DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Haji Muhammad Dawood Sethi, a veteran shopkeeper and social figure of Kahuta passed away
کہوٹہ کی بزرگ دوکاندار و سماجی شخصیت حاجی محمد داود سیٹھی وفات پا گے
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11اپریل2022)
کہوٹہ کی بزرگ دوکاندار و سماجی شخصیت حاجی محمد داود سیٹھی وفات پا گے نماز ے جنازہ میں صاحبزادہ پیر ساجد الرحمن سمیت سینکڑوں افراد کی شرکت۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے تاجرسہیل سیٹھی،ارشد سیٹھی،اسد سیٹھی، طاہر سیٹھی، بلال سیٹھی کے والد محتر م اورشیخ فارس محمود کے سسر کہوٹہ کی بزرگ دوکاندار و سماجی شخصیت حاجی محمد داود سیٹھی وفات پا گے مر حوم کی نمازے جنازہ ممتاز مذہبی سکالر صاحبزادہ پیر ساجد الرحمن نے پڑھا ئی جبکہ نمازے جنازہ میں علمائے کرام،سابق بلدیاتی نمائندگان، وکلاء،صحافیوں،تاجروں سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی مرحوم کے ایک نیک، ہنس مکھ، صوم وصلوۃ کے پابنداور تہجد گزار تھے۔
Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 11 April 2022)
Hundreds of people including Sahibzada Pir Sajid-ur-Rehman attended the funeral prayers of Haji Muhammad Daud Sethi, a veteran shopkeeper and social figure of Kahuta. According to the details Haji Mohammad Daud Sethi, elder shopkeeper and social figure of Kahuta, father-in-law of Sheikh Faris Mahmood, passed away. Hundreds of people, including businessmen, attended the funeral.
ایم پی اے راجہ صغیر احمد جس پارٹی میں جاہیں انشاء اللہ ہم ان کا حصہ ہونگے,راجہ عمران مینو
We will support Raja Saghir Ahmed regardless of which party, Raja Imran Manoo
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11اپریل2022)
نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران مینو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایم پی اے راجہ صغیر احمد جس پارٹی میں جاہیں انشاء اللہ ہم ان کا حصہ ہونگے ہم کل بھی راجہ صغیر کے ساتھ تھے ہم آج بھی ان کے ساتھ تھے انشاء اللہ آئندہ بھی ان کے ساتھ ہیں راجہ صغیر احمد کے تمام فیصلے ہمارے سر آنکھوں پر ہیں حلقے میں ترقیاتی کام کرانے پر ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا شکر یہ ادا کرتے ہیں ہم اہلیان علاقہ نے اپنے علاقے کی مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا تھا جس کے حلقے پرترقیاتی کاموں کے حوالے سے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں تفصیل کے مطابق حلقہ پی پی سیون کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران مینو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن میں 2013اور2018میں موجودہ ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا ساتھ دیا تھا 2018کے الیکشن میں راجہ صغیر احمد کامیاب ہوئے اور انہوں نے حلقے میں بے شمار تر قیاتی کام کرائے جس سے حلقے پرترقیاتی کاموں کے حوالے سے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم کل بھی راجہ صغیر احمد کے ساتھ ہم آج بھی ان کے ساتھ ہیں آئندہ بھی ان کے ساتھ ہونگے۔