DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Three children drown to death near village Bakhral
کلر سیداں کےبکھڑال میں قریب تین بچے گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،09،اپریل،2022ء)—کلر سیداں کے قریب تین بچے گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے،جاں بحق ہونے والے بچوں کا تعلق وزیر ستان سے تھا۔یہ واقعہ بکھڑال کے قریب پیش آیاجہاں ربیس خان نامی پٹھان کے تین بچے دس سالہ شبنم،سات سالہ سمیر اور 8 سالہ اعجاز گھر کے قریب واقع ایک نالے کی طرف نکل گئے اور نہانے کیلئے پانی میں چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں تینوں بچے گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔بدقسمت باپ اپنے تینوں بچوں کی نعشیں لے کر وزیر ستان روانہ ہو گیا ہے۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, April 09, 2022) * Three children drowned in deep water near village Bakhral, the children belonged to family from Waziristan. Shabnam, 10, Sameer, 7, and Ejaz, 8, jumped into a kass near their house and jumped into the water to take a bath and sadly drowned. The unfortunate father has left for Waziristan with the bodies of his three children.
چوکپنڈوری میں مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر سابق رکن اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی
A rally was held in Chauk Pindori under the leadership of PML-N provincial vice president and former assembly member Engineer Qamar Islam Raja
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،09،اپریل،2022ء)—قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو عدالت عظمیٰ کی جانب سے کاالعدم قرار دینے پر رات گئے کلرسیداں کے نواحی قصبے چوکپنڈوری میں مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر سابق رکن اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی،وائس چیئرمین غزن آباد ظفر عباس مغل اور افتخار بھولا کے علاؤہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے تحصیل صدر ارسلان قریشی،عثمان یوسفزئی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔شرکا نے مسلم لیگ ن کی قیادت کے حق میں زبردست نعرے بازی کی انجینئر قمراسلام راجہ نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سپریم کورٹ نے نظریہ ضرورت کو دفن کرنے آئین کو بالادست ثابت کیا ہے عدالتی فیصلہ آئین کی جیت ہے جس نے آئین شکنوں جو واقع پیغام دیا ہے۔عدالت عظمیٰ نے ثابت کیا کہ وزیراعظم نہیں آئین سپریم ہے عمران خان نے بدترین شکست سے بچنے کے لیئے سول مارشل لا نافذ کرنے کی کوشش کی ان کا یہ عمل آئین قانون اور جمہوریت کے متصادم تھا۔انہوں نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کاالعدم قرار دیئے جانے کو ملکی عدالتی تاریخ کا ایک تاریخ ساز فیصلہ قرار دیا ہے۔
پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں میں اقتدار کی جنگ جاری ہے
Both the PDM and the PTI are fighting for power
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،09،اپریل،2022ء)—معروف عالم دین مولانا قاسم الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں میں اقتدار کی جنگ جاری ہے دونوں کا ایجنڈہ عوام نہیں ساتھیوں کے مفادات کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے جامعہ مسجد بلال میں نمازجمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی منزل اقتدار ہے پی ٹی آئی کسی صورت اقتدار چھوڑنا نہیں چاہتی دونوں آزمائے جا چکے ہیں تبدیلی اور نئے پاکستان کے نعرے گمراہ کن نکلے۔عوام اگر ملک میں حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں تو یہ سیرت رسول ﷺکے عملی نفاذ کے لیئے آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔
گوشت مہر کے فروخت ہوتے ہوئے بغیر پایا گیا تو متعلقہ قصاب کیخلاف کارروائی سمیت اس کا تمام گوشت موقع پر ہی ضائع کر دیا جائے گا۔ہیلتھ سپروائزر
Butchers warned to sell only meat with seal mark
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،09،اپریل،2022ء)—تحصیل ہیلتھ انسپکٹر راجہ عبدالجبار نے اپنے عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دو قصابوں سے مجموعی طور پر 7 کلو قیمہ قبضہ میں لے کر موقع پرتلف کر دیا۔قصاب پہلے سے قیمہ تیار کر کے گاہکوں کو فروخت کر رہے تھے۔انتظامیہ کو شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ قصاب نہ صرف مضر صحت گوشت کا قیمہ پہلے سے تیار کر کے گاہکوں کو فروخت کر تے ہیں بلکہ مبینہ طور پر محکمہ ویٹرنری کے عملے سے ساز باز کر کے بغیر مہر لگوائے مضر صحت گوشت بھی فروخت کررہے ہیں جس پر تحصیل ہیلتھ انسپکٹر نے تمام قصابوں کو خبردار کیا کہ اگر گوشت مہر کے فروخت ہوتے ہوئے بغیر پایا گیا تو متعلقہ قصاب کیخلاف کارروائی سمیت اس کا تمام گوشت موقع پر ہی ضائع کر دیا جائے گا۔ہیلتھ سپروائزر واجد حسین،آتش نواز اور زاہد حیدری بھی ان کے ہمراہ تھے۔