DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Radio Pakistan’s leading Pothwari composer Abid Janjua retires at the postal department
ریڈیو پاکستان کے معروف کمپیئر پوٹھوہاری شاعر محکمہ ڈاک میں اپنی ملازمت کے ساتھ برس مکمل ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،07،اپریل،2022ء)—ریڈیو پاکستان کے معروف کمپیئر پوٹھوہاری شاعر محکمہ ڈاک میں اپنی ملازمت کے ساتھ برس مکمل ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے ان کا تعلق کلرسیداں سے ہے پوٹھوہاری رائٹرز کلب پاکستان نے عابد جنجوعہ کی پوٹھوہاری ادب اور ریڈیو پاکستان میں خدمات کے علاوہ پاکستان پوسٹ آفس سے ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا۔جس میں راولپنڈی اور مضافات کی اہم ادبی شخصیات نے شرکت کی اور عابد حسین جنجوعہ کی شخصیت شاعری ادبی اور ریڈیو پاکستان راولپنڈی میں ان کی خدمات کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کلام بھی پیش کیا تقریب کی صدارت نعمان رزاق نے کی۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, April 07, 2022) * Radio Pakistan’s leading composer Pothwari poet retired in the postal department. Apart from Abid Janjua’s services in Pothwari Adab and Radio Pakistan, on the occasion of his retirement from the Pakistan Post Office, a poetry recital was organized in his honor. Literary and Radio Pakistan Rawalpindi expressed their views regarding his services and also delivered a speech. Noman Razzaq presided over the function.
دھمالی ;گھر داماد نے ساتھیوں کی مدد سے برادر نسبتی اور اس کی اہلیہ کا شدید تشدد کا نشانہ بنایا
Dhamali; son-in-law, with the help of friends, severely tortured the brother-in-law and his wife
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،07،اپریل،2022ء)—گھر داماد نے ساتھیوں کی مدد سے برادر نسبتی اور اس کی اہلیہ کا شدید تشدد کا نشانہ بنایا خاتون سے ذیادتی کی بھی کوشش کی گئی جس سے اس کے کپڑے پھٹ گئے۔ اویس یعقوب سکنہ دھمالی نے پولیس کو بتایا کہ میں گزشتہ روز اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ اپنی والدہ کے گھر گیا جہاں میری والدہ اور بیوی نے آپس میں جھگڑنا شروع کر دیا۔شور شرابے کی آوازیں سن کرتجمل فاروق،لیاقت فاروق،رفاقت فاروق ہمراہ نامعلوم افراد آگئے جنہوں نے مجھے پکڑ لیا اور ڈنڈوں سے مارنا شروع کر دیا۔ میری بیوی نے مجھے بچانے کی کوشش کی تو تجمل فاروق اور لیاقت فاروق نے میری بیوی کو پکڑ کر مارنا شروع کر دیا۔پہلے اس کی جوتوں سے پٹائی کی پھر اس کے کپڑے پھاڑ دیئے اور گھسیٹتے ہوئے باہر گلی میں لے گئے اور زیادتی کرنے کی بھی کوشش کی۔اس دوران 15 پر کال کر دی جس پر کلر سیداں پولیس موقع پر پہنچ گئی۔وجہ عناد یہ ہے کہ میرا بہنوئی جو کہ گھر جمائی بھی ہے میرے گھر میں میرے والدین کیساتھ ہی رہتا ہے اور ہماری زمین جائیداد کو مجھ سے ہتھیانا چاہتا ہے۔
ایم سی ختم ہوتے ہی ضلع کونسل راولپنڈی کے اہلکاروں نے تعمیر شدہ عمارات کو نقشے کے نام پر مالکان کو ہراساں کرنا شروع کر رکھا ہے
As soon as MC is over, District Council Rawalpindi officials have started harassing the owners of the constructed buildings in the name of maps regulations

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،07،اپریل،2022ء)—ضلع کونسل راولپنڈی کے اہلکاروں کی کلرسیداں میں لوٹ سیل۔ایم سی ختم ہوتے ہی ضلع کونسل راولپنڈی کے اہلکاروں نے تعمیر شدہ عمارات کو نقشے کے نام پر مالکان کو ہراساں کرنا شروع کر رکھا ہے مالکان کو بلیک میل کیا جاتا ہے ان سے لین دین کا تقاضا کیا جاتا ہے ان کو اگر کچھ رقم مل جائے تو پھر سب کچھ ٹھیک قرار دے دیا جاتا ہے بصورت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں انجمن تاجران کلرسیداں نے بھی ضلع کونسل کے اہلکاروں کی جانب سے کلرسیداں اور گردونواح میں تعمیر شدہ عمارات کے مالکان تنگ اور ہراساں کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے انہیں لگام دینے کی اپیل کی ہے
ہمارا مطالبہ کل بھی انتخابات کا تھا آج بھی ہے, انجینئر قمراسلام راجہ
Our demand was for elections yesterday as well as today, Engineer Qamar Islam Raja
