مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12اپریل 2022) قائد پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے احتجاج کے اعلان پر ملک بھر کی طرح کہوٹہ سے پی ٹی آئی کارکنان کی ریلی اسلام آباد پہنچی جس کی قیادت سینئر راہنما پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ وحید احمد خان نے کی ریلی رات 8 بجے کہوٹہ سے اسلام آباد دفتر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی طرف روانہ ہوئی جہاں پر کہوٹہ مری اور کوٹلی ستیاں سے ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی دفتر شمالی پنجاب میں جلسے کا سماں تھا جس سے ایم این اے صداقت علی عباسی ایم پی اے میجر (ر) لطاسب ستی اور راجہ وحید احمد خان نے خطاب کیا ریلی میں چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضٰی،سردار مظہر،طاہر ارشاد ستی،راجہ سعید،خالد ستی سمیت سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی ریلی میں امپورٹڈ حکومت نامنظور کے نعرے لگائے گئے۔
Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 12 April 2022) A rally of PTI workers from Kahuta reached Islamabad on the announcement of protest of Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) leader Imran Khan. The office of PTI left for North Punjab where thousands of workers from Kahuta Murree and Kotli Sattian attended the office in North Punjab. Waheed Ahmad Khan addressed the rally. Chairman RDA Raja Tariq Mehmood Murtaza, Sardar Mazhar, Tahir Irshad Satti, Raja Saeed, Khalid Satti and hundreds of workers participated in the rally.
عمران خان پاکستانی عوام کے ساتھ ساتھ اورسیز پاکستانیوں کے سر فخر کے ساتھ بلند کیے تھے ,راجہ شجاع جنجوعہ
Imran Khan raised the head of Pakistani people as well as other Pakistanis with pride, Raja Shuja Janjua
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12اپریل 2022) راجہ شجاع جنجوعہ آف ممیام راجگا ن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم خود مختار قوم ہیں امپورٹڈحکومت کسی صورت میں قابل قبول نہیں عمران خان پاکستان نہیں امہ مسلماں کا ہیرو ہے قاہد اعظم محمد علی جناح ؒ کے بعدپہلی بار پاکستانی عوام کو ایک محبت وطن لیڈر ملا ہے جو دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر تا ضمیر فروش نام نہاد لیڈروں کی طرع نظریں جھکا کر یا پر چیاں دیکھ کر بات نہیں ہے عمران خان پاکستانی عوام کے ساتھ ساتھ اورسیز پاکستانیوں کے سر فخر کے ساتھ بلند کیے تھے اللہ کی مدد ان کے ساتھ شامل حال ہے انشاء اللہ ملک کا بچہ بچہ اپنے عظیم قائد کے ساتھ کھڑا ہے انہوں نے کہا کہ 1947میں ہمارا ملک آزاد ہو ا مگرہم صرف نام کی آزادی حاصل کی ہمارے لیڈربیرونی آقاؤں کے آڈر مانتے تھے مگر پہلی عمران خان کی صورت میں ایک محبت وطن، دلیر، نڈر لیڈر ملک کو ملا جس نے بیرونی ممالک کے تمام احکامات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دی انہوں نے کہا کہ ہم آزاد خود مختار قوم ہیں ہم کسی کے آگے جھکیں گے نہیں ناں ہی کسی کا حکم مانیں گے راجہ شجاع جنجوعہ آف ممیام راجگا ن نے مزید کہا کہ ہم اپنی قومی آزادی اور خود مختاری کی اس تحریک میں اور غلامانہ سوچ رکھنے والوں کے خلاف اپنے قائد عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
تحریک عدم اعتماد کی کامیابی میں آصف علی زرداری کا اہم رول ہے, راجہ ناصر علی کیانی
Asif Ali Zardari played key role in the success of the no-confidence motion, Raja Nasir Ali Kayani
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12اپریل 2022) پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی سیون کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ناصر علی کیانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی میں آصف علی زرداری کا اہم رول ہے آخری گیند تک کھیلنے سے پہلے ہی آوٹ ہو گے ہیں انشاء اللہ اب ملک میں بہتری آئے گی ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت پی پی پی کے نوجوان رہنماء راجہ ناصر علی کیانی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ 1973کا آئین ملکی سالمیت و بقا کی واحد ضمانت ہے پاکستان کو پی ٹی آئی کی حکومت سے نجائت دیلانے اور تحریک عدم اعتماد کی کامیابی میں سابق صدر پاکستان و شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرادی کا اہم کر دار ہے متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں نے بھی آصف علی زرداری کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
اورسیز پاکستانی اپنے قائد کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں,راجہ جاوید اختر جنجوعہ آف ممیام راجگا ن
Overseas Pakistanis stand by their leader, Raja Javed Akhtar Janjua of Mamyam Rajgan
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12اپریل 2022) راجہ جاوید اختر جنجوعہ آف ممیام راجگا ن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قائد تحریک انصاف عمران خان قوم کو خودار بنا نا چاہتا ہے 22کروڑ عوام اور اورسیز پاکستانی اپنے قائد کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں کیونکہ قوم خوداری سے بنتی ہے بھکاری بننے سے نہیں عمران خان ہمیں پارٹیوں، رنگ ونسل قوموں،صوبوں سے نکال کر ایک قوم بنانا چاہتا ہے ملک کا بچہ بچہ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے روزانہ کی بنیاد پر نکلنے والے تحریک انصاف لاکھوں کی تعدادعوام دیکھ کر مخالفین کے چھکے چھوٹ گئے ہیں غیر معمولی تعداد دیکھ کرپی ڈی ایم والوں کو پتہ چل گیا ہے ملک کی عوام عمرا ن خان کیساتھ کھڑی ہے رات گئے ملک کی عوام کے ہزاروں، لاکھوں پر محیط ٹھاٹھیں مارتے سمند ر نے اپنی طرف سے یہ واضع پیغام دے دیا ہے کہ وہ ملک سے چورو ں کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن کر دیں گے انہوں نے کہا کہ قائد تحریک انصاف عمران خان ملک کی نہیں بلکہ امت مسلمہ کی جنگ لڑھ رہا ہے اس کے ساتھ اللہ کی مدد شامل ہے اسی لیے تو عوام اپنے گھروں سے نکل کر خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں انشاء اللہ 2023میں دو تہائی اکثریت کے ساتھ پی ٹی آئی کی حکومت آئے گئی۔