار دے دیا کہ عبوری ضمانتوں کیلئے ضامن کی طرف سے اب صرف شناختی کارڈ کو ہی ضروری تصور کر تے ہوئے ملزم کی جانب سے مچلکہ جمع کروایا جائے گا۔