کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،11،اپریل،2022ء)—مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر کلرسیداں سے سابق رکن پنجاب اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ نے عمران حکومت کے خاتمہ کو مبارک ساعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ماہ صیام میں اس نحوست کا خاتمہ کرکے مسلم امہ کو خوشخبری سنائی ہے۔جمعیت علمائے اسلام تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔انہوں نے ایک بیان کہ عمران گھر سے حکومت تک ہر سطع تک ناکام ثابت ہوئے۔پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود نے کہا کہ عمران تحریک عدم اعتماد لانے کے لیئے اپوزیشن کو چیلنج کرتے تھے جب اپوزیشن تحریک لے آئی تو بزدل کھلاڑی میدان سے ہی فرار ہو گیا۔پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،نصیر اختر بھٹی نے کہا کہ آخری بال تک مقابلہ کرنے والا اسمبلی میں آیا ہی نہیں اس نے قوم کے چار قیمتی برس ضائع کیئے ہیں۔مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،جنرل سیکرٹری زین العابدین عباس نے کہ مخالفین کو برے القاب سے پکارنے والا باالاخر اپنے برے انجام کو پہنچا اس کے اپنے ارکان اسمبلی اور اتحادی اس کا ساتھ چھوڑ گئے اور وہ رات گئے بنی گالہ فرار ہو گیا۔مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسیداں کے صدر شیخ حسن سرائیکی نے کہا کہ اللہ نے ماہ صیام کی برکت کی وجہ سے قوم کو نااہل سیلیکٹڈ وزیراعظم سے نجات دلائی بلاشبہ دس اپریل یوم تشکر کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔حاجی طارق تاج نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد نے عمران خاں نے غرور اور تکبر کے بت کو پاش پاش کیا ہے۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, April 11, 2022) Maulana Ehsanullah Chakialvi, Ameer of Jamiat Ulema-e-Islam, has congratulated the entire nation on the success of the no-confidence motion by the opposition in the National Assembly.
PPP district president Chaudhry Zaheer Mehmood said that Imran used to challenge the opposition to bring no-confidence motion. Naseer Akhtar Bhatti, President of PPP, Naseer Akhtar Bhatti said that the contestant did not even come to the assembly till the last ball, he has wasted four precious years of the nation.
General Secretary Zainul Abidin Abbas said that those who call opponents by bad titles are finally on their own Sheikh Hassan Seraiki, president of the Muslim League-N Youth Wing , said that Allah had blessed the nation with the blessings of the month of Ramadan. Haji Tariq Taj said that the opposition alliance has shattered the idol of pride and arrogance of Imran Khan.