DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Three people injured in a collision between motorcycles

موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،10،اپریل،2022ء)—موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد دو افراد کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بیان کی جاتی ہے۔کلر سیداں کے قریب دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے محمد علی، نعیم سمیت تین افراد زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو 1122 کی مدد سے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچایا گیا جہاں سے محمد علی اور نعیم کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے جہاں نعیم کی حالت تشویشناک بیان کی جاتا ہے۔تیسرے زخمی کو مرہم پٹی کر کے گھر بھیج دیا گیا ہے۔

Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, April 10, 2022) * Three persons were injured in a collision between two motorcycles. The injured have been shifted to Rawalpindi. The condition of one of them is said to be critical. Muhammad Ali and Naeem have been shifted to Rawalpindi where Naeem’s condition is said to be critical.

نامعلوم مقام پر لے گئے اور26مارچ سے 6 اپریل تک میرے ساتھ زیادتی کرتے رہے۔45 سالہ شادی شدہ مغویہ خاتون

Married woman abducted and raped near Takal, Choa Khalsa

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،10،اپریل،2022ء)—45 سالہ شادی شدہ مغویہ خاتون بازیاب، مسماۃ (ن) نے جوڈیشل مجسٹریٹ کلر سیداں ملک مختار اکبر کی عدالت میں دفعہ 164کے تحت بیانات قلم بند کرواتے ہوئے بتایا کہ میں گھر میں موجود تھی کہ پڑوسن نے آ کر کہا کہ باہر سوزوکی پک اپ میں بیٹھوں جس پر میں بیٹھ گئی اور وہ خود گھر چلی گئی اور گاڑی والا مجھے چوآخالصہ کے قریب ٹکال لے گیا۔جہاں تین نامعلوم افراد موجود تھے اور وہ مجھے ایک دوسری گاڑی میں بیٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گئے اور26مارچ سے 6 اپریل تک میرے ساتھ زیادتی کرتے رہے۔ 7 اپریل کو موقع پا کر وہاں سے بھاگ کر اپنے گھر واپس آگئی اور اپنے خاوند کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا۔

موٹر سائیکل پر جعل نمبر پلیٹ لگانا مہنگا پڑ گیا،علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں محمد عابد اعوان نے دو موٹر سائیکل سواروں کو 15،15 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی

Area Magistrate Keller Syedan Muhammad Abid Awan sentenced two motorcyclists to a fine of Rs 15,000 each

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،10،اپریل،2022ء)— موٹر سائیکل پر جعل نمبر پلیٹ لگانا مہنگا پڑ گیا،علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں محمد عابد اعوان نے دو موٹر سائیکل سواروں کو 15،15 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس شاہ خاکی نے دوران چیکنگ محمد ذیشان سکنہ حیال میرگالہ اور محمد شکور سکنہ ڈڈیال آزاد کشمیر کے موٹر سائیکلوں کی پڑتال کی تو محمد ذیشان کی موٹر سائیکل کے پیچھے نصب نمبر پلیٹ پر” فیضی جی” لکھا ہوا تھا جبکہ دوسرے موٹر سائیکل سوار محمد شکور کی موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ پر ”اے کے 47 ”،”جناں دے اپنے ضمیر تگڑے ہون او تعلقات دے محتاج نہیں ہوندے”تحریر کیا ہوا تھا جن کے بارے میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ایپلیکیشن سے بذریعہ موبائل فون نمبر پلٹس کی پڑتال کی گئی جو کہ موٹر متذکرہ بالا سائیکلوں کے انجن و چیسز نمبر کیساتھ مطابقت نہ پائی گئی تھی۔

پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں میں اقتدار کی جنگ جاری ہے

Both the PDM and the PTI are fighting for power

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،10،اپریل،2022ء)—معروف عالم دین مولانا قاسم الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں میں اقتدار کی جنگ جاری ہے دونوں کا ایجنڈہ عوام نہیں ساتھیوں کے مفادات کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے جامعہ مسجد بلال میں نمازجمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی منزل اقتدار ہے پی ٹی آئی کسی صورت اقتدار چھوڑنا نہیں چاہتی دونوں آزمائے جا چکے ہیں تبدیلی اور نئے پاکستان کے نعرے گمراہ کن نکلے۔عوام اگر ملک میں حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں تو یہ سیرت رسول ﷺکے عملی نفاذ کے لیئے آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

حاجی محمد نذیر کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ گاؤں سروہا میں پروفیسر علامہ ڈاکٹر ساجد الرحمان کی امامت میں ادا کی گئی

Haji Muhammad Nazir’s sister passed away in Saroha

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،10،اپریل،2022ء)—برطانیہ کے شہر لوٹن میں مقیم حاجی محمد نذیر کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ گاؤں سروہا میں پروفیسر علامہ ڈاکٹر ساجد الرحمان کی امامت میں ادا کی گئی جس میں سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،مولانا احسان اللہ چکیالوی،راجہ ظفر محمود،عاطف اعجاز بٹ،سردار محمد آصف،چوہدری توقیراسلم،نمبردار عبدالعزیز، نمبردار اسد عزیز،مسعود بھٹی،مفتی اکبر اویسی،علامہ محمد اقبال قریشی،تنویر اختر شیرازی،سردار صلاح الدین احمد،راجہ عاصم صدیق،چوہدری مشتاق حسین اور دیگر نے شرکت کی۔

سپریم کورٹ کا موجودہ فیصلہ کسی سیاسی جماعت کا نہیں بلکہ آئین پاکستان کی جیت ہے,راجہ محمد علی

The current decision of the Supreme Court is not the victory of any political party but the victory of the Constitution of Pakistan, Raja Muhammad Ali

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،10،اپریل،2022ء)— مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر و سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمد علی نے کہا ہیں سپریم کورٹ کا موجودہ فیصلہ کسی سیاسی جماعت کا نہیں بلکہ آئین پاکستان کی جیت ہے جس کی مثال ماضی قریب میں کہیں نہیں ملتی۔عمران خان نیازی نے ملک میں اپنی انا کو تسکین پہنچانے کے لیے ایک طرف سیاسی خودکش حملہ کیا تو دوسری طرف ملک کوسفارتی محاذ پر بھی تنہا کر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق بلدیہ ممبر چوہدری مشتاق کے بھانجے کی اہلیہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد پر سابق نائب ناظم چوہدری زین العابدین عباس سمیت دیگر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راجہ محمد علی نے کہا کہ اس وقت ملک ایک شدید آئینی بحران میں گر چکا ہے موجودہ حالات میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بنچ نے چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں میں نظریہ ضرورت کو دفن کرتے ہوئے ملک میں آئین کی عملداری کو بحال کیا مگر اسپیکر اب بھی سپریم کورٹ کے فیصلے میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں یہ قومی اسمبلی کے اسپیکر نہیں عمران خان کے ساتھی زیادہ ثابت ہوئے ہیں،انہیں بطور اسپیکر اٹھائے گئے حلف کا بھی پاس نہیں ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button